Saturday, 25 July 2020

معراج کے سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو دیکہا ہے

معراج کے سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو دیکہا ہے

🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃

حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو دیکہا ہے

حضرت مولانا محمد یوسف لدہیانوی رحمہ اللہ سوال کے جواب میں لکہتے ہیں:

سوال: کیا معراج کی رات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو دیکہا ہے؟

جواب: اس مسئلہ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اختلاف چلا آتا ہے. صحیح یہ ہے کہ دیکہا ہے، مگر دیکہنے کی کیفیت معلوم نہیں.

جمہور کے مسلک کے دلائل:

دلیل نمبر 1)

حدیث:  عن ابن عباس رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم رايت ربى عزوجل.

(السنة لعبد الله بن احمد عن ابيه)

قال العلامة السيوطى:

اخرج احمد بسند صحيح

(الخصائص الكبرى)

دلیل نمبر 2)

حدیث: عن الشعبى ان عبد الله بن عباس رضى الله عنه كان يقول ان محمدا صلى الله عليه وسلم راى ربه مرتين: مرة ببصره، ومرة بفواده.

(المعجم الاوسط للطبرانى)

قال العلامة السيوطى:

اخرج الطبرانى فى الاوسط بسند صحيح

(الخصائص الكبرى)

No comments:

Post a Comment