Tuesday, 17 March 2020

حیات فی القبر پر اجماع صحابہ

🚫حیات فی القبر پر اجماع صحابہ🚫

میں نہیں  کہتا اللہ کا قرآن کہتا ہے جو آدمی دلیل واضح ہوجانے کے بعد بھی نبی کی مخالفت کرے اور امت کا اجماع نہ مانے اللہ اس کو ہدایت کی توفیق نہیں دیتا۔ میرے پیغمبر کی حیات فی القبر پر صحابہ کا اجماع ہے۔میں دلیل آخری دینے لگا ہوں میرے پیغمبر دنیا سے چلے گئے صدیق نے کہا تھا
طِبْتَ حَيًّا وَمَيِّتًا
بخاری ج1ص517
میرے پیغمبر آپ کی حیات بھی مبارک ہو آپ کی وفات بھی مبارک ہو۔علامہ کرمانی شرح بخاری میں لکھا ہے،ابن حجر عسقلانی نے فتح الباری شرح بخاری میں لکھا ہے فرماتے ہیں:
مذہب اہل السنۃ والجماعۃ ان للمیت فی القبر موتا وحیاتا غیرالانبیاء
ارے اہل السنۃ والجماعۃ کا اجماعی عقیدہ ہے عام آدمی قبر میں جاتا ہے حیات ملتی ہے پھر روح نکلتی ہے روح کا تعلق باقی رہتا ہے اس کو موت بھی ملتی ہے لیکن نبی کے ساتھ یوں نہیں ہوتا نبی کو قبر میں حیات ملتی ہے تو پھر مسلسل ملتی ہے صحابہ کا عقیدہ ہے نبی قبر میں زندہ ہیں اگر عقیدہ نہ ہوتا تو صحابہ نبی کے روضے پر نہ جاتے۔جب صدیق آیا ہے دروازہ نہ کھلتا۔ صدیق کا بھی عقیدہ تھا،عمر کا بھی عقیدہ تھا انہوں نے ابوبکر صدیق کی وصیت پر عمل کیا ہے۔عقیدہ یہ تھا نبی قبر میں زندہ ہیں۔
شیخ زکریا رحمہ اللہ نے لکھا ہے:
امت کا اجماع ہے نبی قبر میں زندہ ہیں۔
فضائل درود شریف ص19

👈1957ء سے پہلے حیات النبی کا منکر کوئی نہیں
میں آج تجھے چیلنج کے ساتھ یہ بات کہتا ہوں ارے 1957ء سے پہلے پوری دنیا میں ایک امام کا نام پیش کر دے نبی کو قبر میں زندہ نہ مانتا ہو۔ایک صحابی کا نام پیش کردے نبی کو قبر میں زندہ نہ مانتا ہو۔ایک ولی کو پیش کردے جو نبی کو قبر میں زندہ نہ مانتا ہو۔ارے میں صحابہ کی بات نہیں کرتا وہ تو بڑے تھے ائمہ کی بات نہیں کرتا وہ تو بڑے تھے فقہاء کی بات نہیں کرتا وہ تو بڑے تھے میرا چیلنج یہ ہے 1957ء سے پہلے ایک ڈاکو کا نام لے دے جو سُنی ہو اور نبی کی قبر میں حیات نہ مانتا ہو۔ایک چور کا نام لے دے جو سنی ہو اور نبی کی قبر میں حیات نہ مانتا ہو۔تو پھر مجھے یہ بات کہنے دے جو نبی کی قبر میں حیات نہیں مانتا وہ ڈاکو سے بھی گندا ہے جو نبی کی قبر میں حیات نہیں مانتا وہ چور سے بھی گندا ہے جو نبی کی قبر میں حیات نہیں مانتا وہ سُنی نہیں وہ بدعتی ہے۔

No comments:

Post a Comment