Saturday, 28 November 2020

تذکرہ غوثیہ - بریلویں کی مستند اور پسندیدہ کتاب

تذکرہ غوثیہ - بریلویں کی مستند اور پسندیدہ کتاب





تذکرہ غوثیہ‘ بریلویوں کے پیر و شیر ربانی میاں شیرمحمد شرقپوری کی پسند فرمودہ کتب میں شامل ہے۔ (دیکھئے تذکرہ حضرت شیر ربانی شرقپوری اور انکے خلفاء ص۲۳)

نیز’ تذکرہ غوثیہ‘ کے بزرگِ تذکرہ و ملفوظات غوث علی شاہ پانی پتی کے متعلق بریلویوں کے شیر ربانی شیر محمد شرقپوری نے کہا:’’حضرت غوث علی شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ اپنے وقت کے بہت بڑے ولی کامل تھے بلکہ ولی گر تھے۔‘‘ (ایضاًص۲۸۷)

کتاب ’تذکرہ حضرت شیر ربانی شرقپوری اور انکے خلفاء‘ پربریلویوں کے آستانہ شرقپور کے سجادہ نشین صاحبزادہ محمد ابوبکر شرقپوری کی تقریظ موجود ہے۔ (دیکھئے ص۳۱)

کتاب میں موجود ہربریلوی بزرگ کا تذکرہ متعلقہ سجادہ نشین سے تائید و تصدیق شدہ ہے۔ (دیکھئے ص۲۴)

نیز کتاب کا مصنف محمد یٰسین قصوری نقشبندی مشہور بریلوی علماء مفتی عبدالقیوم ہزاروی اور عبدالحکیم شرف قادری کا شاگرد ہے۔ (دیکھئے ص۳۶)

No comments:

Post a Comment