تبلیغ پہ مکالمہ:
ایک رضائی بھائی میلاد پہ دلائل کے میدان میں پٹ گیا۔چہرے پہ شکست خوردگی کے آثار نمایاں تھے۔میلاد کی دلیل لینے اپنے علماء کے پاس بھی گیا تو انہوں نے کہا کہ تحقیقی دلیل تو کوئی ہے نہیں البتہ دیوبندی جو بھی اعتراض کرے وہ تبلیغ پہ الٹا دو۔
بیچارہ رضائی ایک تبلیغی عالم کے ہتھے چڑھ گیا۔اب مکالمہ دیکھیں۔
_______________________________
🌑رضائی:تم میلاد پہ اعتراض کرتے ہو۔تو تمھارے تبلیغی اجتماع کی کیا دلیل ہے۔کیا خیرالقرون میں اس کی کوئی نظیر ہے کہ تبلیغی اجتماع ہوتا ہو۔لوگ چلے یا سہ روزہ لگاتے ہوں
🔴سنی مبلغ:دیکھو بھائی اصول ہے کہ جس کام کا داعیہ،سبب، محرک یا مقتضی خیرالقرون میں موجود ہو اور مانع کوئی نہ ہو اس کے باوجود وہ کام کسی نے نہ کیا ہو تو یہ بدعت ہے
🌑رضائی:ہاں یاد آیا یہ اصول تو ہمارے اعلی حضرت نے بھی لکھا ہے۔اور غلام رسول سعیدی نے بھی
🔴سنی مبلغ:اب دیکھو میلاد کا داعیہ اور سبب ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پہ خوشی منانا۔یہ داعیہ اور سبب خیرالقرون میں بھی موجود تھا مگر
♦️کوئی سالانہ میلاد
♦️جھنڈے
♦️جلوس
♦️بھنگڑے
♦️کیک
♦️چراغاں
کسی چیز کا ثبوت نہیں
🌑رضائی:اور اپنے اجتماع کا بتاؤ
🔴سنی مبلغ:تبلیغی جماعت کا داعیہ اور سبب ہے دین کا مٹنا۔اکثر مسلمانوں کا دین سے دور ہونا۔
ظاہر ہے یہ داعیہ اور سبب خیرالقرون میں موجود نہ تھا۔لہذا تبلیغی جماعت کا وجود بالکل درست ہے
🌑رضائی:مگر یہ تمھارے چلے،چار مہینے،سہ روزے کہاں سے ثابت ہیں؟
🔴سنی مبلغ:ان کا تعلق نظم سے ہے۔اس کی حیثیت ایک کورس کی سی ہے۔جیسے مدارس میں آٹھ سالہ کورس ہوتا ہے۔حالانکہ کسی صحابی نے یہ آٹھ سالہ کورس نہیں کیا۔کیا تمھارے مدارس میں یہ کورس نہیں ہوتا؟
🌑رضائی:مگر تم لوگ تو اجتماع اور سہ روزہ،چلے وغیرہ کو ثواب سمجھتے ہو۔لہذا اس کیلئے مستقل دلیل چاہئیے
🔴سنی مبلغ:ثواب ہمیں نفس تبلیغ پہ ملتا ہے۔میعاد پہ نہیں۔میعاد کا تعلق نظم سے ہے۔یہ عقلی سی بات ہے کہ تبلیغ کی میعاد کا تعین ہو گا تو اسی حساب سے آدمی پیسے کپڑے وغیرہ لے کے جاۓ گا۔
🌑رضائی سر کھجاتے ہوۓ
🌑رضائی: کیا صحابہ نے کبھی تبلیغی اجتماع کیا؟نہیں نا!!تو یہ بدعت ہو گیا
🔴سنی مبلغ:اگر ہم اس اجتماع کو
♦️سنت سمجھتے
♦️قرآن کی آیات کو توڑ مروڑ کے یہ اجتماع ثابت کرتے
♦️اس اجتماع کو سنت صحابہ کہتے
♦️سنت فرشتگان کہتے
♦️اس کی تاریخ کا تعین کر کے اس دن التزام کرتے
♦️اور اس میں شرکت نہ کرنے والوں کو ابلیس کہتے
تو یقینا" ہمارا اجتماع بھی مروجہ میلاد کی طرح بدعت ہوتا۔
مگر ہم تو ایسا نہیں سمجھتے
🌑رضائی کی حالت ایسی تھی کہ کاٹو تو بدن میں لہو نہیں۔
🌑چہرہ ایسا ہو گیا کہ ابھی رویا😭
اس نے دل میں سوچا کہ کیا ہم رضائیوں کے نصیب میں صرف ذلت ہی لکھی ہے😭









