Tuesday, 29 October 2019

علماۓ دیوبند کو انگریز کا ایجنٹ ثابت کرنے کیلئے سوانح قاسمی کاایک سکین کا جواب

ناصر رفیق غیر مقلد کے اعتراضات۔
حصہ دوم:
ناصر رفیق نے علماۓ دیوبند کو انگریز کا ایجنٹ ثابت کرنے کیلئے سوانح قاسمی کاایک سکین لگایا جس کا عنوان ہے کہ "مدرسہ دیو بند کے ارکان کی اکثریت گورنمنٹ کے قدیم ملازم اور حال پنشنروں کی تھی جن پہ گورنمنٹ شک نہیں کر سکتی تھی۔"
جواب:
یہ اعتراض اتنا بودا اور کھوکھلا ہے کہ فارسی کی مثال یاد آگئی "عقل نہ بود تولد چہ سود"۔یعنی عقل نہیں تھی تو پیدا ہونے کا کیا فائدہ😂😂😂
اب مختصرا" کچھ معروضات۔
💙...غیر مقلدوں سے عاجزانہ سوال ہے کہ سرکاری ملازم ہونے سے سرکاری ایجنٹ ہونا کیسے لازم آتا ہے؟اس عقدہ مشکل کی گرہ کشائی فرمائیں
ہندوستان میں مسلم دشمن مودی حکومت میں آج بھی لاکھوں مسلمان سرکاری ملازم ہیں۔تو کیا غیر مقلدین کے نزدیک یہ سب سرکاری ملازم مودی سرکار کے ایجنٹ ہیں😹😹😹😹
💚...سن 1857...جب علماۓ دیوبند انگریز سے نبرد آزما تھے اس وقت غیر مقلد چین کی نیند سو رہے تھے۔
جنگ آزادی کے بعد انگریز کا کریک ڈاؤن شروع ہوا۔لاکھوں مسلمان گرفتار اور  پھانسیاں۔اب یہاں دو منظر تھے۔
پہلا منظر:حاجی امداد اللہ مہاجر مکی جو جہاد شاملی کے سرخیل تھے انگریز بھوکے کتوں کی طرح ان کی تلاش میں تھا۔حاجی صاحب جان بچاتے ہوۓ کراچی کے ساحل سے مکہ ہجرت فرما گئے۔مولانا قاسم نانوتوی کے پیچھے پولیس تھی اور آپ روپوش تھے۔حضرت رشید احمد گنگوہی چھاپے میں گرفتار ہوۓ۔چھ مہینے انگریز کی قید میں رہے اور عدم ثبوت پہ بری ہوۓ
دوسرا منظر:
دہلی میں میاں نذیر دہلوی آرام سے بیٹھے غدر غدر اور ہلڑ ہلڑ کی تسبیح پڑھ رہے تھے۔اسی دور میں محمد حسین بٹالوی سارے ہندوستان سے انگریز کے خلاف جہاد کے حرام ہونے کے فتوے پہ دستخط لے رہے تھے جو بعد ازاں اشاعت السنہ میں شائع ہوا
•••••○○○○○●●●●●♤♤♤•••••○○○○○
قارئین!!
ایسے حالات میں جب کبار علماۓ دیوبند انگریز کی واچ لسٹ میں تھے ایسے حالات میں مدرسہ دیوبند بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ان حالات میں اگر سرکاری کاغذات میں ان علماءکا نام لکھا جاتا تو اس کا مطلب تھا کہ آ بیل مجھے مار
لہٰذا حکمت کو پیش نظر رکھ کے سرکاری کاغذات میں ایسے مسلمانوں کا نام لکھا گیا جو سرکاری ملازم رہ چکے تھے ۔سامنے ان لوگوں کو رکھا گیا اور حقیقی کام علماۓ دیوبند کرتے رہے۔
اس کو آپ مومن کی فراست کہہ سکتے ہیں اور جو خود انگریز کے ایجنٹ ہیں انہیں دوسرے لوگ ایجنٹ نظر آتے ہیں

No comments:

Post a Comment