_*دست و گریباں*_
*قسط 23*
*غیر مقلدین نام نہاد اہلحدیث کے متضاد عقائد*
_*(8)۔ تعویذ کا مسئلہ*_
📍آج کل کے غیرمقلد عوام اور ان کے علماء کو تعویذ اور تمیمہ میں کوئی بھی فرق معلوم نہیں اسلئے ان کےنزدیک تعویذ مطلقاً شرک اور حرام ہے۔ اور یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔
شمیم احمد سلفی غیرمقلد لکھتا ہے کہ :
تعویذ گنڈے کوڑی وغیرہ لٹکانا حرام ہے۔۔۔۔ تعویذ چاہے قرآن آیات اور اذکار مسنونہ پر مشتمل ہو حرام ہے“۔ (تعویذ گنڈہ کی شرعی حیثیت ص 10)
📍جبکہ فرقہ اہلحدیث کے شیخ الکل میاں نذیر حسن دہلوی صاحب لکھتے ہیں:
”تعویذ لکھ کر گلے میں ڈالنا جائز ہے کوئی حرج نہیں“۔
( فتاویٰ نذیریہ ج 3 ص 298)
فرقہ اہلحدیث کے مجدد نواب صدیق حسن خان صاحب نے کتاب الداء والدواء کتاب التعویذات نام کی پوری کتاب لکھی ہے۔
فرقہ اہلحدیث کے ایک بڑے محدث عبد الرحمٰن مبارک پوری صاحب لکھتے ہیں:
قرآن اور سنت کے علاوہ بھی تعویذ جائز ہے۔ (تحفۃ الاحوذی ص 169)
🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻
No comments:
Post a Comment