Monday, 30 May 2022

غیر مقلد سے صفات الٰہیہ کے بارے میں ایک مکالمہ

 غیر مقلد سے صفات الٰہیہ کے بارے میں ایک مکالمہ:

🔥غ م:اللہ عرش پہ بالذات ہے۔تاویل کرنے والا استوا کا منکر ہے۔ہمیں ظاہری معنی لینے چاہئیں۔

💖اہلسنت:اور معیت کے بارے میں تمھارا کیا عقیدہ ہے؟

🔥غ م:معیت کے بارے میں ظاہری معنی نہیں لینے چاہئیں بلکہ علم و قدرت کی تاویل کرنی چاہئیے😂

💖اہلسنت دوغلی پالیسی۔ڈبل سٹنڈرڈ اور منافقت پہ مسکرا اٹھا۔

______________________________

💖اہلسنت:اچھا یہ بتاؤ اللہ عرش پہ بیٹھا ہے جیسا کہ تمھارے کئی علماء کہتے ہیں؟

🔥غ م:نہیں!اللہ بیٹھا نہیں ہے بلکہ عرش سے تھوڑا اوپر بلند ہے

💖اہلسنت:یعنی عرش کے اوپر معلق ہے!!اچھا یہ بتاؤ تمھارے عقیدے کے مطابق اللہ عرش کے تھوڑے اوپر سے شروع ہوتا ہے۔اب جو چیز شروع ہوتی ہے وہ ختم بھی کہیں ہوتی ہے۔اب starting point تم نے بتا دیا۔ہمت کر کے ending point بھی بتا دو

غیر مقلد بوکھلا گیا

🔥غ م:ہم اللہ کی ذات کو بلا کیف مانتے ہیں۔ہم کیفیت میں نہیں جاتے

💖اہلسنت:یہ جو تم نے کہا کہ اللہ عرش کے تھوڑا اوپر ہے۔یعنی تھوڑا اوپر سے شروع ہو رہا ہے۔کیا یہ کیفیت نہیں؟

🔥غ م:ہمارے مولویوں نے تو یہی بتایا ہے کہ یہ کیفیت نہیں😂

اہلسنت پھر مسکرا اٹھا

______________________________

💖اہلسنت:حدیث میں آتا ہے اللہ رات کے آخری پہر آسمان دنیا پہ نزول کرتا ہے۔نزول کو تم حقیقی مانتے ہو۔صفات میں تم تاویل کے قائل نہیں۔اب بتاؤ کہ جب اللہ آسمان دنیا پہ آ گیا تو عرش پہ کون ہوتا ہے؟

🔥غیر مقلد سٹپٹا گیا

💖اہلسنت:اچھا یہ بتاؤ دنیا کے مختلف حصوں میں رات کا آخری پہر مختلف اوقات میں آتا ہے تو کیا اللہ کی بھاگ دوڑ اوپر نیچے جاری رہتی ہے؟

🔥غیر مقلد کی حالت کاٹو تو بدن میں لہو نہیں۔

🔥غ م:ہم اللہ کو بلا کیف اوپر اور آسمان دنیا پہ مانتے ہیں۔

💖اہلسنت:کاہے کا بلا کیف!!ایک لفظ رٹ لیا۔کیفیت بھی متعین کرتے جاؤ اور بلا کیف بھی کہتے جاؤ۔

غ م:اور بلا کیف کیسے ہو گا۔اور تمھارا عقیدہ کیا ہے؟

💖اہلسنت:اللہ تعالی فرماتے ہیں

لیس کمثله شیء۔یعنی اللہ کسی کی مثل نہیں۔

اللہ مادے کی تمام صفات سے مبرا ہے کیوں کہ مادہ مخلوق ہے اور خالق کبھی بھی مخلوق جیسا نہیں ہو سکتا۔اب مادے کی صفات کیا ہیں👇

🩸مادہ کا جسم ہوتا ہے۔شکل ہوتی ہے

🩸وزن ہوتا ہے۔حدود اربعہ ہوتا ہے

🩸جہت ہوتی ہے

🩸مادہ کی ایک Occupying space ہوتی ہے۔یعنی جو جگہ اس نے گھیری ہے۔اسے مکان کہتے ہیں

🩸مادے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے

🩸جب منتقل کر دیا تو یہ پہلی والی جگہ پہ نہیں ہوتا

اب سوچو کیا تم مادے کی یہ تمام صفات اللہ میں نہیں مان رہے

🔥غیر مقلد سوچ میں پڑ گیا۔اسے احساس ہوا کہ کیسے اسے قرآن و حدیث کے نام پہ بیوقوف بنا کے مجسمی عقیدے کی طرف لے جایا جا رہا ہے

No comments:

Post a Comment