Friday, 25 November 2022

مریض کے بارے میں مزید ہدایات

 {مریض کے بارے میں مزید ہدایات}

    ایسے مریض جن پر حاضری ہوتی ہے، ان کے لئے دورانِ عمل ہدایات تو درج کر دیں۔ مریض کو درج ذیل باتوں کا پابند کریں۔اور جن مریضوں پر حاضری نہ ہوتی ہو، لیکن اثرات ہوں تو وہ بھی ان ہدایات پر پابندی کریں گے تو انشاء اللہ بہت جلد ٹھیک ہونگے۔

۱)… باہر زیادہ نہ نکلا کرے۔

۲)… مریض اگر عورت ہو تو خوشبو لگا کر اور ننگے سر باہر نکلنے سے حتی الامکان پرہیز کریں۔ خصوصاً کھلے آسمان کے نیچے اور خاص کر مغرب کے وقت بالکل باہر نہ نکلے۔

۳)… کوشش کرے کہ بڑے گوشت اور مچھلی کا استعمال نہ کرے۔ 

۴)… نمک بالکل کم کر دے۔ بہتر ہے کہ دوران علاج استعمال ہی نہ کرے۔ 

۵)… میٹھا زیادہ کھائے۔ صبح و شام اور رات کو سوتے وقت خالص شہد  ایک بڑا چمچ لے لیا کرے۔

۶)… اپنے حصار کا خاص خیال رکھے۔ ہر نماز کے بعد، رات کو سوتے وقت اور باہر نکلتے وقت حصار پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کرے۔

۷)… کسی ایسے مریض سے ملنے میں احتیاط کرے، جس پر جن کی حاضری ہوتی ہو یا پھر سخت جادو کا اثر ہو۔

۸)… کسی ایسی جگہ بھی جانے سے پرہیز کیا جائے، جس کے بارے میں 

یقین ہو کہ وہاں جنات کی رہائش ہے یا سخت جادو کا اثر ہے۔

۹)… قبرستان، ویرانوں، کھلے علاقوں میں بھی جانے سے پرہیز کریں۔

۱۰)… سوتک (زچہ)اور مرگ والے گھر بھی جانے میں احتیاط کریں۔ اگر جانا بہت ضروری ہو تو حفاظت کا تعویز اتار دیں۔ اپنے اوپر دم کرکے جائیں اور واپس آ کر غسل کرکے دوسرے کپڑے پہن کر اگر کوئی تعویز پہنا ہو تو پہن لیں۔

۱۱)… روزانہ دو رکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھیں۔ اور سلام کے بعد اللہ تعالیٰ سے خوب دعائیں مانگیں۔ اپنے لئے ، عامل کے لئے ، عامل کے عمل کی کامیابی کے لئے اور عمل میں جو جو بھی معاون ہیں (یعنی انسان و جنات) ان کے لئے ۔

۱۲)… ہر گز ناپاکی میں نہ سوئیں۔ خواتین کا شرعی ناغہ مستثنیٰ ہے۔

۱۳)… کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ باوضو رہیں۔

۱۴)… خواتین ناغہ کے دنوں میں حصار کی جگہ ’’یَاحَافِظُ یَا حَفِیْظُ‘‘ ہر اذان کے بعد ، رات کو سوتے وقت اور باہر جاتے وقت ایک سو مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔اول و آخر ایک بار درود ابراھیمی۔

۱۵)… دورانِ علاج دور دراز کے سفر سے بھی پرہیز کریں۔ خصوصاً دریا یا سمندر پار کے سفر سے۔ اس سے کچھ عامل اختلاف کرینگے۔ ان سے عرض ہے کہ جو بھی ہدایات لکھی گئی ہیں، یہ تجربہ کی بنیاد پر لکھی گئی ہیں۔ ان میں جنات سے بھی مشاورت لی گئی ہے۔ اگر کسی بھی ہدایت سے آپ کو اختلاف ہے تو کوئی بات نہیں۔ علمی اختلاف ہر فن میں ہوتے ہیں

🖋عاقب الاسلام

No comments:

Post a Comment