Friday, 27 November 2020

بدعت کی تقسیم کے حوالے سے ابن رجب کا قول

 

بدعت کی تقسیم کے حوالے سے ابن رجب کا قول
حافظ ابن رجب فرماتے ہیں:
’’وأما ما وقع فی کلام السلف من استحسان بعض البدع فإنما ذلک فی البدع اللغویة لا الشرعیة فمن ذلک قول عمر نعمة البدعة ھذہ ومرادہ أن ھذا الفعل لم یکن علی ھذا الوجہ قبل ھذا الوقت ولکن لہ أصل فی الشریعة یرجع إلیھا۔‘‘ [إیقاظ الھمم المنتقی من جامع العلوم والحکم، ص۴۰۲]
’’ کلام سلف میں جو بعض بدعات کی تحسین واقع ہوئی ہے تو وہ بدعات لغویہ کے بارے میں ہے ۔ بدعات شرعیہ کے بارے میں نہیں ہے اور اسی (بدعت لغوی) میں سے عمر بن خطاب ؓ كا یہ قول ہے: ’’نعمت البدعة ھذہ‘‘ اور ان کی مراد یہ تھی کہ یہ کام اس وقت سے پہلے اس اعتبار سے نہیں تھا لیکن اس کی اصل شریعت میں موجود ہے۔‘‘

No comments:

Post a Comment