Monday, 13 September 2021

خود حضرت گنگوہیؒ نے بھی مرزا قادیانی اور کے حواریوں کی طرف سے کیے گئے اس مناظرہ اور مباحثہ کا ذکر فرمایا ہے

 خود حضرت گنگوہیؒ نے بھی مرزا قادیانی اور کے حواریوں کی طرف سے کیے گئے اس مناظرہ اور مباحثہ کا ذکر فرمایا ہے۔ چنانچہ فرماتے ہیں۔

مرزا غلام احمد (قادیانی) کے مریدوں نے مجھ سے مناظرہ کا تقاضا کیا تھا۔ میں نے قبول کر لیا کہ یہ مناظرہ سہارن پور میں تقریری طور پر جلسہ عام میں ہو لیکن انہوں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

(مفاوضات رشیدیہ،مفاوضہ 24)



یعنی مرزا صاحب کی کوشش یہ تھی کہ یہ مباحثہ تحریری ہو تاکہ بحث کو طول دے کر اور ادھ ادھر کی خارجی بحثیں چھیڑ کر جان چھڑا لی جائے اور اصلی حقائق کو لوگوں کی نظروں سے اوجھل کر دیا جائے جبکہ مولانا گنگوہیؒ کا تقاضا یہ تھا کہ بحث تحریری کی بجائے تقریری ہو تاکہ ہر خاص و عوام اس سے افادہ بھی کر سکے اور حقیقی بھی فوری طورپر عوام کے سامنے آ جائے لیکن مرزا صاحب اس پر آمادہ نہ ہو سکے اور انکار کر دیا اور تقریری مناظر کی صورت میں بھی ان کی کوشش یہ تھی کہ کسی خفیہ مقام پر ہو‘ عام نہ ہو تاکہ عام لوگوں کے سامنے ان کی حقیقت واضح نہ ہو جائے۔ مرزا صاحب کی انہی مکاریوں کی وجہ سے حضرت گنگوہیؒ مرزا صاحب کے بارے میں فرماتے ہیں کہ

(مرزا قادیانی) بڑا چالاک ہے کہ اشتہار مناظرہ کا دیتا ہے اور جب کوئی مقابل ہوتا ہے تو لطائف الحیلسے ٹال دیتا ہے۔

(مفاوضات رشیدیہ،مفاوضہ 25)



مولانا گنگوہیؒ نے مفاوضات رشیدیہ میں مولانا تھانویؒ کو خط لکھتے ہوئے تسلیم کیا کہ مرزا دجال، کذاب ہے اور مدعی دعوی نبوت ہے، مثلِ مختار ثقفی ہے، اور ہر گز اس کے ناحق و اہل باطل ہونے میں تامل نہ فرمائیں،(مفاوضات رشیدیہ،مفاوضہ 26)


مولانا گنگوہیؒ کے مرزا پر کفر کے اس فتوی کو غیر مقلدین کے مشہور عالم محمد حسین بٹالویؒ نے اشاعۃ السنہ جلد 13 میں نقل کیا ۔

مولانا بٹالویؒ نے مرزا کے خلاف جو کفر کا فتوی شائع کیا اور اس پر علمائے کرام سے تصدیقات حاصل کی اس فتوی پر مولانا رشید احمد گنگوہیؒ کے دستخط موجود ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ مولانا گنگوہیؒ مرزا کے کفر پر اس فتوی  کی تصدیق کرتے ہیں،

اسی بات کو غیر مقلدین کے ڈاکٹر بہاؤ الدین نے اپنی کتاب میں نقل کر کے اس بات کو تسلیم کیا کہ مولانا گنگوہیؒ نے مرزا کے کفر پر اس فتوی کو تسلیم کیا تھا، (تحریک ختم نبوت،جلد 1، 140/141)

اس کے علاوہ اس فتوی کو فتاوی ختم نبوت جلد 1 میں نقل کیا گیا ہے جہاں مرزا کے کفر کی تصدیقات میں مولانا گنگوہیؒ کا نام موجود ہے،(فتاوی ختم نبوت،1/172)

المہند علی المفند میں مولانا خلیل احمد سہارنپوریؒ نے مرزا کے کفر کی تصدیق فرمائی اور لکھا ہے کہ مولانا رشید احمد گنگوہیؒ نے مرزا کے کافر ہونے کا فتوی دیا۔(المہند علی المفند، سوال24)

مولانا گنگوہیؒ کا مرزا کے کذاب و گمراہ اور دجال ہونے کا فتوی باقیات فتاوی رشیدیہ میں بھی موجود ہے،(باقیات فتاوی رشیدیہ،37)





No comments:

Post a Comment