Thursday, 26 November 2020

مسئلہ مغفرت ذنب اور احمدرضاخان صاحب کفرکی زد میں*


 *مسئلہ مغفرت ذنب اور احمدرضاخان صاحب کفرکی زد میں*


✍ *ابوحنظلہ عبدالاحد قاسمی*


🔰 Join Telegram Channel.

https://t.me/AllIndiaMTS


🔰 Like Facebook Page.

https://www.facebook.com/All-India-Majlis-Tahaffuz-E-Sunnat-135885433851071/


 

⚫ قرآن کریم کی متعدد آیتوں میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے ذنب کی نسبت جناب نبیﷺ کی جانب کی ہے ،جب اہل حق علماء نے قرآن کریم کی  تفاسیر وتراجم شروع کئے توانہوں نے بھی قرآن کی ترجمانی کرتے ہوئے اس نسبت کو برقرار رکھا ساتھ ہی ذنب کی تفسیر میں خلاف اولیٰ،اجتہادی خطا،یا حسنات الابرار سیئات المقربین جیسی جائز وقرآنی مزاج سے مطابقت رکھنے والی تاویلات پیش کرکے عقیدہ عصمت انبیاء کی بھی بھرپورحفاظت کی ،چودہ سوسال کے جتنے بھی اہل حق مفسرین ومترجمین ۔خواہ کسی بھی زبان کے ہوں۔کو پڑھیں گے سب کا یہی نظریہ وعقیدہ ملے گا لیکن آخری زمانے میں بریلی کے ایک خان صاحب نے اپنے مخصوص عقائدونظریات کی اشاعت کیلئے گذشتہ تمام اہل حق مفسرین ومترجمین کے علی الرغم ایک جدید ترجمہ قرآن بنام '”کنزالایمان“ ترتیب دیا ۔ اوراس میں تمام تر دلائل وشواہد کے برخلاف ذنب کی نسبت حضورﷺ کے بجائے امت کی جانب کردی ،یہ ایک فحش وغلیظ قسم کی غلطی تھی اس لئے رضاخانیوں نے بجائے اس کے کہ اپنے اعلی حضرت کے ترجمہ کو درست کرتے  ۔چوربھی کہے چورچور۔والی مثال پوری کرتے ہوئے اہل حق کے تراجم کو ہی غلط وگستاخانہ قرار دینا شروع کردیا ،کیوں کہ انہیں معلوم تھا احمدرضا نے نہایت صریح غلطی کی ہےاور اب اہل حق اس پر گرفت کرنے والے ہیں تو قبل اس کے کہ وہ خان صاحب کے ترجمہ پر اعتراض کریں ہم ہی ان کے صحیح تراجم پراعتراض شروع کردیتے ہیں ۔


🔅 احمدرضاخان صاحب کایہ ترجمہ اصول تفسیر سے کتنا ہم آہنگ ہے،نظم قرآنی کے کتنا مطابق ہے،عربی قواعد سے کتنی مطابقت رکھتا ہے؟ یہ مستقل ایک موضوع ہے اور اس پر علماء کی متعدد چھوٹی بڑی تصانیف بھی منصۂ شہود پرآچکی ہیں۔مثلاً۔رضاخانی ترجمہ وتفسیر پرایک نظر از مفتی جمیل احمد نذیری۔کنزالایمان کا تحقیقی جائزہ،از مولاناالیاس گھمن۔نرالا مجدد،ازمولانااسرائیل قاسمی۔حضرت شیخ الہند اور فاضل بریلوی کے ترجمۂ قرآن کا تقابلی جائزہ،ازمولانا عبدالرشیدصاحبؒ۔ترجمۂ کنزالایمان نمبر از ادارہ نورسنت کراچی وغیرہ۔


 🔸 اس ترجمہ کے غلط وگمراہ کن ہونے کی وجہ سے متعدد اسلامی ممالک نے اپنے ملک میں اس کے داخلے پر ہی پابندی عائد کردی ہے


🔴 فی الوقت ہمیں اس ترجمے پرکوئی تفصیلی بحث نہیں کرنی صرف مسئلۂ مغفرت ذنب پر مختصر کلام کرنا ہے۔


🔰 خان صاحب نے  اگرچہ کنزالایمان میں تو ذنب کی نسبت نبی ﷺ کے بجائے امت کی جانب کردی لیکن اپنے والد کی کتاب '”فضائل دعا“میں سورۂ محمدآیت۱۹۔ واستغفر لذنبک وللمؤمنین والمؤمنات۔کا ترجمہ یوں کیا ہے۔مغفرت مانگ اپنے گناہوں کی اور سب مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کیلئے۔(فضائل دعا ص ۸۶) 

 ایسے ہی سورۂ مومن آیت ۵۵۔فاصبر ان وعداللہ حق واستغفر لذنبک ۔کا ترجمہ کیا ہے۔تو اے محبوب تم صبرکرو بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اپنے گناہوں کی معافی چاہو۔(کنزالایمان مع نورالعرفان ص 754 مطبوعہ فرید بکڈپو دہلی و کنزالایمان مع خزائن العرفان مطبوعہ تاج کمپنی لاہور)


⚫ ہم نے نمونے کے طور پر صرف دومثالیں ذکر کی ہیں جہاں احمدرضاخان نے ترجمہ کرتے وقت ذنب کی نسبت نبیﷺ کی طرف برقرار 

رکھی ہے ورنہ اور بھی متعدد حوالے پیش کئے جاسکتے ہیں،بلکہ اگر یوں کہاجائے کہ قرآن کریم میں جہاں جہاں بھی ذنب کی نسبت نبیﷺ کی طرف ہے خان صاحب نےاپنی تصانیف میں ان تمام آیتوں کے ترجموں میں اس نسبت کو برقرار رکھاہے(ثبوت بذمہ مدعی)

 جبکہ بریلویوں کا عقیدہ ہے کہ ترجمہ کرتے وقت ذنب کو حضورﷺ کی جانب منسوب کرنا توہین،گستاخی،عصمت رسول کا  انکاراور کفر ہے.


📌 چندحوالجات ملاحظہ فرمائیں,


🔍 بریلوی حکیم الامت احمدیارنعیمی کے صاحبزادے مفتی اقتدار احمدخان نعیمی نے ان تراجم کے متعلق مفصل بحث کی ہے جن میں ذنب کی نسبت جناب نبیﷺ کی جانب کی گئی ہے اور ان تراجم پر جو حکم لگائے ہیں وہ ملاحظہ فرمائیں۔یہ کفریہ گستاخی باری تعالی ہے۔۔ابلیسی نرغ میں آکر یہ ترجمہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ابلیسی ترجمہ ہے۔۔۔بدبخت وہابی ترجمہ ہے۔۔۔شیطانی ترجمہ ہے۔۔۔۔گستاخ ترجمہ ہے۔۔۔۔شیطان ،قرن شیطان اور نجدیوں کو خوش کرنے والاترجمہ ہے۔۔۔اللہ رب العٰلمین ،صحابہ کرام، اولیاء عظام ،اور تمام عاشقان نبوت اہلسنت کو ناخوش کرنے والا ترجمہ ہے ۔وغیرہ ملخصاً (فتاوی نعیمیہ ج ۴ ص ۲۴۶ تا ۲۵۱)


 ⭕ بریلویوں کا ایک اور مشہور عالم غلام مہر علی ،مصنف '”دیوبندی مذہب“ لکھتا ہے کہ۔ذنب کا معنی آپ کے گناہ ۔۔۔آپ کی عصمت پر حمہ آور ایک نہایت زہریلا سانپ ہے (معرکۃ الذنب ص ۸) ایک جگہ لکھتا ہےکہ۔یہ ترجمہ کہ اور بخشش مانگ واسطے گناہ اپنے کے سراسر عصمت رسول سے بغاوت وجہالت وشقاوت ہے نبوت کا انکار اور کفر ہے(معرکۃ الذنب ص ۲۰)


⭕ بریلویوں کا ایک اور علامہ مفتی عبدالواحد قادری لکھتا ہے کہ ۔غیر تلاوت قرآن واحادیث خانی میں کسی بھی نبی ورسول علیھم السلام کی طرف ذنب وعصی وظلم وضل وغیرہا الفاظ ذم کی نسبت حرام وگناہ اور لائق تعزیر وسزا ہے بلکہ علماء رحمہم اللہ کی ایک جماعت نے اسے کفر بتایا اور اختلاف علماء سے بچنے کیلئےاس کے قائل پر تجدید ایمان ونکاح (اگر بیوی رکھتا ہو)کا حکم لگایا ہے۔(فتاوی یوروپ ص ۶۲)


 🔅ہم نے اختصار کے پیش نظر صرف تین فتوے نقل کئے ہیں اگر ضرورت پڑی اور بریلویوں کی جانب سے ھل من مزید کا مطالبہ ہوا تواور بھی بیسیوں فتوے ہمارے پاس محفوظ ہیں  

 بریلوی مفتیوں کے تجدیدایمان ونکاح نیز عصمت رسول سے بغاوت اور کفروضلالت کے یہ تمام فتوے احمدرضا پر جالگے کیوں کہ یہی ترجمہ اس نے بھی کیا ہے،دیکھتے ہیں کہ اب بریلوی حضرات انصاف کے تقاضہ پرعمل کرتے ہوئے احمدرضا کو کافر قرار دیتے ہیں ۔یا۔اپنے جاہلانہ واحمقانہ فتووں سے رجوع کرتے ہیں ،لیکن جب تک رجوع نہیں کرتے تب تک احمدرضا کو مسلمان سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔

No comments:

Post a Comment