Sunday, 13 November 2022

کرامات اولیاء حق اور ثابت ہیں اس کا منکر اور مذاق اڑانے والا گمراہ اور اہل سنت والجماعت سے خارج ہی

 کرامات اولیاء حق اور ثابت ہیں اس کا منکر اور مذاق اڑانے والا گمراہ اور اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں قسط دوم


علامہ نسفی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : 

کرامات الاولیاء حق فتظھر الکرامۃ علیٰ طریق نقض العادۃ للولی من قطع مسافۃ البعیدۃ فی المدۃ القلیلۃ

ترجمہ:”اولیاء اللہ کی کرامات حق ہیں، پس ولی کی کرامت خلافِ عادت سے ظاہر ہوتی ہے کہ وہ مسافتِ بعیدہ کو مدتِ قلیلہ میں طے کر لے۔‘‘


اس کی شرح میں علامہ تفتازانی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : 

کأتیان صاحب سلیمان علیہ السلام وھو اٰصف بن برخیا علی الاشھر بعرش بلقیس قبل ارتداد الطرف مع بعد المسافۃ

ترجمہ:”مثلاً صاحب ِسلیمان علیہ السلام آصف بن برخیا کا تخت بلقیس کو پلک جھپکنے سے پہلے مسافت بعیدہ سے لے آنا۔‘‘

(شرح العقائد النسفیہ صفحہ نمبر ۳۳۹ )


از تحریر: عثمان بٹ الحنفی






No comments:

Post a Comment