Thursday, 25 October 2018

Part 10* ﺭﻓﻊ ﯾﺪﯾﻦ ﮐﺮﻧﮯ پر غیر مقلدین کے دلائل کے جوابات

🔴 *Part 10*
ﺭﻓﻊ ﯾﺪﯾﻦ ﮐﺮﻧﮯ پر غیر مقلدین کے دلائل کے جوابات

🌟 *ازﺍﻓﺎﺩﺍﺕ : ﻣﺘﮑﻠﻢ ﺍﺳﻼﻡ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺍﻟﯿﺎﺱ ﮔﮭﻤﻦ حفظہ ﺍﻟﻠﮧ*

▪▪▪▪▪▪▪▪▪
💠 *دلیل :*
حدثنا الحميدي ، أنبأنا الوليد بن مسلم ، قال سمعت زيد بن واقد يحدث عن نافع أن ابن عمر ، « كان » إذا رأى رجلا لا يرفع يديه إذا ركع ، وإذا رفع رماه بالحصى

(جزء رفع الیدین للبخاری ص10 رقم15)

❇ *ترجمہ:* حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ جب کسی ایسے شخص کو دیکھتے جو رکوع کرتے وقت ہاتھ نہ اٹھاتا ہو جب وہ کھڑا ہوتا اسے آپ کنکریاں مارتے

💠 *جواب نمبر1:*
غیرمقلدین کے ہاں قول صحابی حجت نہیں ہے۔

🔸1: افعال الصحابۃ رضی اللہ عنہم لا تنتہض للاحتجاج بھا۔

(فتاوی نذیریہ بحوالہ مظالم روپڑی: ص 58)

🔸2: صحابہ کا قول حجت نہیں۔

(عرف الجادی: ص 101)

🔸3: صحابی کا کردار کوئی دلیل نہیں اگرچہ وہ صحیح طور پر ثابت ہوں۔

(بدور الاہلہ: ج 1 ص 28)

🔸4:آثار صحابہ سے حجیت قائم نہیں ہوتی۔

(عرف الجادی: ص 80)

🔸5: خداوند تعالیٰ نے اپنے بندوں میں سے کسی کو صحابہ کرام کے آثار کا غلام نہیں بنایاہے۔

(عرف الجادی: ص 80)

🔸6: موقوفات صحابہ حجت نہیں۔

(بدورا لاہلہ: ص 129)

🌻 *جواب نمبر2:*
اس کی سند میں ولید بن مسلم ہے جو کہ طبقہ رابعہ کا مدلس ہے

(طبقات المدلسین لابن حجر ص134رقم الترجمہ 127)

🔸اور حضرات ائمہ نے ان پر جرح بھی کی ہے :مثلاً:

وکان الولید کثیر الخطاء، اختلطت عليه أحاديث ما سمع وما لم يسمع وكانت له منكرات
( تہذیب لابن حجر ج6ص98،99)

🔸وذکرہ ابن الجوزی والذہبی فی الضعفاء
(الضعفاء والمتروکین لابن الجوزی ج3 ص187، المغنی فی الضعفاء للذہبی ج2 ص501 رقم6888)

✅ لہذا یہ روایت ان وجوہات کی بناء پر ضعیف و متروک ہے ،حجت نہیں۔

🌷 *جواب نمبر3:*
اس روایت میں ہر اونچ نیچ کی رفع یدین کا بھی ثبوت ہے اور ظاہر ہےکہ اس میں سجدوں کی رفع یدین بھی ہے۔

(مسند الحمیدی ج2 ص277 ،278 رقم615، سنن دار قطنی ج1 ص292 رقم1105)

🔻اس پر آپ کا بھی عمل نہیں۔
فما ہو جوابکم فہو جوابنا
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
✍ *

No comments:

Post a Comment