Saturday, 10 December 2022

تقلید کے بارے میں ایک مکالمہ

 تقلید کے بارے میں ایک مکالمہ:

پہلے ایک قرآن کی معنوی تحریف کے مرتکب کی یہ پوسٹ ملاحظہ کریں👇👇

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2573841612769288&id=100004304228977&mibextid=Nif5oz

_________________________________

♦️غیر مقلد:اگر تقلید اتنا ہی ضروری عمل تھا کہ اس کے بغیر نجات ممکن نہیں تھی یا اس کو مانے بغیر انسان گمراہ تھا تو اس کا ذکر قرآن کی کئی آیات اور احادیث میں صراحت سے ہونا چاہئیے تھا کہ چار اماموں کی تقلید کرو ورنہ گمراہ ہو جاو گے

🩸سنی: میرے بھائی!! تقلید ایک فطری عمل ہے۔اس کی وضاحت سے قبل میں تم سے ایک سوال پوچھتا ہوں کہ اگر آدمی تقلید نہ کرے تو کیا کرے؟

♦️غیر مقلد:ہر مسلمان کو تحقیق کرنی چاہئیے

🩸سنی:زرا اصول کی کتب سے تحقیق کی جامع و مانع تعریف تو بتاؤ

♦️غیر مقلد سوچ میں پر گیا

♦️غیر مقلد:ایسی کوئی تعریف تو کسی نے لکھی نہیں

🩸سنی مسکراتے ہوۓ

🩸سنی:اچھا قرآن کی کوئی آیت بتا دو جس میں اجتہادی مسائل میں عام آدمی کو تحقیق کا حکم دیا گیا ہو۔یعنی ریڑھی والا بھی تحقیق کرے،موچی بھی تحقیق کرے،پلمبر اور سبزی فروش بھی تحقیق کرے

♦️غیر مقلد خوش ہو کے

♦️غیر مقلد:دیکھو قرآن میں ہے کہ جب کوئی فاسق خبر لے کے آۓ تو تحقیق کر لیا کرو

🩸سنی:بھلا اس آیت کا اجتہادی مسائل میں تحقیق کرنے سے کیا تعلق؟

انجکشن لگانے سے روزہ ٹوٹتا ہے کہ نہیں؟

موبائل میں قرآن ہو تو موبائل سمیت بیت الخلا میں جا سکتے ہیں یا نہیں؟

اس جیسے اجتہادی امور کا فاسق کی خبر سے کیا تعلق؟

کیا کسی معتبر مفسر نے اس آیت سے ثابت کیا ہے کہ ریڑھی والا اور انپڑھ بھی اجتہادی مسائل میں تحقیق کرے۔یا یہ مطلب تم نے خود ہی نکال لیا۔

♦️غیر مقلد حیران پریشان ہو گیا۔اس سوال کا جواب تو اسے اس کے مولویوں نے بتایا ہی نہیں تھا😂

________________________________

♦️غیر مقلد:کسی مفسر نے تو نہیں لکھا مگر کسی کے پاس امام کا قول پہنچے تو تحقیق کرنی چاہئیے

🩸سنی:یعنی ایک انپڑھ موچی کے پاس معتبر ذریعے سے امام کا قول پہنچے تو پھر بھی وہ اپنا روزگار چھوڑ کے مدرسے میں داخلہ لے لے۔اور ایک قول کی تحقیق کیلئے پہلے عربی سیکھے،صرف و نحو سیکھے پھر قرآن کی جملہ تفاسیر پڑھے،پھر اصول حدیث سیکھے،پھر تمام احادیث کی کتب بالاستیعاب پڑھے،پھر اصول فقہ پڑھے پھر چاروں ائمہ کی فقہ پڑھے اور آخر میں جب تحقیق کرے اور مسئلہ درست نکلے اس دوران بھوک پیاس سے اس کے بیوی بچے مر چکے ہوں

کیا اسلام معاذ اللہ اتنا ظالم مذہب ہے کہ عام آدمی کو اتنے بڑے کام کا مکلف بنا دیا؟

♦️غیر مقلد ہکا بکا

________________________________

♦️غیر مقلد:دوسری آیت سنو

یہ بابرکت کتاب ہم نے اس لئے نازل کی کہ لوگ اس کی آیتوں پہ غور و فکر کریں اور عقلمند اس سے نصیحت حاصل کریں(سورہ ص:29)

دیکھو اس میں عام آدمی کیلئے تحقیق کا حکم

🩸سنی:اس آیت میں اللہ کے وجود کی پہچان اور معرفت کے لئے غور و فکر کا حکم ہے۔کسی مفسر سے دکھا دو کہ اس میں عامی کو اجتہادی مسائل میں خود تحقیق کا حکم دیا گیا ہے

♦️غیر مقلد:ہمیں کسی مفسر کی ضرورت نہیں ہوتی ہم قرآن کی آیت پہ خود تحقیق کر کے حکم بیان کر دیتے ہیں

🩸سنی مسکرا کے رہ گیا

_________________________________

♦️غیر مقلد:یہ لو تیسری آیت

اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر اتارتے تو ضرور تم اسے جھکا ہوا، اللہ کے خوف سے پاش پاش دیکھتے اور ہم یہ مثالیں لوگوں کے لیے بیان فرماتے ہیں تاکہ وہ غور کریں(الحشر:21)

اس میں اجتہادی مسائل میں غور کرنے کا حکم ہر انسان کو دیا گیا ہے

🩸سنی:لعنت اللہ علی الکاذبین

اس میں بھی اللہ کی ذات کو پہچاننے کا حکم ہے نہ کہ اجتہادی مسائل میں تحقیق کرنے کا۔کسی مفسر....؟

♦️غیر مقلد: کہا نا کہ ہم خود مفسر ہیں ہم خود تحقیق کر کے آیات کا حکم بیان کرتے ہیں۔

ہم کوئی مقلد تھوڑا ہی ہیں کہ جو صحابہ و تابعین اور مفسرین نے بیان کر دیا اسے مان لیں

________________________________

🩸سنی نے سر پکڑ لیا

🩸سنی:اس طرح قرآن میں معنوی تحریف کر کے تم کچھ بھی ثابت کر سکتے ہو۔تمھارا مرض لا علاج ہے۔

تمھارا علاج فرشتے ہی قبر میں کریں گے

No comments:

Post a Comment