Thursday, 23 July 2020

قرآن و سنّت کے بعد اجماع و اجتہاد (قیاس)، شریعت کے بنیادی مآخذ کیوں ؟؟؟

قرآن و سنّت کے بعد اجماع و اجتہاد (قیاس)، شریعت کے بنیادی مآخذ کیوں ؟؟؟

اصول شریعت کتنے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (چار)

دینِ اسلام (کے اصول) کامل ہیں۔ حوالہ
 [قرآن، سورۃ المائدۃ:3]
اللہ تعالیٰ نے انسانی رہنمائی کے لئے یہ صورت اختیار فرمائی کہ بنیادی طور پر
 (1)نبی ﷺ کے ذریعہ کتاب وسنت میں اصول ذکر فرمادئے، اور پھر امت کے 
(2)مجتہدین کو ہدایت کی گئی کہ وہ تخریج(Extraction) واستنباط (inference) کرکے پیش آمدہ مسائل و حادثات کے احکامات متعین کریں، اور جو لوگ اجتہاد کی مطلوبہ شرائط کے حامل نہ ہوں ان کو پابند کیا گیا کہ وہ واقف کاروں سے مسائل معلوم کرکے عمل کرلیا کریں۔ پھر جب امت کے معتبر اور باصلاحت علماء نے اس راہ میں خدمت شروع کی تو تمام شرعی احکامات کے لئے تین ’’قطعی‘‘ مصادر : 
(۱) کتاب اللہ 
(۲)سنتِ رسول اللہ
 (۳) اور اجماعِ کو بنیاد بنایا۔ اور مذکورہ قطعی مصادر سے مستفاد ’’ظنی‘‘ مصدر 
(۴) ’’قیاس واجتہاد‘‘ کو بھی قانونِ شریعت کا چوتھا ماخذ (Derivation) قرار دیا، انہی چار بنیادوں پر پوری ’’فقہ اسلامی‘‘ کا مدار(Depended) ہے۔

القرآن : اے ایمان والو! حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور اُولِوا الْاَمْرِ کا جو تم میں سے ہوں، پھر اگر جھگڑ پڑو کسی چیز میں تو اسے لوٹاؤ اللہ (کے قرآن) اور رسول (کی سنت) کی طرف، اگر تم ایمان (ویقین) رکھتے ہو اللہ پر، اور قیامت کے دن پر، یہ بات اچھی ہے اور بہت بہتر ہے اس کا انجام.
[سورہ-النساء:59]

خلاصہ:
اس آیات میں چاروں دلیلوں کی طرف اشارہ ہے: 
(1) اَطِيْعُوا اللّٰهَ سے مراد "قرآن" ہے، 
(2) اَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ سے ’’نبوی زندگی‘‘ ہے اس کے بعد مراد "سنّت" ہے، اور
 (3) اُولِوا الْاَمْرِ سے مراد "فقہاء" ہیں، ان میں اگر اختلاف و تنازع نہ ہو بلکہ اتفاق ہوجاتے تو اسے "اجماعِ فقہاء" کہتے ہیں.(یعنی اجماعِ فقہاء کو بھی مانو).
اور
اگر ان اُولِي الْاَمْرِ(فقہاء) میں اختلاف ہو تو ہر ایک "مجتہد" کے اجتہاد کو "قیاسِ شرعی" کہتے ہیں.

[کما تفسیر الکبیر:2/400 لامام الرازی(المتوفی:606 ہجری)؛
أنوار التنزيل:2/80 لامام البيضاوي(المتوفى: 685هـ)؛
تفسیر مدارک التنزیل:1/367 لامام النسفیؒ(المتوفى:710هـ)؛تفسیر جلالین/المحلی و السیوطی(المتوفی:864 ہجری)] 

قرآن و سنّت کی طرف لوٹانے کا اہل کون؟

مفسر امام ابو بکر جصاصؒ(المتوفى:370هـ) اس آیت کی تفسیر کرتے ہیں کہ:
ثُمَّ قَالَ فَإِنْ تَنازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ فَأَمَرَ أُولِي الْأَمْرِ بِرَدِّ الْمُتَنَازَعِ فِيهِ إلَى كِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ نَبِيهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلّم إذا كَانَتْ الْعَامَّةُ وَمَنْ لَيْسَ مَنْ أَهْلِ الْعِلْمِ لَيْسَتْ هَذِهِ مَنْزِلَتَهُمْ لِأَنَّهُمْ لَا يَعْرِفُونَ كَيْفِيَّةَ الرَّدِّ إلَى كِتَابِ اللَّهِ وَالسُّنَّةِ وَوُجُوهَ دَلَائِلِهِمَا عَلَى أَحْكَامِ الْحَوَادِثِ فَثَبَتَ أَنَّهُ خِطَابٌ لِلْعُلَمَاءِ 
ترجمہ:
پھر اگر جھگڑ پڑو کسی چیز میں فرماکر اُولُو الْاَمْرِ کو حکم دیا کہ جس معاملہ میں اے اُولُو الْاَمْرِ! تمہارے درمیاں اختلاف ہو تو تم اسے الله کی کتاب اور نبی ﷺ کی سنّت کی طرف لوٹادو، یہ حکم "علماء و فقہاء" ہی کو ہوسکتا ہے، کیونکہ عوام الناس اور غیرعالم کا یہ مقام نہیں ہے، اس لئے کہ وہ اس بات سے واقف نہیں ہوتے کہ کتاب الله و سنّت کی طرف کسی معاملہ کو لوٹانے کا کیا ’’طریقہ‘‘ ہے اور نہ انھیں نت نئے مسائل (کا حل قرآن و سنّت سے اجتہاد کرتے) مستنبط کرنے کے دلائل کے طریقوں کا علم ہوتا ہے، لہذا ثابت ہوگیا کہ یہ خطاب علماء و فقہاء کو ہے.
[تفسیر احکام القرآن:2/257]


قرآن اتبعو ما انزل الیکم من ربکم اعراف 3
حدیث قل ان  کنتم تحبون اللہ فاتبعونی یحببکم اللہ اٰل عمران 31
اجماع ومن یشاقق الرسول من بعد ما تبین لہ الھدی و یتبع غیرسبیل المومنین نولہ ما تولیالنسا115
جو شخص نبی کی ذات نہیں مانتا اور امت کے مومنین کے اجماع کو نہیں مانتا وہ شخص جہنمی ہے۔
قیاس شرعی و اتبع سبیل من اناب الی لقمان15
(اجتہاد) تم اسکی بات مانو جو تمہیں اللہ کی طرف لے کر جاتا ہے۔
منیب یعنی رجوع  کرنے والا. مجتہد (عالم) بھی غیر-منصوص جزئی (قرآن و سنّت سے غیر واضح بات/مسئلہ) کو لے کر منصوص جزئی (قرآن و سنّت کے واضح بات/مسئلہ) کی طرف رجوع کرتا، لوٹتا، قیاس کرتا ہے، اس لئے اس کی اتباع بھی لازم، حکم سے، ہوتی ہے.

























چند جدید مسائل_اجتہادیہ؛ جن کا واضح حکم نہ قرآن
چند جدید مسائل_اجتہادیہ؛ جن کا واضح حکم نہ قرآن میں ہے نہ حدیث میں:
١. ٹیلیفون کے ذریعے نکاح
٢. انتقال_خون(خون کا کسی مریض کو منتقل کرنا)
٣. اعضاء کی پیوند-کاری
٤. حالت_روزہ میں انجیکشن کا مسئلہ
٥. لاؤڈ-اسپیکر پر اذان کا مسئلہ
٦. ڈیجیٹل تصویر کا مسئلہ وغیرہ

امام شافعىؒ كہتے ہيں: " كسى كے ليے كبھى يہ جائز نہيں كہ كسى چيز كے متعلق بغير علم كے حلت اور حرام كا كہے، اور جہتِ علم يہ ہے كہ: كتاب و سنت يا اجماع يا قياس كى خبر ركھتا ہو " 
(الرسالۃ : 39 ).

ثناء اللہ امرتسری صاحب نے لکھا ہے:
اہلِ حدیث کا مذہب ہے کہ دین کے اصول چار ہیں (۱)قرآن(۲)حدیث(۳)اجماعِ اُمت(۴)قیاسِ مجتہد۔
سب سے مقدم قرآن شریف ہے.......‘‘
(اہلِ حدیث کا مذہب ص۵۸)

******************************************************
قرآن-و-سنّت کے بعد اجتہادی رائے:

مشہور حدیث ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت معاذ ابنِ جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کا معلم (تعلیم دینے والا) اور حاکم بناکر بھیجا؛ تاکہ وہ لوگوں کو دین کے مسائل بتائیں اور فیصلہ کریں؛"عَنْ مُعَاذٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ فَقَالَ كَيْفَ تَقْضِي فَقَالَ أَقْضِي بِمَا فِي كِتَابِ اللَّهِ قَالَ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِي كِتَابِ اللَّهِ قَالَ فَبِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَجْتَهِدُ رَأْيِي وَلَا آلُو ، فَضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدْرَهُ ، وَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَفَّقَ رَسُولَ رَسُولِ اللَّهِ لِمَا يُرْضِي رَسُولَ اللَّهِ "۔
[سنن أبي داود » كِتَاب الْأَقْضِيَةِ » بَاب اجْتِهَادِ الرَّأْيِ فِي الْقَضَاءِ؛ رقم الحديث: 3121]
ترجمہ:
جب رسول اللہ ﷺ نے حضرت معاذؓ کو یمن کا حاکم بنا کر بھیجنے کا ارادہ کیا فرمایا تم کس طرح فیصلہ کرو گے جب تمہارے پاس کوئی مقدمہ پیش ہو جائے انہوں نے فرمایا کہ اللہ کی کتاب سے فیصلہ کروں گا آپ نے فرمایا اگر تم اللہ کی کتاب میں وہ مسئلہ نہ پاؤ تو فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کے مطابق فیصلہ کروں گا حضور ﷺ نے فرمایا کہ اگر سنت رسول میں بھی نہ پاؤ تو اور کتاب اللہ میں بھی نہ پاؤ تو انہوں نے کہا کہ اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا اور اس میں کوئی کمی کوتاہی نہیں کروں گا، رسول اللہ ﷺ نے ان کے سینہ کو تھپتھپایا اور فرمایا کہ اللہ ہی کیلئے تمام تعریفیں ہیں جس نے اللہ کے رسول کے رسول (معاذ) کو اس چیز کی توفیق دی جس سے رسول اللہ راضی ہیں۔
[سنن ابوداؤد:3592، جامع ترمذی:1327، مسند احمد:22007، مسند ابوداؤد الطیالسی:560، مصنف ابن أبي شيبة:22988، مسند عبد بن حميد:124، سنن الدارمي:170، بیھقی:20339، جامع بيان العلم وفضله:1593، شرح السنة للبغوی:10/116، الحجة في بيان المحجة:410]

خلاصة حكم المحدث:
كل ما سكت عنه فهو صالح [رسالته لأهل مكة]
صحيح [شرح مشكل الآثار - الطحاوي:9/212]
صحيح مشهور [جامع بيان العلم - ابن عبدالبر: 2/844]
ثابت [القبس في شرح موطأ - ابن العربي: 3/870]
إسناده جيد [مجموع الفتاوى - ابن تيمية :13/364]
حسن مشهور[إرشاد الفقيه - ابن كثير: 2/396] إسناده جيد [تفسير القرآن:1/13]
حسن الإسناد ومعناه صحيح [تلخيص العلل المتناهية - الذهبي:269]
إسناده حسن [مجموع فتاوى ابن باز: 6/ 195، 229 /24]

تشریح:
اجتہاد کے لغوی معنی ہیں:
کسی کام کی انجام دہی میں تکلیف و مشقت اٹھاتے ہوئے اپنی پوری کوشش صرف کرنا۔ (أبوحبيب، القاموس الفقهی : 71)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
وَأَمَّا السُّجُودُ، فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ
[مسلم:479 ابوداؤد:876 نسائی:1045]
 اور سجود میں دعا کرنے کی کوشش کرو۔

اجتہاد کے اصطلاحی معنی:
علامہ زبیدیؒ(م1205ھ) فرماتے ہیں
"الإجتهاد بذل الوسع في طلب الأمر والمراد به رد القضية من طريق القياس الى الكتاب و السنة"
ترجمہ : اجتہاد کہتے ہیں کسی چیز کی تلاش میں اپنی پوری طاقت خرچ کرنا اور اس سے مراد ہے کسی قضیہ (مسئلہ) کو قیاس(رائے) کے طریقے سے کتاب و سنّت کی طرف لوٹانا(یعنی اس کی کوشش کرنا).
[تاج العروس : 2/330]

بذل الطائفة من الفقيه في تحصيل حكم شرعي ظني
کسی فقیہ کا کسی حکمِ شرعی ظنی کو حاصل (استنباط) کرنے کے لئے اپنی (پوری) طاقت خرچ کرنا.
[المسلم الثبوت : 2/362]

لفظ اجتہاد کی اصل قرآن مجید میں:
{وَالَّذِينَ جَاهَدُوا} (اور وہ لوگ جنہوں نے کوشش کی) ۔ یہاں المجاہدۃ کو مطلقاً ذکر کیا گیا ہے۔ اس کو مفعول سے مقید نہیں کیا گیا۔ تاکہ ہر قسم کا مجاہدہ اس میں داخل ہوجائے خواہ وہ مجاہدہ نفس سے ہو یا مجاہدہ شیطان ہو یا مجاہدہ دشمنانِ دین سے ہو۔
[تفسیر المدارک،لامام النسفی(710ھ): 2/687، سورۃ العنکبوت:آیۃ69]

اسی طرح مجاہدہ حصولِ علم وتحقیقِ مسائل ہو
[المبسوط للسَّرَخْسِيّ(483هـ):16/76، تبصرة الحكام-ابن فرحون(799ھ) :1/14، معين الحكام - الطرابلسي(844ھ) :صفحہ8]

یا مجاہدہ تبلیغِ دین میں زبان وقلم سے ہو، ہاتھ وتلوار سے ہو یا دل سے اظہارِ برائی کیلئے ان کی اب برائیوں میں شرکت سے اجتناب وغیرہ سب اس میں شامل ہیں۔

نوٹ:
{سُبُلَنَا} یعنی اپنے راستے۔ سُبُلَ(راستے) جمع ہے سبیل(راستہ) کی۔ معلوم ہوا کہ اللہ کی طرف لے جانے والے کئی راستے ہیں، جو ملاتے ہیں منزل(رضائے الٰہی) تک پہنچانے والی شاہراہ(بڑے مین راستہ)یعنی صراطِ مستقیم سے(یعنی طریقتِ انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین سے[سورۃ النساء:69])۔

مزید تفصیل کیلئے دیکھئے:
بِمَعْرِفَةِ أَحْكَامِهِ وَشَرْعِهِ فَيَكُونُ بَحْثُهُمْ عَنْهُ أَتَمَّ وَاجْتِهَادُهُمْ فِيهِ أَكْمَلَ
[قواعد الأحكام في مصالح الأنام - ابن عبد السلام(660هـ) :1/28]

وبَلَغَ جِدَّه في الاجتهاد لدَرْك المَطْلب

[الوَاضِح في أصُولِ الفِقه - ابن عقيل(513ھ) :1/5]

حدیثِ اجتہاد کے فقہی نکتے:
1) قرآن میں سب مسائل کا "واضح و مفصل" حل نہیں۔
2) سنّت میں بھی "نئے پیش آمدہ" مسائل کا "واضح و مفصل" حل نہیں۔
3) اجتہاد تب کیا جائیگا جب اس نۓ مسلے/واقعہ کا واضح جواب قرآن-و-سنّت میں نہ ہو۔
4) اجتہاد کا کرنے کا "اہل" ہر عامی(عام شخص) نہیں، بلکہ کوئی معتبر علمی شخصیت اپنے کسی صحبت یافتہ شاگرد کی دینی علم و سمجھ میں گہرائی اور مہارت پرکھ لینے کے بعد اجازت دے. چناچہ اس سے مراد وہ حاکم ہے جو عالم ہو حکم دینے کے لائق ہو اور جاہل کا حکم دینا درست نہیں، اگر وہ حکم کرے گا تو گناہگار ہوگا۔
5) شرعی فیصلہ وفتویٰ دینے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے قرآن سے فیصلہ کیا جائےگا (نہ کے سنّت یا قیاس سے). قرآن کے بعد سنّت سے پھر قیاس سے۔
6) جب یمن کے عربی عوام کو بلا واسطہ معلم (تعلیم دینے والے) اور قاضی (فیصلہ کرنے والے) کے بذاتِ خود قرآن و حدیث پڑھ سمجھکر عمل کرنے اور ہر ایک کا معلم اور قاضی بننے کی بجاۓ وہاں کے لئے ایک قاضی بناکر بھیجنے کی ضرورت تھی ، تو کسی انبیاء کے علم کے وارث عالم کی امامت (راہبری) کی احتیاج تو مزید بڑھ جاتی ہے، خصوصا ان عجمی عوام کیلئے جو عربی قرآن کے صحیح ترجمہ و تفسیر اور سنّتِ قائمہ (غیر منسوخہ) معلوم کرنے کو عربی احادیث میں ثابت مختلف احکام و سنّتوں میں ناسخ و منسوخ آیات اور افضل و غیر افضل احکام نہیں جانتے، اور بعد کے جھوٹے لوگوں کی ملاوٹوں سے صحیح و ثابت اور ضعیف و بناوٹی روایات کے پرکھنے کے اصول الحدیث والروایۃ اور اصولِ الجرح والتعدیل ، جن کا ذکر قرآن و حدیث میں صراحتاً مذکور نہیں، بلکہ یہ ائمۂِ مسلمین کی دینی فقہ کے اجتہاد سے ماخوذ ہیں۔
7) اجتہاد انفرادی ہوتا ہے، لہٰذا قوتِ قبولیت میں اجتماعی اجتہاد یعنی اجماع کے مقابلے میں مردود ہوتا ہے۔

اعتراض : یہ حدیث ضعیف ہے .

ابن حزمؒ (م452ھ) نے اس حدیث کے بارے میں بہت کچھ کہہ ڈالا ہے، مثلاً یہ حدیث حدِ احتجاج سے گِری ہوئی ہے، مجہول(نامعلوم) اور گمنام رُواۃ Unknown Transmitters کے واسطہ سے منقول ہے؛ بلکہ قرائنِ خارجیہ External Evidence اس کے موضوع Propagandiatic ہونے پر دال ہیں؛ لیکن ابن حزمؒ کے ان ہفوات کا امام ابن القیمؒ الجوزیہ(م751هـ) کی زبانی بس ایک ہی جواب ہے کہ اس حدیث کا دم بھرنے والے کوئی اور نہیں امیرالمؤمنین فی الحدیث اور تبع تابعی حضرت شعبۃ بن الحجاجؒ (م160ھ) ہیں، جن کے بارے میں محدثین کا یہ معروف تبصرہ ہے کہ جس روایت کی سند(سلسلہ) "شعبہ" سے ہوکر گذرتی ہو تو اس حدیث کا صحیح ہونا ثابت بلادلیل ہے، استدلالی جواب یہ ہے کہ اصحابِ معاذ Followers of Muaadh کی جہالت (گمنامی) صحتِ حدیث میں قادح Abusive نہیں کہ حضرت معاذؓ کے اصحاب followers اور ان کے ساتھ اُٹھنے بیٹھنے والے کوئی جھوٹے اور تہمت زدہ لوگ نہ تھے، اس لیے راوی حدیث حضرت حارث بن عمرو کا رجالِ سند Transmitters of chain کے ناموں کی تصریح Clearification نہ کرنا بجائے خود حدیث کی شہرت reputation کی دلیل ہے کہ یہ روایت کوئی ایک دو افراد سے نہیں کہ ان کے ناموں کو گِنایا جائے؛ پھر امام ابوبکرخطیبؒ (م463ھ) کے مطابق ایک سند میں راوی حدیث کی صراحت عبدالرحمن بن غنم کے نام سے بھی مذکور ہوئی ہے اس لیے جہالت(گمنامی) کا حکم لگانا صحیح نہیں (اعلام الموقعین:۱/۱۹۴) جہاں تک حدیثِ مذکور کی موضوع Propagandiatic ہونے پر پر پیش کردہ ابن حزم کے قرائن خارجیہ External Evidence کا سوال ہے تو نہ وہ فی نفسہ(بذاتِ خود) اس قابل ہیں کہ ان کی طرف توجہ ہی نہ کی جائے اور نہ ہی صحتِ سند کے ساتھ روایت کے ثبوت نے ان کی جوابدہی کی کوئی گنجائش چھوڑی ہے، تفصیل جسے مقصود ہو وہ (مقدمہ اعلاء السنن:۲/۱۵۷) کی طرف مراجعت کرے۔

اس حدیث پر اعتراض علامہ زرقانی(م1122ھ) نے کیا اور وجہ اعتراض یہ ہے کہ اس کی سند میں اصحاب معاذ مجہول [یعنی غیر معروف] ہیں اور انہی کی تقلید میں کچھ علماء نے اس کو ضعیف سند مانا۔ لیکن ان علماء کے اعتراض کا جواب علامہ ابن تیمیہؒ کے شاگرد رشید جناب محترم ابن القیمؒ (م751هـ) نے اعلام الموقعین جلد 1 صفحہ 175 اور 176 پر دے دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اصحاب معاذ میں سے جن سے یہ حدیث مروی ہے ان میں سے کوئی بھی مہتم کذاب اور مجروح نہیں ہے اور انہوں نے تاریخ خطیب سے اسی حدیث کا دوسرا طریق عبادۃ بن نسی عن عبدالرحمن بن غنم عن معاذ بھی ذکر کیا۔ اور لکھا هذا اسناد متصل ورجاله معروفون بالثقه اور ساتھ میں کہا یہ حدیث امت میں تلقی بالقبول کا درجہ رکھتی ہے اسی لئے صحیح ہے۔

اس کے علاوہ اس حدیث کے دوسری راوی حارث بن عمرو پر مجہول ہونے کا الزام ہونے کی وجہ سے بعض علماء نے اس کو ضعیف قرار دیا لیکن شعبۃؒ بن حجاج نے فرمایا کہ” یہ مجہول نہیں ہیں بلکہ یہ مغیرہ بن شعبہ کے بھتیجے ہیں اور کبار تابعین میں سے ہیں“ ان سے اصحاب معاذ نے روایت کی ہے اور اصحاب معاذ میں سے کوئی بھی مجہول نہیں [جیسا کہ ابن القیمؒ کا بھی دعوی ہے] کیونکہ یہ ممکن ہے کہ کوئی خبر ایک جماعت سے اس میں موجود اشخاص کے ناموں کے بغیر پہنچے لہذا اس سے اس جماعت کے لوگوں کا مجہول ہونا لازم نہیں آتا اور اصحابِ معاذ کا علم، دین اور سچ بولنے کی شہرت کسی سے مخفی نہیں۔ اگر فریق ثانی کے نزدیک کسی جماعت سے یا اس کے فرد سے حدیث اس شخص کا نام بیان کئے بغیر ضعیف ہوجاتی ہے اور وہ شخص مجہول ہوجاتا ہے تو پھر ان حدیثوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟

۱۔ جو کوئی جنازہ دیکھے اور اس کی نماز ادا کرے تو اسے ایک قیراط اجر ملتا ہے [مسلم 52 اور 945] اس کی سند یہ ہے عن ابن شھاب حدثنی رجال عن ابی ہریرہ، یہاں رجال کا نام نہیں بتایا تو کیا یہ مجہول نہیں ہوگا؟ اور کیا یہ حدیث ضعیف نہیں ہوگی؟

دوسری طرف اس حدیث کی سند میں کلام کرنے والے علماء کی تعداد کم اور اس حدیث کو صحیح کہنے والے علماء کی تعداد زیادہ ہے۔ اس حدیث کو مندرجہ ذیل علماء نے صحیح کہا:

۱۔ علامہ بزدویؒ(م482ھ) نے اپنے [اصول] میں اس حدیث کو صحیح کہا۔

۲۔ علامہ جوینیؒ(م478ھ) نے اپنی کتاب [البرھان] میں اس کو صحیح کہا۔

۳۔ ابوبکر بن عربیؒ(م485ھ) نے اپنی ترمذی کی شرح [عارضۃ الاحوذی] میں اس کو صحیح کہا۔

۴۔ خطیب بغدادیؒ(م463ھ) نے [الفقیہ المتفقہ:1/397، 1/471] میں اس کو صحیح کہا۔

۵۔ ابن تیمیہؒ(م728ھ) نے [مجموع الفتاوی: جلد 13 صفحہ 364] پر اس کو صحیح کہا۔

۶۔ ابن کثیرؒ(م774ھ) نے اپنی [تفسیر القرآن:1/13] کے مقدمے میں اس کو صحیح کہا جو آپ مولوی جونا گڑھی کے کئے ہوئے اردو ترجمے میں بھی ملاحظہ کرسکتے ہو۔

۷۔ ابن القیمؒ (م751هـ) نے بھی اس کو صحیح کہا جیسا کہ اوپر بیان ہوا۔

۸۔ علامہ شوکانی (م1255ھ) غیر مقلدؒ نے بھی اس کو [فتح القدیر:9/4485] میں نقل کیا۔

۹۔ حافظ ابن حجرعسقلانی شافعیؒ(م852ھ) نے [تلخیص الحبیر: جلد 4 صفحہ 182] پر نقل کیا ۔ اور ابی عباس بن قاص رح فقیہ شافعی کے حوالے سے اسکی تصحیح کی۔

حدیثِ اجتہاد کی شاہدی متفقہ حدیث سے:
اجتہاد سے استفادہ کرتے ہوئے نئے مسائل میں امت کی "رہنمائی" کے لیے اجتہاد و استنباط کا عمل ناگزیر تھا، اس کے بغیر دین کو دائمی شکل حاصل نہیں ہو سکتی تھی، بریں بنا ہر دور میں زمانے اور حالات کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اجتہاد کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے، اور خود رسول الله ﷺ نے امت کو اجتہاد کی "ترغیب" دی ہے اور مجتہدین کو ہر صورت سے اجر و ثواب کی بشارت سنائی ہے، چنانچہ سیدنا حضرت عمرو بن العاصؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله ﷺ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا:
«إِذَا حَكَمَ الحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ ثُمَّ أَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ، وَإِذَا حَكَمَ فَاجْتَهَدَ ثُمَّ أَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ»۔
ترجمہ:
جب حاکم اجتہاد کرکے صحیح فیصلہ کرے تو اس کے لیے دوگنا اجر ہے اور اگر اجتہاد کے بعد غلط فیصلہ ہو جائے تو ایک اجر ہے۔
[صحیح بخاری:7352، صحیح مسلم:1716، سنن ابوداؤد:3574، سنن ابن ماجہ:2314، السنن الكبرىٰ النَّسائي:5887، مسند أحمد:17816، الأموال لابن زنجويه:12، معجم ابن الأعرابي:2250، صحيح ابن حبان:5061، سنن الدارقطني:4478، الإبانة الكبرى لابن بطة:696، السنن الكبرى للبيهقي:20366، جامع بيان العلم وفضله:1662، الفقيه و المتفقه:1/475]

صحیح مسلم کے مشہور شارح امام نوویؒ(م676ھ) اس حدیث کی تشریح میں لکھتے ہیں:
قَالَ الْعُلَمَاءُ أَجْمَعَ الْمُسْلِمُونَ عَلَى أَنَّ هَذَا الْحَدِيثَ فِي حَاكِمٍ عَالِمٍ أَهْلٍ لِلْحُكْمِ فَإِنْ أَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ أَجْرٌ بِاجْتِهَادِهِ وَأَجْرٌ بِإِصَابَتِهِ وَإِنْ أَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ بِاجْتِهَادِهِ وَفِي الْحَدِيثِ مَحْذُوفٌ تَقْدِيرُهُ إِذَا أَرَادَ الْحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ قَالُوا فَأَمَّا مَنْ لَيْسَ بِأَهْلٍ لِلْحُكْمِ فَلَا يَحِلُّ لَهُ الْحُكْمُ فَإِنْ حَكَمَ فَلَا أَجْرَ لَهُ بَلْ هُوَ آثِمٌ وَلَا يَنْفُذُ حُكْمُهُ سَوَاءٌ وَافَقَ الْحَقَّ أم لا لأن إصابته اتفاقه لَيْسَتْ صَادِرَةً عَنْ أَصْلٍ شَرْعِيٍّ فَهُوَ عَاصٍ فِي جَمِيعِ أَحْكَامِهِ سَوَاءٌ وَافَقَ الصَّوَابَ أَمْ لَا وَهِيَ مَرْدُودَةٌ كُلُّهَا وَلَا يُعْذَرُ فِي شئ مِنْ ذَلِكَ وَقَدْ جَاءَ فِي الْحَدِيثِ فِي السُّنَنِ الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ قَاضٍ فِي الْجَنَّةِ وَاثْنَانِ فِي النَّارِ قَاضٍ عَرَفَ الْحَقَّ فَقَضَى بِهِ فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ وَقَاضٍ عَرَفَ الْحَقَّ فَقَضَى بِخِلَافِهِ فَهُوَ فِي النَّارِ وَقَاضٍ قَضَى عَلَى جَهْلٍ فَهُوَ فِي النَّارِ۔
ترجمہ:
علماء کہتے ہیں کہ مسلمانوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ یہ مذکورہ بالا حدیث اہلِ اجتہاد کے بارے میں ہے، بس وہ اجتہاد کرکے درست فیصلہ کرے تو دو اجر، ایک اجتہاد کا اور دوسرا درستگی کا۔ اور اگر غلطی کرے تو بھی اجتہاد پر ایک اجر ملتا ہے، لیکن جو اہل نہ ہو اور پھر اجتہاد کرے تو وہ گنہگار ہے اور اس سے کوئی اجر نہیں ملے گا خواہ درست فیصلہ ہی کیوں نہ دے اور اس کا فیصلہ مردود ہے۔
[شرح مسلم للنووی:12/14]

وقال إمام الحرمين: الذى ذهب إليه أهل التحقيق أن منكرى القياس لا يعدون من علماء الأمة وحملة الشريعة؛ لأنهم معاندون مباهتون فيما ثبت استفاضة وتواترًا، ولأن معظم الشريعة صادرة عن الاجتهاد.
ترجمہ:
امام الحرمین فرماتے ہیں کہ محققین کہتے ہیں کہ قیاس کے منکرین علماءِ امت نہیں اور حاملینِ شریعت نہیں کیونکہ وہ ایسی چیزوں کے منکر ہیں جو شہرت و تواتر سے ثابت ہے، کیونکہ شریعت کا بڑا حصہ اجتہاد سے ثابت ہے۔

[تھذیب الأسماء للنووی:1/183]

تنبیہ:
لفظ إِذَا یعنی جب یا جس وقت سے معلوم ہوا کہ (1)اجتہاد کی ’’ضرورت‘‘ کے وقت ہی اجتہاد کرنا جائز ہوگا اور (2) حکم دینے والا(اجتہاد کے قابل اور اجازت یافتہ حکم دینے والا ’’فقیہ‘‘ ہو، نہ کہ عام عالم یا عوام میں سے کوئی)ہو اور (3) اسے اس مسئلہ کا حکم قرآن، سنت اور اجماع سے نہ مل رہا ہو کہ اجتہاد کرنے کی ضرورت پڑجائے اور (4) جن صحابہ اور اماموں کا اختلاف ہوا تو وہ کسی نص STATEMENT یا اجماع کے خلاف نہ تھا، بلکہ اجتہادی تھا، لہٰذا وہ غلطی پر بھی مأجُور مِن اللّٰه یعنی الله کی طرف سے اجر دئے ہوئے ہیں۔

اختلافِ مجتہدین کی قرآنی مثال:
اور داؤد اور سلیمان (کو بھی ہم نے حکمت اور علم عطا کیا تھا) جب وہ دونوں ایک کھیت کے جھگڑے کا فیصلہ کر رہے تھے، کیونکہ کچھ لوگوں کی بکریاں رات کے وقت اس کھیت میں جا گھسی تھیں۔ اور ان لوگوں کے بارے میں جو فیصلہ ہوا اسے ہم خود دیکھ رہے تھے۔
چنانچہ اس فیصلے کی ’’سمجھ‘‘ ہم نے سلیمان کو دے دی، اور (ویسے) ہم نے دونوں ہی کو حکمت اور علم عطا کیا تھا۔ اور ہم نے داؤد کے ساتھ پہاڑوں کو تابع دار بنادیا تھا کہ وہ پرندوں کو ساتھ لے کر تسبیح کریں۔ اور یہ سارے کام کرنے والے ہم تھے۔ 
[سورۃ الانبیاء:78+79]
تشریح:
واقعہ یہ ہوا تھا کہ ایک شخص کی بکریوں نے رات کے وقت دوسرے کے کھیت میں گھس کر ساری فصل تباہ کردی تھی۔ کھیت والا مقدمہ لے کر حضرت داؤدؑ کے پاس آیا۔ حضرت داؤدؑ نے فیصلہ یہ فرمایا کہ بکریوں کے مالک کا فرض تھا کہ وہ رات کے وقت بکریوں کو باندھ کر رکھتا، اور چونکہ اس کی غلطی سے کھیت والے کا نقصان ہوا اس لیے بکری والا اپنی اتنی بکریاں کھیت والے کو دے جو قیمت میں تباہ ہونے والی فصل کے برابر ہوں۔ یہ فیصلہ عین شریعت کے مطابق تھا، لیکن جب یہ لوگ باہر نکلنے لگے تو دروازے پر حضرت سلیمانؑ نے ان سے پوچھا کہ میرے ’’والد‘‘ نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ انہوں نے بتادیا تو حضرت سلیمانؑ نے فرمایا کہ میرے ذہن میں ایک اور صورت آرہی ہے جس میں دونوں کا فائدہ ہے۔ حضرت داؤدؑ نے ان کی یہ بات سن لی تو انہیں بلا کر پوچھا کہ وہ کیا صورت ہے؟ حضرت سلیمانؑ نے فرمایا کہ بکری والا کچھ عرصے کے لیے اپنی بکریاں کھیت والے کو دیدے جن کے دودھ وغیرہ سے کھیت والا فائدہ اٹھاتا رہے اور کھیت والا اپنا کھیت بکری والے کے حوالے کردے کہ وہ اس میں کھیتی اگائے، اور جب فصل اتنی ہی ہوجائے جتنی بکریوں کے نقصان پہنچانے سے پہلے تھی تو اس وقت بکریوں والا کھیت والے کو کھیت واپس کردے، اور کھیت والا اسے بکریاں واپس کردے۔ یہ ایک مصالحت کی صورت تھی جس میں دونوں کا فائدہ تھا، اس لیے حضرت داؤدؑ نے اسے پسند فرمایا، اور دونوں فریق بھی اس پر راضی ہوگئے۔ 

چونکہ حضرت داؤدؑ کا فیصلہ اصل قانون کے مطابق تھا۔ اور حضرت سلیمانؑ کی تجویز باہمی رضامندی سے ایک صلح کی صورت تھی، اس لیے اللہ تعالیٰ نے دونوں کے بارے میں یہ فرمایا کہ ہم نے علم اور حکمت دونوں کو عطا کی تھی، لیکن مصالحت کی جو صورت حضرت سلیمانؑ نے تجویز کی اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس کی سمجھ انہیں ہم نے عطا فرمائی تھی۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مقدمے کے دوران قانونی فیصلہ حاصل کرنے سے بہتر ہے کہ فریقین آپس کی رضامندی سے مصالحت کی کوشش کرلیا کریں۔

حدیثِ رائے کی شاہدی صحیح حدیث سے:
رسول اللہ ؑ نے فرمایا:
"إِنما أقضِی بَیْنَکُمْ بِرَأْیِی فِیْمَا لَمْ یُنْزَلْ عَلَیَّ فِیہِ".
جس امر(بات) کے بارے میں کوئی وحی نازل نہیں ہوتی ہے تو میں اپنی رائے سے تمہارے درمیان فیصلہ کیا کرتا ہوں۔
[ابوداؤد:3575، ابويعلى:6897]

******************************

سوال سوم: کیا قرآن و حدیث میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ چاروں اماموں میں سے کسی ایک امام کی تقلید کرو؟

الجواب قران پاک میں قرآن کی تلاوت کا حکم موجود ہے مگر ان دس قاریوں کا نام مذکور نہیں جن کر قراءتوں پر آج ساری دنیا تلاوت قرآن کر رہی ہے اور نہ یہ حکم ہے کہ ان دس قاریوں میں سے کسی ایک قاری کی قراءة پر قرآن پڑھنا ضروری ہے مگر ہمارے ملک پاک وہند میں سب مسلمان قاری عاصم کوفی ؒ کی قرآة اور قاری حفص کوفی ؒ کی روایت پر قرآن پڑھتے ہیں۔ آپ قرآن وحدیث کی روشنی میں واضح فرمائیں کہ ساری زندگی ایک قرات پر قرآن پڑھنا کفر ہے یا شرک یا حرام یا جائز۔
اسی طرح کتاب وسنت سے سنت کا واجب العمل ہونا ثابت ہے مگر نام لے کر بخاری ،مسلم، نسائی، ابودادو، ترمذی، ابن ماجہ کو صحاح ستہ نہیں کہا گیا۔ نہ بخاری و مسلم کو صحیحین کہا گیا۔ نہ بخاری کو اصح الکتاب بعد کتاب اﷲ کہا گیا جس طرح ان دس قاریوں کا قاری ہونا اجماع امت سے ثابت ہے، اسی طرح ان چاروں اماموں کا مجتہد ہونا اجماع امت سے ثابت ہے اور مجتہد کی تقلید کا حکم کتاب وسنت سے ثابت ہے۔
نوٹ: سائل نے یہ سوال اصل میں شیعہ سے سرقہ کیا ہے کیونکہ کوئی اہل سنت یہ سوال نہیں کرتا، شیعہ کے ان سوالات کا ذکر ابن تیمیہ ؒ نے منہاج السنہ میں کیا ہے اور بعض کا ذکر شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی ؒ نے تحفہ اثنا عشریہ میں کیاہے۔ اس ملک میں جب انگریز آیا اور اس نے لڑاو اور حکومت کرو کی پالیسی کو اپنایا تو یہاں غیر مقلدین کا فرقہ پیدا ہوا جس کا مشن یہ تھا کہ انگریز کے خلاف جہاد حرام اور مسلمانوں کی مساجد میں فساد فرض۔ یہاں تک کہ سب مسلمان مکہ اور مدینہ کو مرکز اسلام مانتے تھے۔ ان مراکز اسلام سے جب اس فرقہ کے بارے میں فتوی لیا گیا تو انہوں نے بالاتفاق ان کوگمراہ قراردیا۔(دیکھو تنبیہ الغافلین) ان لوگوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے مایوس ہو کر یمن کے زیدی شیعوں کی شاگردی اختیار کی لی اور قاضی شوکانی، امیر یمانی کے افکار کو اپنالیا۔ وہاں سے ہی یہ سوالات درآمد کیے گیے اوراہل اسلام کے دل میں وسوسے ڈالے گئے اور یہ ایک اٹل حقیقت ہے ۔آج تک اسی بدعتی فرقہ کہ یہ جرات نہیں ہوئی کہ ان سوالات کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مفتی صاحبان کے سامنے پیش کر کے فتوی حاصل کریں کیونکہ ان کو کامل یقین ہے کہ وہاں سے سوالات کا جواب ہمارے خلاف آئے گا۔
اب سوال یہ ہے کہ شیعہ کو ایسا سوال کیوں کرنا پڑا۔ اس کی وجہ یہ ہوئی کہ شیعہ اپنے بارہ اماموں کو منصوص من اﷲ مانتے ہیں اس لیے اہل سنت و الجماعت نے ان باره کے ناموں کی نص پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ شیعہ اپنے ائمہ کے بارے میں نص پیش نہ کر سکے تو لا جواب ہو کر اہل سنت و الجماعت سے مطالبہ کر دیا کہ تم چاروں اماموں کے نام نص پیش کرو حالانکہ اہل سنت الجماعت ائمہ اربعہ کو منصوص من اﷲ مانتے ہی نہیں تو نص کا مطالبہ ہی غلط ہے ۔ ہاں ہم اہل سنت و الجماعت باجماع امت ان کا مجتہد ہونا مانتے ہیں۔
سوال چہارم: چاروں اماموں سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں مثلاً صحابہ کرام ؓ سے لے کر امام ابو حنیفہؒ تک يہ لوگ کس امام کی تقلید کرتے تھے۔ یا اس وقت تقلید واجب نہ تھی؟
الجواب: یہ سوال بھی کسی اہل سنت والجماعت محدث یا فقیہ نے پیش نہیں کیا بلکہ یہ سوال بھی شعیہ کی طرف سے اٹھا تھا۔ صحابہ کرام ؓ کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی۔ شاہ ولی اﷲ ؒ فرماتے ہیں۔ “صحابہ کے دو گروہ تھے۔ مجتہد اور مقلد” (قرة العینین) یہ سب صحابہ ؓ عربی داں تھے لیکن بقول ابن القیم ان میں اصحاب فتوی صرف 149 تھے۔جن میں سے سات مکثرین میں ہیں۔ یعنی انہوں نے بہت زیادہ فتوے دئیے۔20 صحابہ متوسطین میں ہیں۔ جنہوں نے کئی ایک فتوے دیے۔ اور 122 مقلین میں ہیں جنہوں نے بہت کم فتوے دئیے۔ ان مفتی صحابہ کرام ؓ کے ہزاروں فتاوی مصنف ابن ابی شیبہ، مصنف عبدالرزاق، تہذیب الآثار، معانی الآثار وغیرہ حدیث کی کتابوں میں موجود ہیں۔ جن میں مفتی صاحبان نے صرف مسئلہ بتایا، ساتھ بطور دلیل کوئی آیت یا حدیث نہیں سنائی اور باقی صحابہؓ نے بلا مطالبہ دلیل ان اجتہادی فتاوی پر عمل کیا اسی کا نام تقلید ہے۔ ان مفتی صحابہؓ کے بارے میں شاہ ولی اﷲ ؓ فرماتے ہیں:۔
ثم انہم تفرقوا فی البلاد صار کل واحد مقتدی ناحیة منالنواحی
کہ صحابہ متفرق شہروں میں پھیل گئے اور ہر علاقہ میں ایک ہی صحابی کی تقلید ہوتی تھی۔ ( الانصاف ص ۳)
مثلاً مکہ میں حضرت ابن عباس کی، مدینہ میں حضرت زید بن ثابت، کوفہ میں حضرت عبد اﷲ بن مسعود ؓ، یمن میں حضرت معاذ اور بصرہ میں حضرت انس کی تقلید ہوتی تھی۔ پھر ان کے بعد تابعین کا دور آیا تو شاہ ولی اﷲمحدث دہلوی فرماتے ہیں:۔
فعند ذالک صار لکل عالم من التابعین مدہب علی حیالہ فانتصب فی کل بلد امام
یعنی ہرتابعی عالم کا ایک مذہب قرار پایا اور ہر شہر میں ایک ایک امام ہوگیا۔ لوگ اس کی تقلیدکرتے۔(الانصاف ص ۶)
صدر الائمہ مکی فرماتے ہیں کہ حضرت عطاءخلیفہ ہشام بن عبد الملک کے ہاں تشریف لے گئے تو خلیفہ نے پوچھا کہ آپ شہروں کے علماءکو جانتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا ہاں تو خلیفہ نے پوچھا کہ آپ شہروں کے علماءکو جکانتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا ہاں تو خلیفہ نے پوچھا اہل مدینہ کے فقیہ کون ہیں؟ فرمایا نافع، مکہ میں عطا،یمن میں یحییٰ بن کثیر، شام میں مکحول، عراق میں میموں بن مہران، خراسان میں ضحاک، بصرہ میں حسن بصری، کوفہ میں ابراہیم نخعی،(مناقب موفق ص ۷) یعنی ہر علاقہ میں ایک ہی فقیہ کے فقہی فتاوی پر عمل درآمد ہوتا تھا۔ یہ واقعہ امام حاکم نے بھی معرفت علوم حدیث میں لکھا ہے۔ اس لیے امام غرالی ؒ فرماتے ہیں: ”تقلید پر سب صحابہ کا اجماع ہے کیونکہ صحابہ میں مفتی فتوی دیتاتھا اور ہر آدمی کو مجتہد بننے کےلئے نہیں کہتا تھا اور یہی تقلید ہے اور یہ عہد صحابہؓ میں تواتر کے ساتھ ثابت ہے“۔ ( المستصفی ج 2 ص385)
علامہ آمدی فرماتے ہیں صحابہ اور تابعین کے زمانے میں مجتہدین فتوی دیتے تھے مگر ساتھ دلیل بیان نہیں کرتے تھے اور نہ ہی لوگ دلیل کا مطالبہ کرتے تھے اور اس طرز عمل پر کسی نے انکار نہیں کیا، بس یہی اجماع ہے کہ عامی مجتہد کی تقلید کرے۔ شاہ ولی اﷲ ؒ شیخ عزالدین بن سلام ؒ سے نقل کرتے ہیں۔
انا الناس لم یزالوا عن زمن الصحابة ؓ الی ان ظہرت المذاہب الا ربعة یقلدون من اتفق من العلماءمن غیر نکیر میں ایع یعتبر انکارہ، ولو کان ذالک باطلا لا نکروہ (عقد الجید ص 36)
اور خود فرماتے ہیں:۔
فہذا کیف ینکرہ احد مع ان الاستفناءلم یزل بین المسلمین من عہد النبی ﷺ والا فرق بین ان یستفتی ہدا دائما ویستفتی ہذا حینا بعد ان یکون مجمعا علی مادکرناہ (عقد الجید ص39)
یعنی دور صحابہ ؓ وتابعین سے تقلید تواتر کے ساتھ ثابت ہے اور اس دور میں ایک شخص بھی منکر تقلید نہ تھا چونکہ ان صحابہؓ اور تابعین ؒ کی مرتب کی ہوئی کتابیں آج موجودنہیں جو متواتر ہوں۔ہاں ان کے مذاہب کو ائمہ اربعہ نے مرتب کردایا تو اب ان کے واسطہ سے ان کی تقلید ہو رہی ہے جیسے صحابہؓ و تابعین ؒ بھی یہی قران پاک تلاوت فرماتے تھے مگر اس وقت اس کا نام قراة حمزہ نہ تھا۔ صحابہؓ وتابعین ؒ بھی يہی احادیث مانتے تھے مگر رواہ البخاری اور رواہ مسلم نہیں کہتے تھے۔یہ سوال سائل کا ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے کیا دس قاریوں سے پہلے قرآن نہیں پڑھاجاتا تھا؟ یا صحابہؓ وتابعین ؒ میں نہ کسی نے بخاری پڑھی نہ مشکوة۔ کیا اس زمانہ میں حدیث کا ماننا اسلام میں ضروری نہ تھا؟
سوال پنجم: کیا چاروں اماموں کے بعد کوئی مجتہد پیدا نہیں ہوا ؟ اور اب کوئی مجتہد پیدا ہو سکتا ہے یا نہیں؟
الجواب: یہ سوال تاریخ سے تعلق رکھتا ہے۔شاہ ولی اﷲ صاحب محدث دہلوی ؒ فرماتے ہیں۔“300ھ کے بعد کوئی مجتہد مطلق پیدا نہیں ہوا ” اورا مام نوویؒ نے بھی شرح مہذب میں یہی فرمایا ہے ۔ اب مجتہد مطلق کا آنا تو محال شرعی ہے نہ ہی محال عقلی ہاں محال مادی ہے۔ لیکن وہ آ کر کیا کر ے گا؟ کیا اگر آج کا محدث دعوی کر کے ساری صحیح بخاری کو غلط قرار دے اور حدیث اور محدثین کی عظمت کو ختم کرے تو اس سے دین کا کیا فائدہ ہوگا۔ اسی طرح کو ئی مجتہدین بن کر پہلے سارے علمی سرمائے سے اعتماد ختم کر ے تو کیا فائدہ ہوگا؟
سوال ششم: ایک امام کی تقلید واجب ہو نے کے کیا دلائل ہیں؟ اورواجب کی تعریف اور حکم بھی بیان کریں؟
الجواب: اس ملک میں یہ سوال ہی غلط ہے کیونکہ جیسے یمن میں صرف حضرت معاذ مجتہد تھے اور سب لوگ ان کی تقلید کرتے تھے اسی طرح اس ملک میں مدارس، مساجد ، مفتی صرف اور صرف سیدنا امام اعظم ابو حنیفہؒ کے مذہب کے ہیں۔ دوسرے کسی مذہب کے مفتی موجود ہی نہیں کہ عوام ان سے فتوی لیں۔ اس لیے یہاں تو ایک ہی امام کے پیچھے ساری نمازیں پڑھنی واجب ہیں،۱ یک ہی ڈاکٹر ہو سب اسی سے علاج کرواتے ہیں۔ ایک ہی قاری ہو سب اسی سے قرآن پڑھ لیتے ہیں اس لیے یہاں ایک ہی امام کی تقلید واجب ہے جیسے مقدمتہ الواجب واجب کہاجاتا ہے۔ اس کے بغیر دین پر عمل کرنا ناممکن ہے کوئی شخص ایک رکعت نماز بھی نہیں پڑھ سکتا اور تارک اس تقلید کا فاسق ہے ۔ شاہ ولی اﷲ محدث دہلوی ؒ فرماتے ہیں اور صاحب جمع الجوامع فرماتے ہیں کہ ” عامی پر ایک امام کی تقلید واجب ہے“ (عقد الجید ص 50) اور دلیل اس کی اجماع ہے۔ (الاشباة ص143)
سوال ہفتم: امام ابو بوسفؒ اور امام محمدؒ امام ابو حنیفہؒ کے شاگرد ہیں اور آپ کی تقلید بھی کرتے ہیں مگر انہوں نے بہت سے مسائل میں امام صاحب کی مخالفت کیوں کی؟
الجواب: امام ابو یوسف اور امام محمد یہ دونوں حضرات خود مجتہد فی المذہب ہیں اور مجتہد کو دوسرے مجتہد کی تقلید واجب نہیں ہوتی۔ ہاں اگر اپنے سے بڑے مجتہد کی تقلید کرے تو جائز ہے۔
سوال ہشتم: کیا کسی امام نے اپنی تقلید کرنے کا حکم دیا ہے؟
الجواب: ائمہ اربعہ کے اقوال مختلف کتابوں میں موجود ہیں جن میں ان حضرات نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہماری ہر اس بات کو مانو جو قرآن وسنت کے موافق ہواور جو خلاف ہو جائے اس کو مت مانو۔ مطلب یہ ہو ا کہ وہ اپنے اقوال کی ترغیب دے رہے ہیں اور یہ بھی بتا رہے ہیں کہ ان کے اقوال قرآن وسنت کے موافق ہیں اور قرآن وسنت کی مخالفت نہیں کرتے پس اس سے ان کی تقلید کی حکم ان کے اپنے اقوال سے ثابت ہوا۔
سوال نہم: جو لوگ چاروں اماموں میں سے کسی امام کی تقلید نہیں کرتے۔ ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
الجواب:موجودہ دور میں جو لوگ ائمہ اربعہ میں سے کسی ايک امام کی تقلید نہیں کرتے وہ فافق ہیں۔ اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں اور حرمین شریفین کے فتووں کے مطابق ان پرتعزیز واجب ہے۔
 ائمہ اربعہ کو نہ ماننے والے غالی ومتعصب ہیں

نواب صدیق حسن خان جو صاحب تصانیف علماء میں سے ہیں اور غیرمقلدین کے قابلِ احترام پیشوا ہیں، وہ خود اپنی جماعت کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں:"تعجب کی بات ہے کہ غیرمقلدین کیوں کر اپنا نام خالص موحد رکھتے ہیں اور دوسروں کو (جو تقلیدِ ائمہ کرتے ہیں) مشرک کہتے ہیں، حالاں کہ یہ خود سب لوگوں سے بڑھ کر سخت متعصب اور غالی ہیں"۔(الحطہ فی ذکر الصحاح الستہ: ۱۳)

سوال دہم : کیا مسئلہ تقلید پر اردو زبان میں بھی کوئی کتاب لکھی گئی ہے جسے پڑھ کر اس مسئلہ کو اچھی طرحس سمجھا جا سکے؟
الجواب: اس مسئلہ پر بے شمار کتابیں موجود ہیں۔ چند ایک نام لکھ دیتا ہوں۔
(۱)تقلید کی شرعی حیثیت 
(۲) الکلام المفید فی اثبات التقلید 
(۳)تقلید ائمہ اور مقام ابو حنیفہؒ
(۴) الاقتصاد 
(۵) تنقیح 
(۶) خیر التنقید
(۷) اجتہاد اور تقلید
 (۸) تقلید شخصی
(۹) توفیر الحق
(۱۰) تنویر الحق 
(۱۱) تحفہ العرب والعجم 
(۱۲) تقلید اور امام اعظم
(۱۳) سبیل الرشاد
 (۱۴) ادلہ کاملہ 
(۱۵) ایضاح الادلہ
(۱۶) مدارالحق بجواب معیاد الحق
 (۱۷) نتصار الحق بجواب معیار الحق 
(۱۸) تنقید فی بیان التقلید
وغیر ہ وغیرہ۔
=====================================
کیا صحابہ_کرام رضی الله عنھ بھی "مقلد" تھے؟
 اس بات میں ذرہ برابر بھی گنجائش نہیں کہ نبی صلے الله علیہ وسلم کے جملہ صحابہ کرام رضی الله عنہ شرف_صحبت_نبوی کے فیض و برکت سے سب کے سب عادل، ثقه، متقی، خدا-پرست اور پاک-باز تھے، مگر فہم_قرآن، تدبر_حدیث اور تفقہ فی الدین میں سب یکساں نہ تھے، بلکہ اس لحاظ سے ان کے آپس میں مختلف درجات اور متفاوت مراتب تھے .

معلوم ہوا کہ صحابہ_کرام رض بھی فقہ_دین(قرآن=٩:١٢٢)پر عمل-پیرا تھے اور اپنے دور کے چھے بڑے معتبر اصحاب کی تقلید کرتے تھے. اس پر خیر القرون (بہترین-زمانہ_صحابہ-و-تابعین) میں حدیث کی ٢ کتابیں: مصنف-عبد الرزاق اور مصنف-ابن_ابی-شیبہ ہیں، جن میں اکثر سائل دلیل کا مطالبہ بھی نہیں کرتا تھا اور نہ ہی اکثر دلیل سے مسلے کا جواب دیا جاتا تھا. جس طرح امام بخاری رح نے اپنی طرف سے کوے حدیث نہیں بنائی بلکہ احادیث کو یکجا کیا، اسی طرح امام ابو-حنیفہ رح نے کوئی نیا مذہب اور فقہ ایجاد نہیں کی بلکہ صحابہ_کرام کی فقہ کو یکجا کیا. الله تعالیٰ ہمارا خاتمہ اہل_سنّت-و-الجماعت کے ہی مذہب پر فرماتے. آمین

مجتھدين كے فتاوى عام لوگوں كى بنسبت شرعى دلائل كى طرح ہيں: امام شاطبی رحمہ الله بہت بڑے جلیل القدر امام ہیں سيدُ القراء ہیں ، قراأت ورسم ونحو وصرف وفقه وحديث کے یگانہ روزگارامام ہیں اندلس میں " الشاطبية " مقام کے رہنے والے تهے حافظ أبو عمرو بن الصلاح رحمہ الله نے " طبقات الشافعية " میں شمارکیا ہے علماء مالکیہ نے ان کو مالكيُ المذهب ، لکها ہے ، اورامام شاطبی کے اپنے طرز واسلوب سے بهی یہی معلوم ہوتا ہے کیونکہ وه اپنی کتب میں امام مالك رحمہ الله کے أقوال اہتمام سے ذکر کرتے ہیں ، امام شاطبی رحمہ الله کی ایک انتہائ بہترین علمی وتحقیقی کتاب { الموافقات } ہے ، یہ کتاب أصول الفقه و أصول الشريعة میں ہے ،اهل علم اس کتاب کی قدرومنزلت خوب جانتے ہیں ، اورعلامہ شاطبی رحمہ الله نے اس کا نام " التعريف بأسرار التكليف " رکها ، کیونکہ اس کتاب میں شریعت مطہره کے رموز واسرار تكليفيہ بیان کیئے گئے ، امام شاطبی رحمہ الله کے ایک شیخ نے ان کے متعلق ایک خواب دیکها تها تو اس خواب کی بناء پرامام شاطبی نے اس کا نام " الموافقات " رکهہ دیا ۰ اوپرمیں نے جوعنوان قائم کیا ہے ، یہ درحقیقت امام شاطبی رحمہ الله کے فرمان سے ہی ایک اقتباس ہے ، امام شاطبی رحمہ الله اپنی کتاب " الموافقات " میں فرماتے ہیں کہ فتاوى المجتهدين بالنسبة إلى العوام كالأدلة الشرعية بالنسبة إلى المجتهدين ، والدليل عليه أن وجود الأدلة بالنسبة إلى المقلدين وعدمها سواء ، إذ كانوا لا يستفيدون منها شيئا ، فليس النظر في الأدلة والاستنباط من شأنهم ، ولا يجوز ذلك لهم ألبتة ، وقد قال تعالى : ( فاسألوا أهل الذكر إن كنتم لا تعلمون ) ، والمقلد غير عالم ، فلا يصح له إلا سؤال أهل الذكر ، وإليهم مرجعه في أحكام الدين على الإطلاق ، فهم إذًا القائمون له مقام الشارع ، وأقوالهم قائمة مقام الشارع "الموافقات" (4/292 انتهى يعنى مجتھدين كے فتاوى جات عام لوگوں كى بنسبت شرعى دلائل كى مانند ہيں، اس كى دليل يہ ہے كہ مقلدين كے ليے دلائل كا ہونا يا نہ ہونا برابر ہے، كيونكہ وہ اس سے مستفيد نہيں ہو سكتے، كيونكہ دلائل كو ديكھنا اور ان سے مسائل كا استنباط كرنا ان پڑھ لوگوں كا كام نہيں، اور ان كے ليے بالكل يہ جائز نہيں اور پھر اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے فاسألوا أهل الذكر إن كنتم لا تعلمون اگر تمہيں علم نہيں تو تم اہل علم سے دريافت كر ليا كرو : اور مقلد چونکہ عالم نہیں ہے ، اس ليے اس كے ليے اہل علم سے دريافت كرنے كے علاوہ كچھ صحيح نہيں، اور مطلقا اہل علم ہى احكام دين ميں مرجع ہيں، كيونكہ وہ شارع كے قائم مقام ہيں، اور ان كے اقوال شارع كے قائم مقام ہيں " انتہى امام شاطبی رحمہ الله کا بیان بالکل واضح ہے کہ وه مسلمان جو اجتہاد کی اہلیت وصلاحیت سے محروم ہیں ، تو وه دین میں مُجتہدین کرام کے اقوال وفتاوی پرعمل کریں گے ، اس عمل کو اصطلاح میں تقلید کہا جاتا ہے ، اورایسے شخص کو مُقلد کہا جاتا ہے ، اوراس عمل کی وجہ سے وه (معاذالله ) مشرک وبدعتی وجاہل وگمراه نہیں کہلائیں گے ، بلکہ امام شاطبی رحمہ الله کے بقول کہ مُجتہدین کرام کے فتاوی جات (اوراقوال واجتہادات) مُقلدین کے لیئے شرعى دلائل کی طرح ہیں ، لہذا مجتہدین کے فتاوی واقوال پرعمل شریعت پرہی عمل ہے ۰ سبحان الله ، فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث کی خوش قسمتی ہے کہ یہ فرقہ امام شاطبی رحمہ الله کے زمانہ میں نہیں تها ، ورنہ امام شاطبی رحمہ الله اس فرقہ جدید کا بهی خوب رد کرتے ، کیونکہ یہ فرقہ جدید تو بوجہ جہالت وحماقت کے مُجتہدین کرام کے فتاوی واقوال کی تقلید کو جہالت وضلالت وحرام وشرک ٹهہراتا ہے ، جب کہ امام شاطبی رحمہ الله مُجتہدین کرام کے فتاوی جات (اوراقوال واجتہادات) مُقلدین کے لیئے شرعى دلائل کی طرح کہتے ہیں ، اب دونوں نظریوں میں زمین وآسمان کا فرق ہے ، ایک جلیل القدرومستند امام یہ کہتا ہے کہ مجتہدین کے اقوال وفتاوی مقلد کے لیئے بمنزلہ شرعی دلائل ہیں ، جب کہ ہندوستان میں پیدا شده فرقہ جدید اہل حدیث کے علمبردار کہتے ہیں کہ مجتہدین کی تقلید شرک وبدعت وضلالت ہے ، بات کس کی صحیح ہے عقل مند آدمی خود فیصلہ کرلے ؟؟ الله تعالی عوام کواس فرقہ جدید کے وساوس سمجهنے اوران سے بچنے کی توفیق دے ٠ اسى طرح علامہ ابن قـُدامَہ ألحنبلي رحمہ الله بہت جلیل القدرامام ہیں ، شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله ان کے بارے میں فرماتے ہیں کہ لم يدخل الشام بعد الأوزاعي فقيه أعلم من موفق الدين " یعنی ملک شام میں امام اوزاعی کے بعد موفق الدين (علامہ ابن قـُدامَہ ألحنبلي رحمہ الله ) سے بڑا فقیہ داخل نہیں ہوا ۰ امام ذهبی رحمہ الله نے ان کی تعریف اس طرح کی كان من بحور العلم وأذكياء العالم . علامہ ابن رجب الحنبلي نے ان کے بارے فرمایا کہ الفقيه الزاهد الإمام شيخ الإسلام وأحد الأعلام ، وقال أيضا : هو إمام الأئمة ومفتي الأمة خصه الله بالفضل الوافر والخاطر الماطر ، طنّت في ذكره الأمصار وضنّت بمثله الأعصار . امام ذهبی رحمہ الله نے امام الضياء المقدسي رحمہ الله سے یہ بات نقل کی فرمایا کہ میں نے المفتي أبا بكر محمد بن معالي بن غنيمة رحمہ الله سے سنا وه کہتے تهے کہ " ما أعرف أحدا في زماننا أدرك درجة الإجتهاد إلا الموفق " یعنی میں نہیں جانتا کہ ہمارے زمانہ میں کوئ درجہ اجتہاد کوپہنچا ہے مگر الموفق یعنی ابن قـُدامَہ ألحنبلي رحمہ الله ۰ یہ تهوڑی تفصیل توان کی شخصیت ومرتبہ کے بارے تهی ، اب ان کا ایک فیصلہ اورفتوی ملاحظہ کریں ، فرماتے ہیں کہ " وأمـا التـقـليـد في الفـُروع فهُـو جـائـز إجـمـاعًــا " یعنی فروعی مسائل میں (مجتہدین ) کی تقلید بالاجماع جائز ہے ۰ یہ نہیں فرمایا کہ میرے نزدیک یا فلاں شیخ وامام کے نزدیک تقلید جائز ہے ، بلکہ تقلید کے جواز پرإجـمـاع نقل کر رہے ہیں ، اوریہ اجماع بهی چهٹی صدی میں نقل کر رہے ہیں ، اور مزید فرماتے ہیں کہ " فلهذا جـاز التقليد فيـها، بل وجب علـى العـامـي ذلك " لہذا فروعی مسائل میں (مجتہدین ) کی تقلید نہ صرف یہ کہ بالاجماع جائز ہے ، بلکہ عـَامـي شخص پر تقلید واجب ہے ۰ [ انظر الروضة ص 206 }اب فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث کے وساوس کو دیکهیں ان کی جہالت وسفاہت کو دیکهیں کہ ہروقت عوام کو گمراه کرنے کے لیے یہی راگ الاپتے ہیں کہ تقلید شرک وبدعت وضلالت ہے ، جب کہ جلیل القدرائمہ اسلام نہ صرف تقلید کوجائزبلکہ عوام پرواجب ولازم ہونے کا حکم دے رہے ہیں ، اب عقل مند آدمی خود فیصلہ کرلے کہ فرقہ جدید کے وساوس قبول کرکے گمراہی کی طرف جانا ہے یا جلیل القدرائمہ اسلام وعلماء امت کی بات وفیصلہ قبول کرنا ہے ؟؟۰ اسى طرح شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله فرماتے ہیں کہ " وتقـليـد العـاجـز عن الاستدلال للعـالم يجـوز عند الجمهور " اور استدلال (واجتہاد) سے عاجز شخص کے لیئے جمہور علماء کے نزدیک عالم کی تقـليـد جائز ہے ۰ { انظر مجموع فتاوى ابن تيمية جـ 19 ص 262 اب فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث کے جہلاء کا طرز دیکهیں کہ عوام کے سامنے بڑے زور وشور سے شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله کی تعریف وتوصیف کرتے تهکتے نہیں ہیں ، لیکن درحقیقت یہ فرقہ شیخ الاسلام کا نام بهی محض دهوکہ وفریب کےلیئے لیتے ہیں ، جیسا کہ شیخ الاسلام کے مذکوره بالا قول کو دیکهیں اور پهرفرقہ جدید کے طرز وروش کو دیکهیں ، الله تعالی عوام کواس فرقہ جدید کے وساوس سمجهنے اوران سے بچنے کی توفیق دے ٠ مجتہدین کی تقلید کے اوپرعلماء امت کا اجماع ہے ، حتی وهابی ونجدی حضرات جوعموما کئ مسائل بہت شدت کرتے ہیں ، لیکن تقلید کا انکار انهوں نے بهی نہیں کیا ، الشيخ حمد بن ناصر بن معمرالنجدي شیخ محمد بن عبد الوهاب کے شاگرد ہیں ، وه فرماتے ہیں کہ من كان من العوام الذين لا معرفة لهم بالفقه والحديث، ولا ينظرون في كلام العلماء، فهؤلاء لهم التقليد بغير خلاف، بل حكى غير واحد إجماع العلماء على ذلك اهـ وه عام لوگ جن کو فقہ وحدیث کی معرفت حاصل نہیں ہے ، اور علماء کے کلام میں نظر ( واستدلال وتطبیق وغیره ) کی صلاحیت نہیں رکهتے ، توان لوگوں کے لیئے بلا اختلاف تقلید جائز ہے ، بلکہ تقلید کے جواز پر ایک سے زائد علماء نے اجماع نقل کیا ہے ۰ { انظر مجموعة الرسائل والمسائل النجدية ، رسالة الاجتهاد والتقليد جـ2 ص 7 و ص 21 و ص 6 } شیخ محمد بن عبد الوهاب نجدی کے بیٹے شیخ حسين، وشیخ عبد الله فرماتے ہیں کہ ، جب آدمی کو حدیث اورکلام علماء اوراقوال کے ترجیح کی معرفت حاصل نہ ہو تو اس کا وظیفہ اور ذمہ داری أهلُ العلم کی تقلید ہے ۰ إذا كان الرجل ليس له معرفة بالحديث، وكلام العلماء، وترجيح الأقوال، فإنما وظيفته : تقليد أهل العلم، قال الله تعالى{ فاسألوا أهل الذكر إن كنتم لا تعلمون} سورة النحل: 43." الدرر السنية 4/ 14 ، 15 ٠ آخرمیں إمام أهل السنة الإمام أحمد بن حنبل رحمہ الله کا قول وفیصلہ نقل کرکے بات ختم کرتا ہوں ، فرماتے ہیں کہ من زعم أنه لا يرى التقليد ، ولا يقلد دينه أحدًا : فهو قول فاسق عند الله ورسوله صلى الله عليه وسلم ، وإنما يريد بذلك إبطال الأثر ، وتعطيل العلم والسنة ، والتفرد بالرأي والكلام والخلاف " یعنی إمام أحمد بن حنبل رحمہ الله فرماتے ہیں کہ جو شخص یہ زعم کرے کہ وه تقلید کوجائزنہیں کہتے ، تو یہ قول الله ورسول صلى الله عليه وسلم کے نزدیک فاسق ہے ، وه شخص اپنے اس قول کے ذریعہ سے اثر یعنی حدیث کو باطل کرنے کا اراده کرتا ہے ، اورعلم وسنت کو معطل کرنے کا اراده کرتا ہےالخ {أنظر طبقات الحنابلة ج1ص31 }
++++++++++++++++++++++++++++++

:علامہ خطیب بغدادی (شافعی) رح لکھتے ہیں 

احکام کی دو قسمیں ہیں: عقلی اور شرعی.

عقلی احکام میں تقلید جائز نہیں، جیسے صانع عالم (جہاں کا بنانے-والا) اور اس کی صفات (خوبیوں) کی معرفت (پہچان)، اس طرح رسول الله صلے الله علیہ وسلم اور آپ کے سچے ہونے کی معرفت وغیرہ. عبید الله بن حسن عنبری سے منقول ہے کہ وہ اصول_دین میں بھی تقلید کو جائز کہتے ہیں، لیکن یہ غلط ہے اس لئے کہ الله تعالیٰ فرماتے ہیں کہ"تمہارے رب کی طرف سے جو وحی آئی اسی پر عمل کرو، اس کے علاوہ دوسرے اولیاء کی اتباع نہ کرو، کس قدر کم تم لوگ نصیحت حاصل کرتے ہو"(سورہ الاعراف:٣). اسی طرح الله تعالیٰ فرماتے ہیں کہ "جب ان سے کہا جاتا ہے کہ الله کی اتاری ہوئی کتاب کی اتباع کرو تو وہ لوگ کہتے ہیں کہ نہیں، ہم اس چیز کی اتباع کرینگے جس پر ہم نے اپنے باپ دادہ کو پایا، چاہے ان کے باپ دادا بے عقل اور بے ہدایت ہوں"(٢:١٧٠)

دوسری قسم احکامِ شرعیہ، اور ان کی دو قسمیں ہیں:

١) دین کے وہ احکام جو وضاحت و صراحت سے معلوم ہوں، جیسے نماز، روزہ، حج، زكوة اسی طرح زنا و شراب کا حرام ہونا وغیرہ تو ان میں تقلید جائز نہیں ہے کیونکہ ان کے جاننے میں سارے لوگ برابر ہیں، اس لئے ان میں تقلید کا کوئی معنی نہیں.

٢) دین کے وہ احکام جن کو نذر و استدلال کے بغیر نہیں جانا جاسکتا، جیسے: عبادات، معاملات، نکاح وغیرہ کے فروعی مسائل، تو ان میں تقلید کرنی ہے. اللّہ تعالیٰ کے قول "پس تم سوال کرو اہل_علم (علماء) سے، اگر تم نہیں علم رکھتے"(١٦:٤٣، ٢١:٧) کی دلیل سے. اور وہ لوگ جن کو تقلید کرنی ہے (یہ) وہ حضرات ہیں جن کو احکام_شرعیہ کے استنباط (٤:٨٣) کے طریقے معلوم نہیں ہیں، تو اس کے لئے "کسی" علم کی تقلید اور اس کے قول پر عمل کے بغیر چارہ نہیں ہے. الله تعالیٰ کا ارشاد ہے: "پس تم سوال کرو اہل_علم (علماء) سے، اگر تم نہیں علم رکھتے"(١٦:٤٣، ٢١:٧)

حضرت ابن_عباس رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی رسول الله صلے الله علیہ وسلم کے دور میں زخمی ہوگۓ، پھر انھیں غسل کی حاجت ہوگئی، "لوگوں" نے انھیں غسل کا حکم دے دیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی. اس کی اطلاع نبی صلے الله علیہ وسلم کو ہوئی تو آپ نے فرمایا: الله ان کو قتل (برباد) کرے کہ ان لوگوں نے اس کو قتل کردیا. ، ناواقفیت کا علاج دریافت (سوال) کرنا نہ تھا؟...الخ (سنن أبي داود » كِتَاب الطَّهَارَةِ » بَاب فِي الْمَجْرُوحِ يَتَيَمَّمُ، رقم الحديث: ٢٨٤(٣٣٦)

دوسری اس کی دلیل یہ ہے کہ یہ اہل_اجتہاد میں سے نہیں ہے تو اس پر تقلید ہی فرض ہے. جیسے نابینا، جس کے پاس ذریعہ_علم نہیں ہے تو قبلے کے سلسلے میں اس کو کسی دیکھنے والے(بینا) کی بات ماننی ہوگی.

[الفقيه والمتفقه: ٢/١٢٨؛ ازعلامہ خطیب بغدادی (شافعی) رح، مطبوعہ دار ابن الجوزیہ]

سوال: اگر نبی کے بعد کوئی شخص معصوم نہیں تو نبی نے ایک غیر-معصوم کو یہ حق_اجتہاد کیوں دیا؟
جواب: حضرت عمروبن عاص سے روایت کرتے ہیں انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب حاکم کسی بات کا فیصلہ کرے اور اس میں اجتہاد سے کام لے اور صحیح ہو تو اس کے لئے"دو اجر"ہیں اور اگر حکم دے اور اس اجتہاد سے کام لے اور غلط ہو تب بھی اس کے لیے"ایک ثواب" ہے۔ [صحیح بخاری:جلد سوم: کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان :حاکم کے اجر کا بیان جبکہ وہ اجتہاد کرے اور اجتہاد میں غلطی یاصحت ہو]

فقہی نکتے:
١. غیر-حاکم کو اجتہاد کا حق نہیں دیا.
٢. حاکم کو جب قرآن-و-سنّت سے واضح جواب نہ ملنے پر اجتہاد کرنا پڑے تو:
اپنی اجتہادی-راۓ میں (الله کے نزدیک) صحیح فیصلہ کیا تو دو ثواب: ١. اجتہاد کرنے کا، ٢. صحیح فیصلے پر، اور فیصلے میں خطا  ہوئی تو ایک اجر اجتہاد کرنے کا.
٣. مجتہدین(اجتہاد-کرنے-والے-اماموں) کے فیصلوں میں اختلاف میں کسی کو گناہ-گار نہیں، بلکہ خطا پر بھی"محفوظ"رکھتے گناہ کے بجاتے اجر دیا جائیگا.
. غیر-حاکم کو اجتہاد کا حق نہیں دیا. (اس کی دلیل_قرآن آگے آئیگی

اجتہاد کی تعریف:
لغت میں اجتہاد کا مادہ "ج ہ د"سے معنا طاقت، کوشش اور محنت ہے.
اور اصطلاح میں اجتہاد کہتے ہیں"کسی چیز کی تلاش میں اپنی پوری طاقت خرچ کرنا  اور اس سے مراد ہے کسی مسلے کو قیاس کے طریقے سے کتاب-و-سنّت کی طرف لوٹانا.(تاج العروس، علامہ زبیدی: ٢/٣٣٠)

اور 
جس طرح کسی شعبے کے ماہرین (ڈاکٹرس/وکلاء) کی جماعت کسی بات پر متفق ہو جائیں تو عوام یا عام ڈاکٹرس/وکلاء کا اختلاف بےجا اور غیر-معتبر ہوتا ہے، ویسے ہی دین_اسلام کے ماہرین "فقہاء"کا کسی بات پر متفق (جمع) ہوجانا "اجماع" ہے، جس سے اگر اختلاف عوام کا یا عام علماء کا ہو تو وہ غیر-معتبر ہوتا ہے.
نۓ مسلے/حالت جیسے:
١. حضرت عمر رضی الله عنہ کے کہنے پر حضرت ابو-بکر رضی الله عنہ کا قرآن کو ترتیب سے کتابی صورت میں جمع کرنا، جو کہ ایک شخصی-راۓ تھی، جس کو سب نے ١ ہی فقیہ-حاکم حضرت ابو-بکر رضی الله عنہ کی تقلید_شخصی کرتے ہوۓ سب نے مانا، اس مسلے کا واضح حکم نہ قرآن میں ہیں نہ حدیث میں؟؟؟
٢. عجمیوں کے لئے قرآن میں اعراب (زبر،زیر و پیش وغیرہ) لگانے کا حکم نہ قرآن میں ہیں نہ حدیث میں؟؟؟
٣. قرآن کے رموز-و-اوقاف (آیات کے نشانات کی نشان-دہی) کا حکم نہ قرآن میں ہے نہ حدیث میں؟
٤. اصول_حدیث: صحیح و ضعیف،شاذ و موضوع، منسوخ و متروک وغیرہ، ان اقسام_حدیث کی تعریفیں اور احکام نہ قرآن میں ہیں نہ فرمان_رسول میں؟؟؟ وغیرہ
ان مسائل کا جواب کوئی بھی الله-و-رسول سے واضح نہیں ثابت کر سکتا، کیونکہ یہ مسائل_اجتہادی ہیں.
 اور 
 اُولِي الْاَمْرِ کون ہیں؟اولولاَمر یعنی حکم(شرعی)دینے والے؛ حضرت ابن عباس رضی الله عنھ فرماتے ہیں کہ اس"اُولِي الْاَمْرِ"سے مراد اہل فقہ و دین(فقہ اور دین والے) ہیں. اور حضرت جابر بن عبدالله رضی الله عنھ سے اس کی تفسیر میں:"اُولِي الْاَمْرِ"سے مراد "اہل فقہ و الخیر " ہیں. [مستدرک حاکم: کتاب-العلم؛1/123
حدیث سے آدھی آیت بیان کرتے ایک خاص مسلے کو سمجھنے کا ثبوت:
سنن دارمی:جلد اول:حدیث نمبر 221, 1 - مقدمہ دارمی : (647)
باب - علماء کی پیروی کرنا۔
عطا بیان کرتے ہیں ارشاد باری تعالیٰ ہے" اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور تم میں سے اولوالامر ہیں ان کی اطاعت کرو۔" عطاء ارشاد فرماتے ہیں اس سے مراد علم اور فقہ کے ماہرین ہیں اور رسول کی اطاعت سے مراد کتاب اللہ اور سنت کی پیروی کرنا ہے ۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++
خبر(حدیث)کی تحقیق و استنباط (نکال-باہر کرنے(نۓ مسائل کا حل) کے "اجتہاد"(پوری-کوشش کرنے) کا حق :
"رسول" کے بعد "أولي الأمر" میں سے بھی ان کو ہے، جو مسلے کا حل استنباط (نکال باہر)  کرنے  کی قابلیت (فقہ و سمجھ) رکھتے ہوں. یعنی اس آیت میں عام-علماء کو بھی یہ حق نہیں.-قرآن=٤:٨٣ ،اور عوام کو تو بلکل ہی نہیں، ان کو تو اس آیت میں تحقیق کے لئے رسول کے بعد اولوالامر(فقہاء) کی طرف لوٹانے کا حکم ہے.-قرآن=٤:٨٣ 

غیر-مجتہد (غیر-فقیہ) شخص کا دین میں اپنی راۓ دینا گناہ ہے:
حضرت ابن عباس رضی اللّہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میری طرف سے کوئی بات (یعنی حدیث) اس وقت تک نقل نہ کرو جب تک تمہیں یقین نہ ہو کہ یہ میرا قول ہے اور جو شخص میری طرف کوئی جھوٹ بات منسوب کرے گا وہ اور ایسا شخص جو قرآن کی تفسیر اپنی رائے سے کرے گا دونو اپنا ٹھکانہ جہنم میں تلاش کر لیں۔ یہ حدیث حسن ہے۔[جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 878, قرآن کی تفسیر کا بیان : باب جو شخص اپنے رائے سے قرآن کی تفسیر کرے
******************************************
٢)  سنّت_رسول (قرآن-و-حدیث) اور مومنین (کی جماعت=اجماع_امت) کی سبیل (مذہب-و-راستے) کی مخالفت کرنے والے کو ٢ عذاب:
١. دنیا میں ہدایت سے محروم کرتے اسی گمراہی پر چلنے کی آزادی
٢. آخرت میں بہت برا ٹھکانہ "جہنم" میں داخلہ (سورہ-النساء:١١٥
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا بلا شبہ میری امت(مومنین) گمراہی پر مجتمع (متفق) نہ ہوگی جب تم اختلاف دیکھو تو سواد اعظم (بڑی جماعت) کا ساتھ دو

++++++++++++++++++++++++++++
IJTIHAAD & TAQLEED=إجتهاد و تقليد

جائز اور ناجائز تقلید:

جس طرح لغت کے اعتبار سے کتیا کے دودھ کو بھی دودھ ہی کہا جاتا ہے اور بھینس کے دودھ کو بھی دودھ کہتے ہیں۔ مگر حکم میں حرام اور حلال کا فرق ہے اسی طرح تقلید کی بھی دو قسمیں ہیں۔ اگرحق کی مخالفت کے لئے کسی کی تقلید کرے تو یہ مذموم ہے جیسا کہ کفارومشرکین، خدا اور رسول ﷺ کی مخالفت کےلئے اپنے گمراہ وڈیروں کی تقلید کرتے تھے۔ اگرحق پر عمل کرنے کےلئے تقلید کرے کہ میں مسائل کا براہ راستی استنباط نہیں کرسکتا اور مجتہد کتاب وسنت کو ہم سے زیادہ سمجھتا ہے ۔ اسلیے اس سے خدا و رسول ﷺ کی بات سمجھ کر عمل کرے تویہ تقلید جائز اور واجب ہے ۔

تقلید کا حکم :میاں نذیر حسین دہلوی 1360ھ ، مولانا محمد حسین بٹالوی 1338ھ ، مولانا محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی 1394ھ ، مولانا ثناء اللہ صاحب امرتسری 1948ھ ، مولانا نور حسین گھرجاکھی ، مولانا محمد داؤدغزنوی ، سب حضرات فرماتے ہیں کہ : مطلق تقلید کسی مجتہد کی اہل سنت سے واجب ہے . معیارالحق ص 41 ، اشاعۃ السنہ ص 126 ج 23 ، تاریخ اہل حدیث ص 125 ، نقوش ابوالوفا ص 256 ، ارکان اسلام ص 92، داؤد غزنوی ص:375

 تقلید کا لغوی معنی

تقلید کا معنی لغت میں پیروی ہے اور لغت کے اعتبار سے تقلید، اتباع،اطاعت اوراقتداء کے سب ہم معنی ہیں۔تقلید کے لفظ کا مادہ قلادہ ہے۔ جب انسان کے گلے میں ڈالا جائے تو ہار کہلاتا ہے اور جب جانور کے گلے میں ڈالا جائے تو پتہ کہلاتا ہے۔ ہم چونکہ انسان ہیں اس لیے انسانوں والا معنی بیان کرتے ہیں اور جانوروں کا جانوروں والا معنی پسند ہے۔

تقلید کا شرعی معنی

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی ؒ تقلید کی تعریف کرتے ہوئے لکھتے ہے۔
”تقلید کہتے ہیں کسی کا قول محض اس حسن ظن پر مان لینا کہ یہ دلیل کے موافق بتلاوے گا اور اس سے دلیل کی تحقیق نہ کرنا “ )الاقتصاد ص ۵ (
تقلید کی تعریف
اہل_حدیث  مولانا ثناء اللہ صاحب امرتسری 1948ھ :
تقلید کہتے ہیں کسی کا قول محض اس حسن ظن پر مان لینا کہ یہ دلیل کےموافق بتلادے گا اور اس سے دلیل کی تحقیق نہ کرنا ( فتاوی ثنائیہ ص256 ج1، ص265 ج1 ، ص262 ج1 )

تقلید کی تعریف کے مطابق راوی کے روایت کو قبول کرنا تقلید فی الروایت ہے اور مجتہد کی درایت کو قبول کرنا تقلید الدرایت ہے۔ کسی محدث کی رائے سے کسی حدیث کو صحیح یا ضعیف ماننا بھی تقلید ہے اور کسی محدث کی رائے سے کسی راوی کو ثقہ یا مجہول یا ضعیف ماننا بھی تقلید ہے۔ کسی امتی کے بنائے ہوئے اصول حدیث، اصول تفسیر، اصول فقہ کو ماننا بھی تقلید ہے۔  

 مولانا عبدالجبار غزنوی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں:"ہمارے اس زمانہ میں ایک فرقہ نیا کھڑا ہوا ہے جو اتباع حدیث کا
 دعویٰ رکھتا ہے اور درحقیقت وہ لوگ اتباع حدیث سے کنارے ہیں جو حدیثیں کہ سلف وخلف کے یہاں معمول بہا ہیں ان کو ادنی سی قدح اور کمزور جرح پر مردود کہہ دیتے ہیں..... اور ان پر اپنے بیہودہ خیالوں اور بیمار فکروں کو مقدم کرتے ہیں اور اپنا نام محقق رکھتے ہیں"۔(فتاویٰ علمائے اہل حدیث: ۷/۸۰)  شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ اپنے فتاویٰ میں لکھتے ہیں:"جمہور امت جس چیز پر ہے وہ یہ ہے کہ اجتہاد فی الجملہ جائز ہے اور تقلید بھی فی الجملہ جائز ہے، نہ تو جمہور نے ہرایک پر اجتھاد کو واجب کرتے ہوئے تقلید کو حرام قرار دیا ہے اور نہ ہی ہرایک پر تقلید کو واجب کرتے ہوئے اجتہاد کو حرام بتایا ہے، جو شخص اجتہاد پر قادر ہے اس کے لیے اجتہاد جائز ہے اور جو اجتہاد سے عاجز ہے اس کے لیے تقلید جائز ہے"۔(مجموع الفتاوی: ۳۰/۲۰۳) امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں ’’ تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے کہ مجتہد ہر اجتہاد میں اجر پاتا ہے اگر اس کا اجتہاد درست نکلا تو دو اجر کا مستحق ہے، ایک اجر اجتہاد کا دوسرا اصابت کا اور اگر اجتہاد خطا نکلا تو بھی ایک اجر اجتہاد کا ملےگا۔ ہاں جو نا اہل ہو اسکو اجتہاد سے حکم کرنا کسی حال میں جائز نہیں بلکہ وہ گنہگار ہے۔ اس کا حکم نافذ بھی نہ ہوگا۔ اگرچہ حق کے موافق ہو یا مخالف کیونکہ اسکا حق کو پا لینا محض اتفاقی ہے کسی اصلِ شرعی پر مبنی نہیں۔ پس وہ تمام احکام میں گنہگار ہے۔ حق کے موافق ہوں یا مخالف اور اس کے نکالے ہوئے تمام احکام مردود ہیں اسکا کوئی عذر شرعاً مقبول نہیں وہ دوزخی ہے۔ ((شرح مسلم ج۲ ص۷۶)
(الف) کن مسائل میں تقلید کی جاتی ہے؟
صرف مسائل اجتہادیہ میں تقلید کی جاتی ہے اور حدیث معاذ ؓ(جس کو نواب صدیق حسن خان حدیث مشہور فرماتے ہیں۔ الروضہ الندیہ ج ۲ ص ۶۴۲) میں اجتہادیہ کے اصولوں سے کتاب وسنت سے مجتہد اخذ کرے گا۔
نوٹ: محدثین کا اصول حدیث بنانا، کسی حدیث کو صحیح، ضعیف کہنا کسی روای کو ثقہ یا مجروح قرار دینا بھی ان کا اجتہاد ہے۔
(ب) کن کی تقلید کی جائے ؟
ظاہر ہے مسائل اجتہاديہ میں مجتہد کی ہی تقلید کی جائے گی اور مجتہد کا اعلان ہے کہ قیاس مظہر لامثبت (شرح عقائد نسفی) کہ ہم کوئی مسئلہ اپنی ذاتی رائے سے نہیں بتاتے بلکہ ہر مسئلہ کتاب و سنت واجتماع سے ہی ظاہر کر کے بیان کرتے ہیں اور مجتہدین کا اعلان ہے کہ ہم پہلے مسئلہ قرآن پاک سے ليتے ہیں وہاں نہ ملے تو سنت سے، وہاں نہ ملے تو اجماع صحابہ ؓ سے، اگر صحابہ ؓ میں اختلاف ہو جائے تو جس طرف خلفاء راشدین ہوں اس سے لیتے ہیں اور اگر یہاں بھی نہ ملے تو اجتہادی قاعدوں سے اسی طرح مسئلہ کا حکم تلاش کر لیتے ہیں۔ جس طرح حساب دان ہر نئے سوال کا جواب حساب  کے قواعد کی مدد سے معلوم کر لیتا ہے اور وہ جواب اس کی ذاتی رائے نہیں بلکہ فن حساب کا ہی جواب ہوتا ہے۔
(ج) کون تقلید کرے؟
ظاہر ہے کہ حساب دان کے سامنے جب سوال آئے گا تو وہ خود حساب کے قاعدوں سے سوال کا جوا ب نکال لے گااور جس کو حساب کے قاعدے نہیں آتے وہ حساب دان سے جواب پوچھ لے گا ۔ اسی طرح مسائل اجتہادیہ میں کتاب وسنت پر عمل کرنے کے دو ہی طریقے ہیں۔ جو شخص خود مجتہد ہو گا وہ خود قواعد اجتہادیہ سے مسئلہ تلاش کر کے کتاب وسنت پر عمل کرے گا اور غیر مجتہد یہ سمجھ کر کہ میں خود کتاب و سنت سے مسئلہ استنباط کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ اس لیے کتاب و سنت کے ماہر سے پوچھ لوں کہ میں کتاب و سنت کا کیاحکم ہے۔ اس طرح عمل کرنے کو تقلید کہتے ہیں۔ اور مقلد ان مسائل کو ان کی ذاتی رائے سمجھ کرعمل نہیں کرتا بلکہ یہ سمجھ کر کہ مجتہد نے ہمیں مراد خدا اور مراد رسول ﷺ سے آگاہ کیا ہے۔
غیر مقلد کی تعریف
نوٹ: (۱) مجتہد اور مقلد کا مطلب تو آپ نے جان لیا اب غیر مقلد کا معنی بھی سمجھ لیں کہ جو نہ خود اجتہاد کر سکتا ہو اور نہ کسی کی تقلید کرے یعنی نہ مجتہد ہو نہ مقلد۔ جیسے نماز باجماعت میں ایک امام ہوتا ہے باقی مقتدی۔ لیکن جو شخص نہ امام ہو نہ مقتدی، کبھی امام کو گالیاں دے کبھی مقتدیوں سے لڑے یہ غیر مقلد ہے یا جیسے مالک میں ایک حاکم ہوتا ہے باقی رعایا۔ لیکن جو نہ حاکم ہو نہ رعایا بنے وہ ملک کاباغی ہے۔یہی مقام غیرمقلد کا ہے۔
نوٹ: (۲) غیر مقلدین میں اگرچہ کئی فرقے اور بہت سے اختلافات ہیں۔ انتے اختلافات کسی اور فرقے میں نہیں ہیں۔ مگر ایک بات پر غیر مقلدین کے تمام فرقوں کا اتفاق اور اجماع ہے وہ يہ ہے کہ غیر مقلدوں کو نہ قرآن آتا ہے، نہ حدیث، کیونکہ نواب صدیق حسن خان، نواب وحید الزمان، میر نور الحسن، مولوی محمد حسین اور مولوی ثناء اﷲ وغیرہ نے جو کتابیں لکھی ہیں، اگرچہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے قران وحدیث کے مسائل لکھے ہیں، غیر مقلدین کے تمام فرقوں کے علماء اور عوام بالاتفاق ان کتابوں کو غلط قرار دے کر مسترد کر چکے ہیں بلکہ برملاتقریروں میں کہتے ہیں کہ ان کتابوں کو آگ لگا دو۔ گویا سب سے غیر مقلدین کا اجماع ہے کہ ہر فرقہ کے غیر مقلد علماء قران وحدیث پر جھوٹ بولتے ہیں انہیں قرآن وحدیث نہیں آتا وہ غلط گندے اور نہایت شرمناک مسائل لکھ لکھ کر قرآن وحدیث کا نام لے دیتے ہیں اس لیے وہ کتابیں اجماعاً مردود ہیں اور یہ سب جاہل ہیں۔
سوال دوم: لفظ تقلید کا ذکرقران وحدیث میں ہے یا نہیں؟
الجواب: قرآن پاک نے ان مقدس جانوروں کو جو خاص خانہ کعبہ کی نیاز ہیں، قلائدفرمایا ہے اور ان کی بے حد تعظیم وحرمت کا حکم فرمایا ہے اور ان مقلدین کے بے حرمتی کرنے والوں کو عذاب شدید کی دھمکی دی ہے ۔ البتہ کسی خنزیر، کتے وغیرہ و قلائد بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دی ہے۔
نوٹ:(۱) اصول حدیث میں مرسل، مدلس، معضل، وغیرہ جس قدر اصطلاحی الفاظ محدثین نے استعمال کےے ہیں، ان الفاظ کا ان ہی اصطلاحی معنوں میں قرآن وحدیث میں ہونا ثابت فرما دیں یا اصول حدیث کا انکار کر دیں۔
نوٹ: (۲) سائل نے سوال میں صرف قرآن وحدیث کا ذکر کیا ہے معلوم ہوتا ہے کہ سائل اجماع کو دلیل شرعی نہیں مانتا۔ اگر واقعہ ایسا ہے تو سائل انکار اجماع کی وجہ سے دوزخی ہے اور سائل قیاس شرعی کو بھی دلیل نہیں مانتا تو اس کے بدعتی ہونے میں کچھ شک نہیں کیونکہ انکار قیاس کی بدعت نظام معتزلی نے جاری کی تھی۔
ائمہ مجتہدین کے اتباع کےلئے تقلید کا لفظ اسی اجماع اور تواتر کے ساتھ امت میں استعمال ہوتا چلا آرہا ہے جس طرح اصول حدیث، اصول تفسیر، اصول فقہ، قواعد صرف و نحو تواتر کے ساتھ مستعمل ہیں۔ محدیثن کے حالات میں جو کتابیں محدثین نے مرتب فرمائی ہیں وہ چار ہی قسم کی ہیں۔ طبقات حنفیہ، طبقات شافعیہ، طبقات مالکیہ، اورطبقات حنابلہ، طبقات غیر مقلدین نامی کوئی کتاب کسی محدث نے تحریر نہیں فرمائی۔






تقلید اور امام احمد رح:
ترجمہ: امام احمد بن حنبل رحمہ الله فرماتے ہیں کہ جو شخص یہ زعم (گمان) کرے کہ تقلید کوئی چیز نہیں ، تو یہ قول الله و رسول صلى الله عليه وسلم کے نزدیک ایک فاسق (نافرمان) کا قول ہے ، وه شخص اپنے اس قول کے ذریعہ سے اثر (یعنی اقوال و احادیث_صحابہ و تابعین) کو باطل کرنے کا اراده کرتا ہے ، اورعلم وسنت کو معطل کرنے کا اراده کرتا ہے، اور اپنی راۓ سے تفرد، کلام ، بدعت اور مخالفت کرنا
چاہتا ہے.

یہ اقوال و مذاھب جو میں (مصنف_کتاب امام ابن ابی یعلی رح) نے ماسبق میں ذکر کیے ہیں، خوبی ہے مذھب_اہل_سنّت والجماعت اور آثار، اور اصحاب الروایات کی. جور ان ارباب_علم کے جن کو ہم نے پایا، اور جن سے ہم نے علم_حدیث حاصل کیا، اور جن سے سنن کی تعلیم حاصل کی، وہ معروف ائمہ (دین) تھے، لائق_اعتماد، سچے لوگ تھے، جن کی اقتدا (تقلید و پیروی) کی جاتی اور ان سے (دین) لیا جاتا تھا، اور وہ بدعت والے نہ تھے، اور نہ مخالفت اور گڑبڑ پیدا کرنے والے تھے. اور یہی قول ان سے پہلے ائمہ دین کا ہے، اس لئے تم بھی اس کو مضبوطی سے پکڑلو. الله تم پر رحم کرے اور تمہیں بھی وہی علم دے جو علم انھیں دیا اور الله کی توفیق سے.
[طبقات الحنابلة ج1ص31]

یہ کتاب (طبقات الحنابلہ) امام احمد بن حنبل رح کے اجتہادی مسائل میں اتباع و تقلید کرنے والے متبعین و مقلدین کے ذکر میں ہے، جو اپنے وقت کے علماء_احادیث تھے.
===========================
غیر مقلدین کے گھر کی گواہی :
اماموں نے اپنے قول کی تقلید کی اجازت دی ہے، اس حالت میں جب کہ خلاف_قرآن و حدیث نہ ہو. (فتاویٰ علماۓ حدیث : ٩/١٤٥)
===========================
ومن زعم أنه لا يرى التقليد ، ولا يقلد دينه أحدًا ، فهو قول فاسق عند اللَّه ورسوله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إنما يريد بذلك إبطال الأثر ، وتعطيل العلم والسنة ، والتفرد بالرأي والكلام والبدعة والخلاف.

وهذه المذاهب والأقاويل التي وصفت مذاهب أهل السنة والجماعة الآثار ، وأصحاب الروايات ، وحملة العلم الذين أدركناهم وأخذنا عنهم الحديث ، وتعلمنا منهم السنن ، وكانوا أئمة معروفين ثقات أصحاب صدق ، يقتدى بهم ويؤخذ عنهم ، ولم يكونوا أصحاب بدعة ، ولا خلاف ولا تخليط ، وهو قول أئمتهم وعلمائهم الذين كانوا قبلهم.

فتمسكوا بذلك رحمكم اللَّه وتعلموه وعلموه ، وبالله التوفيق.
[طبقات الحنابلة » الطبقة الأولى » بَابُ الميم » مُحَمَّد بْن إِدْرِيسَ بْنِ الْعَبَّاسِ أَبُو عَبْدِ ..., ]











شاہ ولی الله محدث دھلوی رح ایسے اقوال کے بارے میں فرماتے ہیں کہ : یہ اقوال اس شخص کے حق میں صادق آتے ہیں جسے ایک قسم کا "اجتہاد" حاصل ہو، خواہ ایک ہی مسئلہ میں ہو، اور جس پر یہ بات کھلے طور پر واضح ہوگئی ہو کہ نبی (صلی الله علیہ وسلم) نے فلاں بات کا حکم دیا ہے یا فلاں بات سے روکا ہے، اور یہ بات بھی اس پر واضح ہوگئی ہو کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کا یہ ارشاد منسوخ نہیں ہے، یا تو اس طرح کہ وہ تمام احادیث کی تحقیق اور مسئلہ سے متعلق مخالفین و موافقین کے اقوال کا تتبع (تحقیق) کر کے اس نتیجے پر پہنچا ہو کہ نسخ کی کوئی دلیل نہیں ہے، یا اس نے متبحر علماء کے جم_غفیر کو دیکھا ہو کہ وہ اس پر عمل کر رہے ہیں، اور اس پر یہ بات ثابت ہوگئی ہو کہ جس امام نے اس حدیث کی مخالفت کی ہے اس پر سواۓ قیاس و استنباط کی وجہ کے کوئی دلیل نہیں ہے، ایسی صورت میں نبی صلی الله علیہ وسلم کی حدیث کی مخالفت کا سواۓ پوشیدہ نفاق اور کھلم کھلا حماقت کے کوئی سبب نہیں ہوسکتا.
(حجة الله البالغة :١/١٥٥)

چاروں ائمہ نے جو اپنی فقہ مرتب کروائی ، ہر مسئلہ دلیل سے مرتب کروایا ۔ مرتب کروانے کا مقصد اس پر عمل کرانا تھا تو گویا ہر مسئلہ دعوت تقلید ہے ۔ اس لئے جب ان کی یہ فقہ متواتر ہے تو دعوت تقلید بھی ان سے متواتر ثابت ہے ۔ الکفایه کتاب الصوم میں صراحۃ بھی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے عامی کے لئے تقلید کا وجوب ثابت ہے ۔ ہاں ان ائمہ نے یہ فرمایا :: جو شخص خود اجتہاد کی اہلیت رکھتا ہے اس پر اجتہاد واجب ، تقلید حرام ہے ۔ جو خطاب انہوں نے مجتہدین کو کیا تھا ان کو عوام پر چسپاں کرنا یحرفون اکلم عن مواضعه کی بدترین مثال ہے ۔ ہمارے ہاں مجتہد پر اجتہاد واحب ، غیر مجتہد پر تقلید واجب ہے اور غیر مقلد پر تعزیر واجب ہے ۔
---------------------
امام شافعی رح کے قول"جب صحیح حدیث مل جاۓ تو وہی میرا مذہب ہے" پر عمل کی شرط امام نووی رح نے (المجموع شرح المہذب: مقدمہ؛ ١/١٤٠) پر یہ فرمائی ہے کہ:
اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو آدمی بھی کسی حدیث کو صحیح سمجھلے وہ کہنے لگے کہ یہی امام شافعی رح کا مذہب ہےاور اس کے ظاہری معنی پر عمل شروع کردے بلکہ یہ حق تو صرف اس شخص کو پہنچتا ہے جو اجتہاد فی المذہب کے مرتبہ کو پاچکا ہو جس کی تفصیل پہلے بتادی گئی ہے یا پھر کم از کم مرتبہ اجتہاد کے قریب پہنچ چکا ہو، اس کے لئے بہی یہ شرط ہے کہ اس کا غالب گمان ہو کہ امام شافعی رح اس حدیث پر مطلع نہ ہوسکے یا انہوں نے اس کی شرط تسلیم نہ کی تھی. اور یہ فیصلہ تب ہوگا کہ جب امام شافعی رح کی تمام کتابوں کا مطالعہ کرچکا ہو اور اس طرح کی وہ کتابیں اس کے مطالعہ سے گزرچکی ہوں جو امام شافعی رح سے استفادہ کرنے والوں نے تیار کی تھیں یا جو ان کی مثل کتابیں ہیں. تو یہ ایک کڑی شرط ہے کیونکہ اس شان کا آدمی قلیل الوجود ہے.
یہ شرط جو ہم نے ذکر کی اس لئے لگائی گئی ہے کہ امام شافعی رح نے بہت سی ایسی حدیثوں کے "ظاہر" معنی پر عمل نہیں کیا جن کو وہ جانتے بھی تھے اور جن سے وہ اچھی طرح واقف بھی تھےلیکن چونکہ ایسی (معلول/مضطرب/شاذ) حدیثوں میں کسی عیب پر ان کے علم میں دلیل موجود تھی یا ان کا منسوخ ہونا معلوم تھا یا ان میں وہ کسی تخصیص یا تاویل کے وہ قائل تھے، یا اسی طرح کی کوئی بات تھی جس کی وجہ سے انہوں نے ان حدیثوں پر عمل ترک کیا.
شیخ ابو عمرو یعنی حافظ ابن الصلاح رح فرماتے ہیں کہ امام شافعی رح نے جو یہ فرمایا ہے کہ "جب صحیح حدیث مل جاۓ تو وہی میرا مذھب ہے"، اس کے ظاہر پر عمل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے، پس کسی فقیہ کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ بطور خود جس حدیث کو حجت سمجھے اس پر عمل شروع کردے.
-----------------------
شـيـخ الإسـلام إبن تيمية (حنبلی) رحمه الله كـا فـتـوى:
ومن ظنّ بأبي حنيفة أوغيره من أئمة المسلمين أنهم يتعمدون مخالفة الحديث الصحيح
لقياس أو غيره فقد أخطأ عليهم ، وتكلّم إما بظنّ وإمـا بهـوى ، فهـذا أبو حنيفة يعمل بحديث التوضى بالنبيذ في السفر مع مخالفته للقياس ، وبحديث القهقهة في الصلاة مع مخالفته للقياس لاعتقاده صحتهما وإن كان أئمة الحديث لم يصححوهما "
اورجس نے بهی امام أبي حنيفة یا ان کے علاوه دیگر أئمة ُالمسلمين کے متعلق یہ گمان کیا کہ وه قياس یا ( رائے ) وغیره کی وجہ سے حديث صحيح کی مُخالفت کرتے هیں تو اس نے ان ائمہ پر غلط ( وجهوٹ ) بات بولی ، اور محض اپنے گمان وخیال سے یا خواہش وهوی سے بات کی ، اور امام أبي حنيفة تو نَبيذُ التمَر کے ساتهہ وضو والی حدیث پر باوجود ضعیف هونے کے اور مُخالف قیاس هونے کے عمل کرتے هیں الخ
{ مجموع الفتاوي لابن تيمية 20/304، 305. }
شـيـخ الإسـلام إبن تيمية رحمه الله کا فتوی بالکل واضح هے یعنی امام اعظم کے مُتعلق اگرکوئ یہ گمان وخیال بهی کرے کہ وه صحیح حدیث کی مخالفت کرتے هیں اپنی رائے وقیاس سے تو ایسا شخص شـيـخ الإسـلام إبن تيمية رحمه الله کے نزدیک خیالات وخواہشات کا پیروکار هے اور ائمہ مُسلمین پرجهوٹ وغلط بولنے والا هے.

:علامہ سیوطی (شافعی) رح فرماتے

ام لوگ اور وہ حضرات جو اجتہاد کے درجے کو نہ پہچیں، ان پر مذاہب_مجتہدین (مسالک_مجتہدین : حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی) میں سے کسی ایک معین مذہب(مسلک کی تقلید) کا التزام واجب ہے.[شرح جمع الجوامع بحوالہ خیرالتنفید: صفحہ#١٧٥]

شاہ ولی الله محدث دہلوی رح فرماتے ہیں:

اس میں شک نہیں کہ ان چاروں مذاہب کی اب تک تقلید کے جائز ہونے پر تمام امت کا یا جن کی بات کا اعتبار کیا جاسکتا ہے، اجماع ہے. اس لئے کہ یہ مدون ہوکر تحریری صورت میں موجود ہیں اور اس میں بھی جو مصلحتیں ہیں وہ بھی مخفی نہیں. خصوصاً اس زمانہ میں جب کہ ہمتیں بہت ہی زیادہ پست ہوچکی ہیں اور ہر صاحب_راۓ اپنی ہی راۓ پر نازاں ہے.[حجة الله البالغة:١/١٥٤؛ طبع مصر]

بزرگوں(سلف_صالحین) پر اعتماد کرنا ہی اصل شریعت ہے:

اپنے اسلاف پر اعتماد کرنا اور ان کے ساتھ حسن_ظن کا معاملہ رکھنا وہ دولت ہے، جس کے صدقے میں آج دین اپنی صحیح شکل میں ہمارے ہاتھ میں محفوظ ہے. اسی بات کو حضرت شاہ ولی الله محدث دہلوی رح نے بیان فرمایا:

معرفت_شریعت (شریعت کی پہچان) میں تمام امت نے بالاتفاق "سلف" (گذرے ھوتے نیک بزرگوں) پر اعتماد کیا ہے، چناچہ تابعین نے صحابہ_کرام پر اور تبع تابعین نے تابعین پر اعتماد کیا اسی طرح بعد والے علماء اپنے متقدمین(گزشتہ نیک لوگوں) پر اعتبار کرتے آۓ. اور عقل_سلیم بھی اسی کو اچھا سمجھتی ہے کیونکہ شریعت بغیر نقل اور استنباط کہ معلوم نہیں ہوسکتی اور نقل اس وقت صحیح ہوگی جب بعد والے پہلے والوں سے اتصال (متصل-و-مسلسل) لیتے چلے آئیں.[عقدالجید:٣٦]

حضرت شاہ ولی الله محدث دہلوی رح فرماتے ہیں:

اور (تبع تابعین) صحابہ_کرام (رضی الله عنہم) اور تابعین کے اقوال سے استدلال کیا کرتے تھے، کیونکہ وہ یہ جانتے تھے کہ یہ اقوال یا تو احادیث ہیں جو منقول ہیں رسول الله صلے الله علیہ وسلم سے جن کو مختصر کرکے موقوف بنالیا ہے، یا یہ اقوال حکم_منصوص (قرآن-و-سنّت) سے حضرات_صحابہ و تابعین کے استنباط (نکالے گۓ) ہیں، یا ان کی راویوں سے بطور_اجتہاد لئے گۓ ہیں، اور حضرات صحابہ و تابعین ان سب باتوں میں ان لوگوں سے بہتر ہیں جو ان کے بعد ہوتے، صحت تک پہنچنے میں اور زمانہ کے اعتبار پیشتر اور علم کے لحاظ سے بڑھ کر ہیں. اس لئے ان کے اقوال پر عمل کرنا متعین ہوا.[الانصاف: ٢٠-٢١]
 *اجتہاد کی حقیقت:*
اجتہاد ذوق کا نام ہے کوئی بہت سی کتابیں پڑھنے سے مجتہد نہیں ہوتا۔
(مزید المجید: ص5)
(اجتہاد)کا حاصل شریعت کے ساتھ خواص ذوق کا حاصل ہوجانا ہے جس سے وہ مُعلِّل اور غیرمعلل کو جان سکے، اور وجوہِ دلالت یا وجوہِ ترجیح کو سمجھ سکے، اور یہ اجتہاد ختم ہوگیا۔ جیسے محدث درجہ عبور میں ہر شخص ہوسکتا ہے لیکن کمال اس کا بعض افراد پر ختم ہوگیا اب کوئی محدث موجود نہیں۔
(الافاضات: ص215)
آج کل تو اجتہاد اس قدر سستا ہوگیا ہے کہ ہر شخص مجتہد ہے جس کو دیکھو ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائے الگ بیٹھا ہے (گویا) اب اجتہاد کے لیے علم کی بھی ضرورت نہیں رہی۔ حضراتِ فقہاء کے اللہ درجات بلند فرمائے انہوں نے ہمارے ایمانوں کو سنبھال لیا۔
(حسن العزیز: ص356)

*اجتہاد کا ثبوت:*
بعض کے نزدیک اجتہاد کوئی چیز ہی نہیں، علاوی نص کے ان کے نزدیک کوئی حکم ہی ثابت نہیں حالانکہ احادیث میں اس کے ثبوت ملتے ہیں۔ دیکھئے: حضرت عمر نے حضرت ابوہریرہ کو بشارت سے روک دیا اور یہ روکنا عندالله مقبول رہا حالانکہ حضرت عمر کی رائے کو قولے رسول اللہ ﷺ پر ترجیح نہیںمگر ان کے ذوق اجتہادی نے ہی بتا دیا تھا کہ یہ بشارت نظمِ دین میں مخل(رکاوٹ) ہوگی۔ اور باوجود وحریرا کے دلیل پیش کرنے کے اس شدومد سے تردید کی کہ ان کو دھکا دے کر گرا بھی دیا اور نبی کے سامنے یہ سارا قصہ پیش ہوا تو نبی کے نزدیک حضرت عمر مجرم کیوں نہیں ہوئے۔ اس قصے سے اجتہاد کا بدیہی ثبوت ملتا ہے۔
(حسن العزیز: ص358)

جب حق تعالیٰ فرماتے ہیں کہ دین کو کامل کردیا گیا تو چاہیے کہ کوئی صورت ایسی نہ ہو جس کا حکم شریعت میں نہ ہو اور ظاہر ہے کہ احکامِ منصوصہ بہت کم ہیں تو تکمیلِ دین کی صورت بجز اس کے اور کیا ہے کہ قیاس و استنباط کی اجازت ہو کہ انہی مسائلِ منصوصہ پر غیرمنصوصہ کو قیاس کرکے ان کا حکم معلوم کرلیں۔
(اشرف الجواب:2/129)

*اجتہاد کی اجازت:*
اجتہاد کی اجازت قرآن وحدیث سے ثابت ہے کیونکہ اگر اجتہاد کی اجازت نہ ہوتی تو قرآن و حدیث میں کُلّیات مذکورہ نہ ہوتے بلکہ جُزئِیات مذکور ہوتے۔ بس س کُلّیات کا مذکور ہونا اور جُزئِیات کا زیادہ مذکور نہ ہونا اجازتِ اجتہاد کی دلیل ہے۔ ورنہ بتلاؤ پھر اس صورت میں جُزئِیات کا حکم کیسے معلوم کیا جائے گا یہ دلیل منکرین پر بڑی حجت ہے تعجب ہے کہ وہ ایسے صریح مقدمات کے نتیجے سے انکار کرتے ہیں۔
(التبلیغ:8/83)

*اجتہاد کا طریقہ:*
اس اجتہاد کی صورت یہ ہے کہ غیر منصوص پر منصوص کا حکم جاری کیا جاتا ہے، اس تشابہ(عِلّت) کی وجہ سے جو دونوں میں پایا جاتا ہے۔ جو اشتراک ہوتا ہے کسی وصف میں جس غیر منصوص میں وہ وضف پایا جائے گا منصوص کا حکم وہاں بھی متعدی کیا جائےگا۔ اس طرح جزئیات غیر منصوصہ کا حکم معلوم ہو جائے گا۔
(التبلیغ:8/83)

*اجتہاد اب بھی باقی ہے*
ہم اب بھی ان جُزئِیات میں اجتہاد کی اجازت دیتے ہیں جو مُدوّن نہیں مگر ان یا غیرمدونہ میں بھی ہر شخص کو اجتہاد کی اجازت نہیں ہوسکتی تا وقت یہ کہ وہ اس کا اہل نہ ہو۔
(التبلیغ:8/83)
[9/15, 2:50 AM] Uzair Muzaffar Memon: *حضور ﷺ بھی استاد فرماتے تھے اور آپ کا اجتہاد وہی کے حکم میں ہے*
یہ نہ سمجھا جائے کہ آپ ﷺ اجتہاد نہیں فرماتے تھے مگر وہ اجتہاد بھی مآلاً احکام وحی میں داخل ہے کیونکہ جس اجتہاد کو قا ئم رکھنا نہ ہوتا تھا اور وحی سے منسوخ کر دیا جاتا تھا، پس جو منسوخ نہ ہوا وہ بھی وحی منصوص بن گیا۔
(التبلیغ:1/44 ذکر الرسول)

*ملائکہ بھی اجتہاد کرتے ہیں*
(واقعہ حدیث القاتل: التائب من الذنب) میں غلبہ اثرِ معصیت یا توبہ میں اختلاف تھا، اس لئے ملائکہ نے اجتہاد کیا جو فیصلے کے وقت ایک غلط بھی ثابت ہوا۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا ہکہد کرتے ہیں اور ان کا اجتہاد غلط بھی ہوتا ہے۔ اور یہ بھی معلوم ہوا کہ ملائکہ کو بعض اوقات قواعدِ کُلّیہ بتا دیے جاتے ہیں جب ہی تو ان کو اجتہاد کی نوبت آئی۔
(ملفوظات: ص70)

*مجتہد کسے کہتے ہیں*
مفتی صاحب نے پوچھا کہ مجتہد کس کو کہتے ہیں جبکہ ایک شخص کو مسئلہ کا علم دلیل سے ہے تو اس مسئلہ کا یہ بھی مجتہد ہے پھر یہ کیسے کہا جائے گا کہ ایک مجتہد کو دوسرے مجتہد کی تقلید لازم ہے؟ جواب دیا کہ لغت میں ہر شخص کچھ نہ کچھ مجتہد ہے اس بنا پر تو تقلید سے آزاد کرنے کا انجام شام یہی ہے کہ تقلید بالکل نہ رہے حالانکہ یہ بلا نکیر جاری ہے۔ اس کی ایک مثال ہے کہ مالدار ہمارے عرف میں کس کو کہتے ہیں؟ کہا جاتا ہے کہ فلاں شخص مالدار ہے میں پوچھتا ہوں ایسا کون شخص ہے جو مالدار نہیں، لغت تن مالدار وہ شخص بھی ہے جس کے پاس ایک پیسہ یا ایک پھوٹی کوڑی بھی ہو جو احکام مال داروں کے ساتھ متعلق ہیں دنیا کے ہو یا دین کے ہر ہر شخص پر جاری ہونے چاہئے، زکوۃ کا مطالبہ بھی ہونا چاہئے اور خراج محصول بھی بادشاہ کو ہر شخص سے لینا چاہئے۔ *"فما ھو جوابکم گھر جوابنا".*
اسی طرح لُغتاً ہر شخص مجتہد سہی لیکن وہ مجتہد جس پر احکامات جاری ہو سکیں اس کے واسطے کچھ شرائط ہیں جن کا حاصل شریعت کے ساتھ ایک خاص ذوق حاصل ہوجاتا ہے۔
(حسن العزیز: ص356)

*مجتہد کی دو قسمیں*
مجتہد دو قسم پر ہیں: ایک مطلقاً، جو نصوص سے اصول کا استنباط کر سکے۔ دوسرے مقید کہ وہ ان اصول سے فروع کا استنباط کر سکے یعنی اصول اوّلیہ سے اصول ثانویہ کا استاد کر سکے۔ اور اصول اولیہ اکثر نہیں ٹوٹتے، اور اصول ثانویہ بکثرت ٹوٹ جاتے ہیں۔
(کلمۃ الحق: ص112)



No comments:

Post a Comment