Friday, 25 November 2022

ایک تلخ حقیقت

 📖۔۔۔ایک تلخ حقیقت۔۔۔۔📔

جس طرح ہم جسمانی امراض کے علاج کیلئے کسی ماہر کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں اسی طرح روحانی علاج کے لئے ماہر عامل کے پاس جانا چاہئے ۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم چند سو کی فیس لینے والے ڈاکٹر کی خوب جانچ پڑتال کرتے ہیں لیکن روحانی امراض کے لئے جانچ پھٹک کرنے کے بغیر ہی ہم اس عامل کو ہزاروں لوٹا آتے ہیں جس کے بارے میں کوئی پتہ نہیں کہ وہ کون ہے کتنا پڑھا ہوا ہے ،عالم ہے،مفتی ہے ،یا حافظ قرآن ہے ،کتنا باعمل، باشرع ہے ۔آسانی سے پیسہ اکھٹا ہو جانے کی وجہ سے ہر گلی محلے میں آج کل کوئی نہ کوئی عامل بنا بیٹھا ہے اور بڑے بڑے بورڈ ،وال چاکنگ ۔پمفلٹ چھپوائے ہوتے ہیں جن پر لکھا ہوتا ہے میاں بیوی میں اختلاف،بے روزگاری ،محبوبہ کا حصول،بیرون ملک جانے،انعامی بانڈز،کاروبار کی بندش ہر مرض کا علاج سو فیصد ان کا حل منٹوں وغیرہ وغیرہ ،یہ مسائل آج کل کے دور کے ہیں۔وجہ کیا ہے ؟دین سے دوری اللہ تعالیٰ سے بغاوت ،رسول اللہ ﷺکی سنتوں کا کھلے عام مذاق آڑانا،اللہ کو چھوڑ کر غیر اللہ سے مدد مانگنا جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس قوم پر عذاب نازل فرما دیتے ہیں .

🖋عاقب الاسلام

No comments:

Post a Comment