Sunday, 19 July 2020

اعلیٰ حضرت گستاخ انبیاء


*اعلیٰ حضرت گستاخ انبیاء ....*
   آپ کو معلوم ہے کہ احمدرضابریلوی " توہین نبی "  " گستاخ رسول " کی رٹ کیوں لگاتے تھے؟

   اس لیے کہ دنیا میں وہی سب سے بڑے گستاخ اور حضرات انبیاء علیھم السلام کی شان اقدس میں توہیں کرنے والے تھے

   اپنے اس عیب پر پردہ ڈالنے کے لیے زبردستی دوسروں کو توہین رسالت کا الزام تھوپنے لگے تاکہ دنیا والوں کی نظر سے میری گستاخ چھپی رہے یہ بالکل ایساہی ہے جس طرح چور بھاگتے ہوے.... چور........ چور..........کا شور مچاتے ہیں تاکہ لوگ اس کو چور نہ سمجھیں حالانکہ وہی چور ہوتاہے احمدرضانے کچھ ایساہی رول ادا کیا ہےـ

   لیکن ان کو شاید نہیں معلوم؟  کہ علماءدیوبند میری چوری پکڑ کر سرعام مجھے ننگا کرکے دنیا والوں کو بتا دیں گے کہ اصل گستاخ رسول احمدرضابریلوی ہیں ـ

   چنانچہ ان کی صرف ایک عبارت آپ حضرات کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے جس سے حقیقت حال کا انکشاف بہت اچھی طرح ہوجاتاہے ملاحظہ فرمائیں

   مولانا احمدرضابریلوی اپنی کتاب فاسد الاعتقاد معروف بہ " خالص الاعتقاد ص۱۲ پر ایک عبارت اس طرح لکھتے ہیں: 

  " حضرت خضر علیہ الصلاۃ والسلام نے خود ان سے (یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام سے) کہا کہ مجھے علم غیب ہے جو آپ کو نہیں، اور موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پر کچھ انکار نہ فرمایا "
(خالص الاعتقادص۱۲)

   دیکھیے!  احمدرضا لکھ رہے ہیں کہ حضرت خضر علیہ السلام نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے  فرمایا: 

   اے موسیٰ مجھے علم غیب ہے آپ کو نہیں، گویا حضرت خضر نے حضرت موسیٰ کے لیے علم غیب نہیں مانا بلکہ ان سے علم غیب کا انکار کیا

   اور حضرت موسیٰ نے بھی حضرت خضر کی اس بات کو مان لیا کہ ہاں مجھے علم غیب نہیں ہے 

   غرض کہ مذکورہ دونوں نبی (حضرت موسیٰ وخضر) علم غیب کے منکر ہیں، فرق صرف یہ ہے کہ حضرت خضر حضرت موسیٰ کے علم غیب کا انکار کر رہےہیں اور حضرت موسیٰ اپنے علم غیب کا انکار فرمارہےہیں 

   بہرحال دونوں نبی علم غیب کا انکار کر رہے ہیں اور جو کسی رسول کےعلم غیب کا انکار کرے اس پر اعلیٰ حضرت کیا فتویٰ لگاتے ہیں خود انہیں کی زبانی سنیے وہ لکھتے ہیں: 

  " جو شخص رسول اللہ..... کی غیب دانی سے منکر ہو وہ کافر ہے .... کلمہ گوئی کرکے مرتد ہوتا ہے " (خالص الاعتقاد ص۱۲)

   دیکھ لیا آپ نے؟  احمدرضا لکھ رہے ہیں کہ رسول اللہ یعنی اللہ کے کسی بھی رسول کے علم غیب کا انکار کرنے والا کافر اور مرتد ہے اور حضرت موسیٰ بھی اللہ کے رسول ہیں جن کے علم غیب کا انکار حضرت خضر نے کیا اور اس کی تائید حضرت موسیٰ نے فرماکر اپنے علم غیب کا انکار کیا 

   تو اب بتائیے احمدرضابریلوی کے فتویٰ کے حساب سے حضرت موسیٰ و حضرت خضر دونوں نبی نعوذباللہ کافر و مرتد ہو جاتے ہیں یا نہیں؟  العیاذباللہ ثم العیاذباللہ 

   اب آپ کو کچھ اندازا ہوگیا ہوگا کہ احمدرضابریلوی کی کتابوں میں کس قدر گستاخیاں اور کفریہ عبارات موجود ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ  احمدرضابریلوی اور دوسرے گمراہوں کے عقائد فاسدہ اور عبارات کاسدہ سے ہم بخوبی مطلع ہوں تو براے کرم ہم سے جُڑے رہیں .

No comments:

Post a Comment