Thursday, 25 October 2018

خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم اور ترک رفع یدین

خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم اور ترک رفع یدین

🌟  *ﺍﺯ ﺍﻓﺎﺩﺍﺕ : ﻣﺘﮑﻠﻢ ﺍﺳﻼﻡ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺍﻟﯿﺎﺱ ﮔﮭﻤﻦ ﺣﻔﻈﮧ ﺍﻟﻠﮧ*
▪▪▪▪▪▪▪▪▪
🌸 *دلائل
🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸 🔸
🌷 *دلیل نمبر 1:*
روی الامام الحافظ المحدث ابویعلی أحمد بن علي بن المثنى الموصلي التميمي : قال حدثنا اسحاق بن ابی اسرائیل حدثنا محمد بن جابر عن حماد عن ابراہیم عن علقمہ عن عبداللہ قال صلیت مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وابی بکر وعمر فلم یرفعوا ایدیھم الا عند افتتاح الصلوۃ وقد قال محمد فلم یرفعوا ایدیہم بعدالتکبیرۃ الاولی،
تحقیق السند: اسنادہ حسن و رواتہ ثقات

(مسندابی یعلی ص 922 رقم الحدیث 5036، کتاب المعجم لابی بکر اسماعیلی ج2 ص692، 693 رقم154 ، الکامل لابن عدی ج7 ص337 رقم الترجمۃ 1646)

🔰 *ترجمہ:* عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے انھوں نے فرمایا کہ! میں نے اللہ کے نبی علیہ السلام ابو بکر وعمر رضی اللہ عنھما کے پیچھے نماز پڑھی تو انھوں نے صرف نماز شروع کرتے وقت ہاتھ اٹھایا.امام محمد نے فرمایا کہ تکبیر اولی کے بعد انھوں نے ہاتھ نہیں اٹھایا

🌷 *دلیل نمبر 2:*
روی الامام الحافظ الفقیہ ابوعبداللہ محمد بن حسن الشیبانی: قال اخبرنا ابوبکر بن عبداللہ النہشلی عن عاصم بن کلیب الجرمی عن ابیہ وکان من اصحاب علی ان علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ کان یرفع یدیہ فی التکبیرۃ الاولیٰ التی یفتتح بھا الصلوۃ ثم لایرفعہما فی شیئ من الصلوۃ
تحقیق السند: اسنادہ صحیح و رواتہ ثقات۔

(موطا امام محمد ص94 باب افتتاح الصلوۃ ،کتاب الحجۃ: ج1 ص76 باب افتتاح الصلوۃ و ترک الجہر ، المدونۃ الکبری ج1 ص166 باب فی رفع الیدین فی الرکوع والاحرام)

🌀 *ترجمہ:* حضرت علی کے ساتھیوں نے بتایا کہ کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اس تکبیر میں ہاتھ اٹھا تھے جس تکبیر سے نماز شروع کی جاتی ہے.
اور نماز میں کسی بھی جگہ رفع یدین نہیں کرتے تھے

🌷 *دلیل نمبر 3:*
روی الامام زید بن علی بن الحسین بن علی الہاشمی عن ابیہ عن جدہ رضی اللہ عنہ عن علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ انہ کان یرفع یدیہ فی التکبیرۃ الاولی الی فروع اذنیہ ثم لایرفعہماحتی یقضی صلوٰتہ۔
تحقیق السند: اسنادہ صحیح وراتہ ثقاۃ

(مسند الامام زید ص89 باب التکبیر فی الصلوۃ ،ص149 باب الصلوۃ علی المیت و کیف یقال ذلک )

🌻 *ترجمہ:* حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ  وہ تکبیر اولی میں اپنے ہاتھ کان کی لو تک اٹھاتے پھر اپنے ہاتھ کو نہیں اٹھاتے تھے یہاں تک کہ وہ اپنی نماز پوری کرلیتے.
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
✍ *وٹس ایپ گروپ احناف میڈیا سروس*✍+919537228474
♦♦♦♦♦♦♦♦♦

No comments:

Post a Comment