*غیرمقلدین سے مسائلِ قُربانی کے بارے میں ⁴¹ سوالات*
غیرمقلدین نام نہاد اہلحدیث حضرات کا دعویٰ ہے کہ ہم خُدا اور رسول کے سوا کسی کی بات کو دین میں حُجَّت نہیں سمجھتے - اِس لئے گُزارش ہے کہ وہ قُربانی کے بارے میں مندرجہ ذیل سوالات کا جواب صرف قرآن پاک کی صریح آیت یا صحیح صریح غیر مُعارض حدیث سے دیں - *کسی اُمَّتی کا قول نقل کرکے مُشرک نہ بنیں ، اپنے قیاسات لکھ کر شیطان نہ بنیں ، بے سند باتیں لکھ کر بے دین نہ بنیں اور جواب سے سَکوت کرکے گُونگے شیطان نہ بنیں*
*سوال نمبر (⁰¹)* قُربانی فرض ہے یا واجب یا سُنّت یا نفل؟ صریح حکم قرآن و حدیث سے تحریر کریں
*سوال نمبر (⁰²)* اگر نہ فرض ہے نہ واجب نہ سُنّت نہ نفل تو یہ تحریر فرمائیں کہ جن ائمہ فُقہاء یا ائمہ مُحدِّثین نے اسے واجب یا سُنّت وغیرہ کہا ہے وہ قرآن و حدیث کے مُطابق کافر ہیں یا فاسق یا بدعتی؟
*سوال نمبر (⁰³)* قُربانی کرنے والے شخص میں کن شرائط کا پایا جانا ضروری ہے - صریح آیت یا حدیث پیش فرمائیں؟
*سوال نمبر (⁰⁴)* قُربانی کے ضروری ہونے کے لئے کتنا نصاب ہونا ضروری ہے؟ نصاب کا نامی ہونا بھی شرط ہے یا نہیں؟
*سوال نمبر (⁰⁵)* زمین ، مکان ، دُکان ، بس ، ٹرک وغیرہ کی قیمت سے نصاب کا حساب ہوگا یا آمدن سے؟
*سوال نمبر (⁰⁶)* ضرورت کے کون کون سے سامان ہیں جن کا حساب نصاب میں شامل نہیں کیا جائے گا؟
*سوال نمبر (⁰⁷)* جو مُسلمان وسعت کے باوجود قُربانی نہ کرے اس کو کتنا گُناہ ہے ، اس گُناہ کی حد کتنے کوڑے ہے؟
*سوال نمبر (⁰⁸)* جو بکری ، گائے وغیرہ چار⁴ ، چھ⁶ ، آٹھ⁸ دانت والی ہو ان کی قُربانی کس حدیث کے مُطابق جائز ہے؟
*سوال نمبر (⁰⁹)* "جذعہ" کا کیا معنیٰ ہے؟ جو دو² دانت والا نہ ہو خواہ ایک دن یا ایک ہفتہ کا یا ایک ماہ کا ہو اس کی قُربانی جائز ہے یا نہیں؟
*سوال نمبر (¹⁰)* مُسنہ کا مادہ کیا ہے یہ لفظ واحد ہے یا تثنیہ یا جمع؟
*سوال نمبر (¹¹) ثنی کا مادہ کیا ہے فُقہاء اور شارحین حدیث نے قُربانی کی حدیث میں کیا معنیٰ کیا ہے اس معنیٰ پر اتفاق ہے یا اختلاف اور کیوں؟
سوال نمبر (¹²)* بھینس کا گوشت ، دودھ ، گھی ، مکّھن ، دہی ، لسّی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے استعمال فرمائی یا حُکم دیا؟
*سوال نمبر (¹³)* آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھینس ، ہرن ، گھوڑے کی قُربانی کی تھی یا نہیں؟
*سوال نمبر (¹⁴)* بھینس ، گائے میں قُربانی کے کتنے حصے ہوسکتے ہیں؟ ان میں کوئی مرزائی حصہ ڈالے تو اہل حدیث کی قربانی پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟
*سوال نمبر (¹⁵)* ایک گائے یا بھینس میں سات⁷ شریک ہوئے ، ایک اہل حدیث ، حنفی ، شافعی ، مالکی ، حنبلی ، مرزائی ، شیعہ نے مل کر قُربانی کردی تو قُربانی ہوگئی یا نہیں؟
*سوال نمبر (¹⁶)* ایک آدمی ²⁰ نصابوں کا مالک ہے وہ ایک ہی قُربانی کرے یا بیس²⁰؟
*سوال نمبر (¹⁷)* ہاتھی ، خچّر ، گُھوڑے کی قُربانی میں کتنے حصے دار شریک ہوسکتے ہیں؟
*سوال نمبر (¹⁸)* بِجّو ، گوہ ، کرلا ، مینڈک ، مُرغ ، مچھلی کی قُربانی جائز ہے یا نہیں؟ صریح حدیث سے جواب دیں؟
*سوال نمبر (¹⁹)* مُرغی ، بطّخ ، چُڑیا ، کچھوے کے انڈے کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟ صریح حدیث پیش کریں
*سوال نمبر (²⁰)* زید فُوت ہوگیا اُس نے بیوی ، لڑکا اور گائے چھوڑی دونوں نے اس کی قُربانی کردی جائز ہے یا نہیں؟
*سوال نمبر (²¹)* قُربانی کا گوشت تول کر تقسیم کرنا چاہئے یا اندازے سے بھی جائز ہے؟ حدیث میں کیا حُکم ہے؟
*سوال نمبر (²²)* قربانی کا گوشت کسی حنفی ، شافعی ، مالکی ، حنبلی ، بریلوی کو دینا جائز ہے یا نہیں؟
*سوال نمبر (²³)* قُربانی کی گائے میں عقیقہ یا نذر کا حصہ شامل کرنا حدیث میں منع ہے یا جائز؟
*سوال نمبر (²⁴)* قُربانی کے جانور میں جماعت المسلمین یا قادیانی کا حصہ شامل کرنا حدیث کی رو سے جائز ہے یا نہیں؟
*سوال نمبر (²⁵)* قُربانی کا جانور کسی جماعت المسلمین والے سے ذبح کرانا جائز ہے یا نہیں؟
*سوال نمبر (²⁶)* قُربانی کا جانور کوئی کافر بغیر بسم اللہ کہے ذبح کردے تو قُربانی جائز ہے یا نہیں؟
*سوال نمبر (²⁷)* قُربانی کے بجائے اس کی قیمت اپنے احباب میں تقسیم کردے تو قُربانی کا ثواب مل جائے گا یا نہیں؟
*سوال نمبر (²⁸)* اہل حدیث نے حنفی کے پیچھے نماز پڑھ کر قُربانی کرلی یہ قُربانی جائز ہے یا نہیں؟
*سوال نمبر (²⁹)* نماز عید پڑھ کر قُربانیاں کرلیں بعد میں پتہ چلا کہ عید کا امام بے وُضو یا بے غُسل تھا تو یہ قُربانیاں ہوگئیں یا دوبارہ کرنا پڑیں گی؟
*سوال نمبر (³⁰)* ایک شخص نے سرے سے عید کی نماز ہی نہیں پڑھی لوگوں کے ساتھ قُربانی کرلی یہ قُربانی ہوگئی یا نہیں؟
*سوال نمبر (³²)* ذبح میں کتنی رگیں کاٹنا شرط ہیں اُن کی تعداد اور نام صحیح حدیث سے بیان فرمائیں؟
*سوال نمبر (³²)* گائے کو قُربانی کے لئے لٹانے لگے وہ ذبح سے پہلے لنگڑی ہوگئی یا کانی ہوگئی اب اس کی قُربانی جائز ہے یا نہیں؟
*سوال نمبر (³³)* قُربانی کی کھال یا قُربانی کا گوشت امام مسجد کو دینا جائز ہے یا نہیں؟
سوال نمبر (³⁴) قُربانی کی کھال قصائی کو اُجرت میں دے دی اب تلافی کی کیا صورت ہے؟
*سوال نمبر (³⁵)* آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قُربانی عیدگاہ میں کیا کرتے تھے یا گھر میں یا گلی میں؟
*سوال نمبر (³⁶)* آج کل لوگ گھر یا گلی میں قُربانی کرتے ہیں اس کے جواز کی کوئی صریح حدیث تحریر فرمائیں؟
*سوال نمبر (³⁷)* آج کے غیرمقلد چوتھے دن قُربانی کرنے کو زیادہ ثواب سمجھتے ہیں کیا کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی زیادتی ثواب کی نیت سے چوتھے دن قُربانی کی تھی؟
*سوال نمبر (³⁸)* جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تین دن قُربانی کے قائل تھے وہ خلاف حدیث اپنی رائے پر جمے رہے یا اُن کے پاس بھی کوئی صحیح حدیث تھی؟
*سوال نمبر (³⁹)* رات کو قُربانی کرنا جائز ہے یا نہیں؟
*سوال نمبر (⁴⁰)* قربانی کے دن گُزر گئے ، اب اس کی تلافی کی حدیث میں کیا صورت ہے؟
*سوال نمبر (⁴¹)* قُربانی کا جانور گُم ہوگیا دوسرا خریدا پھر پہلا بھی مل گیا اب دونوں کی قُربانی کرے یا کسی ایک کی؟
*کتاب - تجلّیاتِ صفدر جلد ⁵ صفحہ ²⁷³ تا ²⁷⁶ نمبر*
*اس آرٹیکلز کو آپ نیچے دیئے گئے لنک کے ذریعے رومن اردو میں بھی پڑھ سکتے ہے*
*تحریر و ترتین مضمون ²⁰¹²ء*
*اِبنِ محمود علی* *مضمون میں کسی لفظ کی غلطی ہوں تو مطلع کریں اور غلطی مضمون لکھنے والے ہی کی ہوگی نہ کہ مصنف کی*
No comments:
Post a Comment