Thursday, 11 March 2021

فرقہ رجسٹرڈ غیرمقلدوں کے کچھ پوشیدہ راز قسط اول


 فرقہ رجسٹرڈ غیرمقلدوں کے کچھ پوشیدہ راز

 قسط اول


۱۔ غیرمقلدین کے نزدیک رام چندر لچھمن، کرشن نبی ہیں جو ہندووں میں مشہور ہیں اسی طرح فارسیوں میں زرتشت، اور چین و جاپان والوں میں کانفیوشس اور بدھ و سقراط و فیثا غورث یونانیوں میں۔ مولوی وحید الزماں غیرمقلد لکھتے ہیں کہ ہم ان کی نبوت کا انکار نہیں کرسکتے یہ انبیا صلحا تھے (حوالہ ہدیۃ المہدی ص ۸۵)۔




۲۔ غیرمقلدین کے نزدیک کافر کا ذبح کیا ہوا جانور حلال ہے۔ اس کا کھانا جائز ہے۔ (دلیل الطالب ص ۴۱۳) مولوی صدیق حسن خان، و عرف الجادی ص ۲۴۷ مولفہ نورالحسن غیرمقلد۔




۳۔ غیرمقلد کا مذہب ہے کہ مرد ایک وقت میں جتنی عورتوں سے چاہے نکاح کرسکتا ہے اس کی حد نہیں کہ چار ہی ہو۔ (ظفرا للاضی ص ۱۴۱،۱۴۲ نواب صدیق غیرمقلد کی عرف الجادی ص ۱۱۵)۔


۴۔ غیرمقلدین کے نزدیک خشکی کے وہ تمام جانور حلال ہیں جن میں خون نہیں (بدورالاہلہ ص ۳۴۸ )۔




۵۔غیرمقلدین کے نزدیک جو جانور مرگیا اور میتہ ہے وہ ناپاک نہیں (دلیل الطالب ۲۲۴)۔




۶۔ نواب غیرمقلد کہتے ہیں کہ سور کے ناپاک ہونے پر آیت سے استدلال کرنا صحیح اور قابل اعتبار نہیں۔ بلکہ اسکے پاک ہونے پر دال ہے (بدورالاہلہ ص ۱۵ و ۱۶)۔




۷۔ غیرمقلدین کے نزدیک سوائے حیض و نفاس کے خون کے باقی تمام جانوروں اور انسانوں کا خون پاک ہے (دلیل الطالب ص ۲۲۰ و بدورالاہلہ ۱۸، و عرف الجادی ۱۰)۔




۸۔ غیرمقلدین کے نزدیک مال تجارت میں زکوٰۃ نہیں ہے (بدور ص ۱۰۲، دلیل الطالب و مسک الختام شرح بلوغ المرام وشرح رسالہ شوکانی)۔




۹۔ غیرمقلدین کے نزدیک چھ چیزوں کے سوا باقی تمام اشیا میں سود لینا جائز ہے۔ (دلیل الطالب، عرف الجادی، البنیان المرصوص، بدور وغیرہ)۔




۱۰۔ غیر مقلدین کے نزدیک ناپاک آدمی کو بغیر غسل کئے قرآن شریف کو چھونا ، اٹھانا، رکھنا اور ہاتھ لگانا جائز ہے۔ (دلیل الطالب ص ۲۵۲، عرف الجادی، البنیان المرصوص)




۱۱۔ غیرمقلدوں کے نزدیک چاندی سونے کے زیوروں میں زکوٰۃ واجب نہیں (بدور ص ۱۰۱)۔


۱۲۔ غیرمقلدین کے نزدیک شراب ناپاک و نجس نہیں ہے بلکہ پاک ہے (بدور ص ۱۵، دلیل الطالب ص ۴۰۴، عرف الجادی ص ۲۴۵)۔


۱۳۔ غیرمقلدین کے نزدیک سونے چاندی کے زیور میں سود نہیں ہوتا جس طرح چاہے بیچے خریدے کمی زیادتی ہرطرح جائز ہے۔ (دلیل الطالب ص ۵۷۵)۔


۱۴۔ غیرمقلدین کے نزدیک زوال ہونے سے پہلے جمعہ کی نماز پڑھنا جائز ہے (بدور ص ۷۱)۔


۱۵۔ غیرمقلدین کے نزدیک جوان مردوں اور لڑکوں کو چاندی کا زیور پہننا جائز ہے۔ (بدور۔ ص ۲۵۶، دلیل الطالب ص ۴۳۴، و ۴۳۵)۔


۱۶۔ غیرمقلدیں کے نزدیک تمام جانوروں کا پیشاب پاک ہے۔ (بدور ص ۱۴)۔




یہ مشتے از نمونے چند پیش کیئے ہیں گندے عقیدے ابھی نہیں لکھے ان کے لیکن وہ بنیادی چیزیں لکھی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ سلف کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والے یہ برہمن مولوی کیسے دین اسلام کے عین خلاف نیا دھرم چلا رہے ہیں ایک قبالہ کی طرح۔


No comments:

Post a Comment