Sunday, 2 December 2018

امام کعبہ تیرا یا میرا

*موضوع*
*امام کعبہ تیرا یا میرا ؟*
غیر مقلدین کا عوام میں وسوسہ
دیکھو امام کعبہ رفع یدین کرتے ہیں ہم بھی رفع یدین کرتے ہیں لہذا امام کعبہ ہمارے ہیں

       *جواب* 
اچھا یہ بولو شافعی اور مالکی بھی رفع یدین کرتے ہیں کیا امام کعبہ شافعی یا مالکی ہیں؟۔

نہیں بلکہ امام کعبہ حنبلی مسلک سے ہیں حنبلی مقلدین یعنی حنابلہ بھی رفع یدین کے قائل ہیں

*محترم قارین*
مسئلہ یہ ھے امام کعبہ مقلد ہیں یا غیر مقلد ؟

شافعی مالکی حنبلی حنفی مقلدین چاروں ایک
چاروں  *اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں*
مسئلہ  چاروں مسالک تقلید کے قائل چاروں مسالک اجماع امت کے قائل ہیں

جیسے بیس رکعت پر اجماع تو چاروں متفق جمعہ کی دو اذانوں پر اجماع امت تو چاروں قائل
   ہر وہ مسئلہ پیش کرو جس پر اجماع امت ھے اس میں چاروں شامل ہیں

رفع یدین کرنا قراءت خلف امام آمین بالجہر وغیرہ مسائل میں اجماع امت نہیں  البتہ ان مسائل میں  چاروں آئمہ کے مختلف فیصلے ہیں اور آئمہ مجتہدین کا اختلاف ھے

 لہذا عند الناس چاروں کے مسائل پر عمل کرنا حق ھے اور عند اللہ ایک حق پر ھے

 وہ کون سا ھے وہ فیصلے اللہ کے پاس ھے عوام الناس کے پاس نہیں

البتہ چاروں آئمہ کو اجر ملتا ھے
بخاری شریف کی حدیث سے ثابت ھے جس مجتہد کا اجتہاد درست ہو تو اسکو دو اجر ملتے ہیں اور جس کا خطاء ہو اسکو ایک اجر ملتا ھے
معلوم ہوا اجر ملتا ھے
 اب جس کے ساتھ بھی  رہو اجر والا ہی ھے اجر والے جنتی ہیں جہنمی تو وہ ہوگا جو حدیث کا انکار کریں اور کہے ان کو اجر نہیں ملتا
 بلکہ کہے  یہ گمراہ ہیں میں خود اجتہاد کرتا ھوں 
*معلوم ہوا امام کعبہ جو حنبلی مقلد ہیں اگر مقلد ہیں تو میرا ھے اور اگر غیر مقلد ہیں تو تیرا ھے*

No comments:

Post a Comment