"جناب زبیر علی زئی کا دھوکا یا جہالت"
جناب زبیر علی زئی غیر مقلد نے حدیث جابربن سمرہ رضی الله عنہ کے متعلق لکھا :
خیرالقرون میں کسی نے بھی اس حدیث کے ساتھ رفع الیدین (کے مسئلہ )کی ممانعت پر استدلال نہیں کیاہے۔
(نورالعینین 126)
تبصرہ: اگر خیرالقرون میں اس حدیث سے کسی نے بھی رفع یدین کے مسئلہ کی ممانعت پر استدلال نہیں کیا تو 194ھ میں پیدا ہونے والے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے جزرفع الیدین ((جس پر زبیر علی زئی نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ یہ کتاب امام بخاری رحمہ الله سے ثابت ہے مگر بری طرح ناکام رہا اور جس اصول سے زبیر علی زئی نے دیگر کتب کا انکار کیا ہے اسی اصول پر یہ کتاب امام بخاری سے ثابت نہیں کی جا سکتی )) میں تردیدکس کی ہے ؟


No comments:
Post a Comment