مسلک اہلسنت والجماعت کی تعریف
اہلسنت: نبی والے
والجماعت: صحابہ والے
س: مسلک اہلسنت والجماعت کیا ہے؟ مختصر بتائیں
دین اسلام کی تشریح کرنے میں اپنی عقل کو شریعت کے تابع رکھا جاۓ
یعنی توحید وسنت کے پرچار میں توہین سے بچتے ہوۓ اولیا اللہ کے محبت و عقیدت میں بدعات سے بچتے ہوۓ تحقیقات کے اعلی معیار کے باوجود خودرائ سے اجتناب کرنے والے
یہ دنیا میں چار قسم کے لوگ ہیں
1حنفی . 2شافعی . 3مالکی . 4حنبلی
یہ چاروں مسلک اہلسنت والجماعت یعنی نجات پانے والے لوگ ہیں
حنبلی (حضرت امام احمد بن حنبل رح کے پیروکار )
سعودی عرب اور متحدہ عرب عمارات وغیرہ میں ہیں
شافعی (حضرت امام محمد بن ادریس الشافعی کے پیروکار)مصر سوڈان اردن ملائیشیا وغیرہ میں ہیں
مالکی حضرت امام مالک بن انس رح کے پیروکار (افریقہ تیونس مراکش وغیرہ میں ہیں)
حنفی( حضرت امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رح کے پیروکار) پوری دنیا میں تقریبا 70 فیصد مسلمان حنفی ہیں
نوٹ: 1994 کی مردم شماری کے مطابق پوری دنیا میں 1 ارب 30کروڑ مسلمان تھے جن میں سے حنفی مسلمانوں کی تعداد ساڑھے چھیاسی کروڑ تھی (اسلامی دنیا میں فقہی مذاہب کا فروغ صفحہ 131 حاشیہ نمبر 9 مترجم معراج محمد بارق : قدیمی کراچی
🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
No comments:
Post a Comment