ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﻋﻠﻢ ﻏﯿﺐ ﮐﯽ ﻧﻔﯽ ﮐﺎ ﺛﺒﻮﺕ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺮﯾﻢ ﺳﮯ*
ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﺧﺪﺍﻭﻧﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﻣﺎﺳﻮﯼ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﻋﻠﻢ ﻏﯿﺐ ﮐﯽ ﻧﻔﯽ۔
* ۱ ۔ ﻗُﻞْ ﻟَﺎ ﻳَﻌْﻠَﻢُ ﻣَﻦْ ﻓِﻲ ﺍﻟﺴَّﻤَﺎﻭَﺍﺕِ ﻭَﺍﻟْﺄَﺭْﺽِ ﺍﻟْﻐَﻴْﺐَ ﺇِﻟَّﺎ ﺍﻟﻠﮧ ۔
( ﻧﻤﻞ : ۶۵ )
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﺁﭖ ﮐﮩﺪﯾﺠﺌﮯ ﮐﮧ ﺟﺘﻨﯽ ﻣﺨﻠﻮﻗﺎﺕ ﺁﺳﻤﺎﻧﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺯﻣﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﻏﯿﺐ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﺎ۔
* ۲ ۔ ﻭَﻋِﻨْﺪَﻩُ ﻣَﻔَﺎﺗِﺢُ ﺍﻟْﻐَﻴْﺐِ ﻟَﺎ ﻳَﻌْﻠَﻤُﻬَﺎ ﺇِﻟَّﺎ ﻫُﻮَ ۔
( ﺍﻧﻌﺎﻡ : ۵۹ )
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﻏﯿﺐ ﮐﯽ ﮐﻨﺠﯿﺎﮞ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮨﯿﮟ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﺎ۔
* ۳ ۔ ﻗُﻞْ ﻟَﺎ ﺃَﻣْﻠِﻚُ ﻟِﻨَﻔْﺴِﻲ ﻧَﻔْﻌًﺎ ﻭَﻟَﺎ ﺿَﺮًّﺍ ﺇِﻟَّﺎ ﻣَﺎ ﺷَﺎﺀَ ﺍﻟﻠﮧ ﻭَﻟَﻮْ ﻛُﻨْﺖُ ﺃَﻋْﻠَﻢُ ﺍﻟْﻐَﻴْﺐَ ﻟَﺎﺳْﺘَﻜْﺜَﺮْﺕُ ﻣِﻦَ ﺍﻟْﺨَﻴْﺮِ ﻭَﻣَﺎ ﻣَﺴَّﻨِﻲَ ﺍﻟﺴُّﻮﺀُ ﺇِﻥْ ﺃَﻧَﺎ ﺇِﻟَّﺎ ﻧَﺬِﻳﺮٌ ﻭَﺑَﺸِﻴﺮٌ ﻟِﻘَﻮْﻡٍ ﻳُﺆْﻣِﻨُﻮﻥَo
( ﺍﻋﺮﺍﻑ : ۱۸۸ )
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﺁﭖ ﮐﮩﺪﯾﺠﺌﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺕ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﮭﯽ ﻧﻔﻊ ﻭ ﺿﺮﺭ ﮐﺎ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺘﺎ، ﻣﮕﺮ ﺟﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﭼﺎﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﻣﯿﮟ ﻏﯿﺐ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻟﯿﺘﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻀﺮﺕ ﻣﺠﮭﮯ ﻧﮧ ﭼﮭﻮﺗﯽ، ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﻣﺤﺾ ﺍﮨﻞ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﻮ ﮈﺭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﻭﺭ ﺑﺸﺎﺭﺕ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﻮﮞ۔
* ۴ ۔ ﺇِﻥَّ ﺍﻟﻠَّﻪَ ﻋِﻨْﺪَﻩُ ﻋِﻠْﻢُ ﺍﻟﺴَّﺎﻋَﺔِ ﻭَﻳُﻨَﺰِّﻝُ ﺍﻟْﻐَﻴْﺚَ ﻭَﻳَﻌْﻠَﻢُ ﻣَﺎ ﻓِﻲ ﺍﻟْﺄَﺭْﺣَﺎﻡِ ﻭَﻣَﺎ ﺗَﺪْﺭِﻱ ﻧَﻔْﺲٌ ﻣَﺎﺫَﺍ ﺗَﻜْﺴِﺐُ ﻏَﺪًﺍ ﻭَﻣَﺎ ﺗَﺪْﺭِﻱ ﻧَﻔْﺲٌ ﺑِﺄَﻱِّ ﺃَﺭْﺽٍ ﺗَﻤُﻮﺕُ ﺇِﻥَّ ﺍﻟﻠَّﻪَ ﻋَﻠِﻴﻢٌ ﺧَﺒِﻴﺮٌ o
( ﻟﻘﻤﺎﻥ : ۳۴ )
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﺑﮯ ﺷﮏ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﮨﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﯽ ﺑﺎﺭﺵ ﺑﺮﺳﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﯽ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﭩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﻞ ﮐﯿﺎ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﺲ ﺟﮕﮧ ﻣﺮﮮ ﮔﺎ، ﺍﻟﻠﮧ ﺳﺐ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﺎﻧﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺳﺐ ﺧﺒﺮ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯﺅ
* ۵ ۔ ﻳَﻌْﻠَﻢُ ﻣَﺎ ﺑَﻴْﻦَ ﺃَﻳْﺪِﻳﻬِﻢْ ﻭَﻣَﺎ ﺧَﻠْﻔَﻬُﻢْ ﻭَﻟَﺎ ﻳُﺤِﻴﻄُﻮﻥَ ﺑِﻪِ ﻋِﻠْﻤًﺎ o
( ﻃٰﮧٰ : ۱۱۰ )
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺍﻥ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺍﮔﻠﮯ ﭘﭽﮭﻠﮯ ﺍﺣﻮﺍﻝ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ ﺍﺣﺎﻃﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺳﮑﺘﺎ۔
*ﻣﺎﺳﻮﺍ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﻋﻠﻢ ﻏﯿﺐ ﮐﯽ ﻧﻔﯽ ﮐﺎ ﺛﺒﻮﺕ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﺳﮯ*
ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻠﻢ ﻏﯿﺐ ﯾﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﺧﺎﺻﮧ ﮨﮯ، ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﺎ۔
ﺫﺧﯿﺮﮦ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﭼﻨﺪ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﯾﮧ ﮨﯿﮟ :
* ۱ ۔ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻧﺲ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﷺ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺳﮯ ﮔﺬﺭﮮ ﺗﻮ ﺁﭖﷺ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﺠﻮﺭ ﭘﮍﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﻠﯽ، ﺗﻮ ﺁﭖ ﷺ ﻧﮯ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
ﻟﻮﻻ ﺍﻧﯽ ﺍﺧﺎﻑ ﺍﻥ ﺗﮑﻮﻥ ﻣﻦ ﺍﻟﺼﺪﻗﮧ ﻻﮐﻠﺘﮭﺎ۔
( ﺑﺨﺎﺭﯼ ﻭ ﻣﺴﻠﻢ ﻭ ﮐﺬﺍ ﻣﺸﮑﻮٰۃ : ۱۶۱ )
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﺍﮔﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﮧ ﺧﻮﻑ ﻧﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺻﺪﻗﮧ ﮐﯽ ﮐﮭﺠﻮﺭ ﮨﻮﮔﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺍُﺳﮯ ﮐﮭﺎ ﻟﯿﺘﺎ۔
* ۲ ۔ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﷺ ﺭﺑﯿﻊ ﺑﻨﺖ ﻣﻌﻮﺫ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮩﺎ ﮐﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﺮ ﺍﻧﺼﺎﺭ ﮐﯽ ﺑﭽﯿﺎﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﺑﺎﺀ ﻭ ﺍﺟﺪﺍﺩ ﮐﮯ ﻣﻨﺎﻗﺐ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺟﻮ ﺑﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﺷﮩﯿﺪ ﮨﻮﮔﺌﮯ، ﺍﻥ ﺑﭽﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﮯ ﯾﮧ ﮐﮩﺎ :
ﻭﻓﯿﻨﺎ ﻧﺒﯽ ﯾﻌﻠﻢ ﻣﺎ ﻓﯽ ﻏﺪ۔ ﮐﮧ ﮨﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻧﺒﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﮐﻞ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺗﻮ ﺁﭖﷺ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
ﺩﻋﯽ ﮬﺬﮦ ﻭ ﻗﻮﻟﯽ ﺑﺎﻟﺬﯼ ﮐﻨﺖ ﺗﻘﻮﻟﯿﻦ۔
( ﻣﺸﮑﻮٰۃ : ۲۷۱ )
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﻭ ﻭﮨﯽ ﮐﮩﻮ ﺟﻮ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔
* ۳ ۔ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮﺳﻌﯿﺪ ﺧﺪﺭﯼؓ ﮐﯽ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﷺ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
ﺍﺭﯾﺖُ ﮬﺬﮦ ﺍﻟﻠﯿﻠۃ ﺛﻢ ﺍﻧﺴﯿﺘُﮭﺎ ﻓﺎﺗﻤﺴﻮﮬﺎ ﻓﯽ ﺍﻟﻌﺸﺮ ﺍﻻﻭﺍﺧﺮ ﻭ ﺍﻟﺘﻤﺴﻮﮬﺎ ﻓﯽ ﮐﻞ ﻭﺗﺮ۔
( ﺑﺨﺎﺭﯼ ﻭ ﻣﺴﻠﻢ ﻭ ﮐﺬﺍ ﻣﺸﮑﻮٰۃ : ۱۸۲ )
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﻣﺠﮭﮯ ﯾﮧ ﺭﺍﺕ ﺑﺘﻼﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ، ﭘﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﯿﺎ ، ﭘﺲ ﺗﻢ ﺁﺧﺮﯼ ﻋﺸﺮﮦ ﮐﯽ ﻃﺎﻕ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﻭ۔
*ﻋﻠﻤﺎﺀِ ﻋﻘﺎﺋﺪ ﮐﺎ ﻣﺘﻔﻘﮧ ﻓﯿﺼﻠﮧ*
ﻣﻼﻋﻠﯽ ﻗﺎﺭﯼ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ( ﺷﺎﺭﺡ ﻣﺸﮑﻮٰۃ ) ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ :
* ۱ ۔ ﺍﻋﻠﻢ ﺍﻥ ﺍﻻﻧﺒﯿﺎﺀ ﻋﻠﯿﮭﻢ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻟﻢ ﯾﻌﻠﻤﻮﺍ ﺍﻟﻤﻐﯿﺒﺎﺕ ﻣﻦ ﺍﻻﺷﮭﺎﺭ ﺍﻻﻧﺒﯿﺎﺀ ﻋﻠﯿﮭﻢ ﺍﻟﻠﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺍﺣﯿﺎﻧﺎً ﻭ ﺫﮐﺮ ﺍﻟﺤﻨﻔﯿۃ ﺗﺼﺮﯾﺤﺎً ﺑﺎﻟﺘﮑﻔﯿﺮ ﺑﺎﻋﺘﻘﺎﺩ ﺍﻥ ﺍﻟﻨﺒﯽ ﷺ ﺍﻟﻐﯿﺐ ﻟﻤﻌﺎﺭﺿﺘﮧ ﻗﻮﻟﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ : ﻗُﻞْ ﻟَﺎ ﻳَﻌْﻠَﻢُ ﻣَﻦْ ﻓِﻲ ﺍﻟﺴَّﻤَﺎﻭَﺍﺕِ ﻭَﺍﻟْﺄَﺭْﺽِ ﺍﻟْﻐَﻴْﺐَ ﺇِﻟَّﺎ ﻟِﻠَّﻪُ ۔
( ﺷﺮﺡ ﻓﻘﮧ ﺍﮐﺒﺮ )
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﺟﺎﻥ ﻟﻮ ﮐﮧ ﺑﺎﻟﯿﻘﯿﻦ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﺍﻧﺒﯿﺎﺀ ﻋﻠﯿﮩﻢ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻏﯿﺐ ﮐﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﺳﻮﺍﺋﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﻮ ﻋﻠﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺪﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺣﻨﺎﻑ ﻧﮯ ﺻﺮﺍﺣﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﮑﻔﯿﺮ ﮐﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﻮ ﯾﮧ ﮐﮩﮯ ﮐﮧ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﷺ ﻏﯿﺐ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﯾﮧ ﺍﻋﺘﻘﺎﺩ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﮯ ﻗﻮﻝ : ﻗُﻞْ ﻟَﺎ ﻳَﻌْﻠَﻢُ ﻣَﻦْ ﻓِﻲ ﺍﻟﺴَّﻤَﺎﻭَﺍﺕِ ..... ﮐﮯ ﻣﻘﺎﺑﻞ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ۔
* ۲ ۔ ﻟﻮ ﺗﺰﻭﺝ ﺑﺸﮭﺎﺩۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻭ ﺭﺳﻮﻟﮧ ﻻ ﯾﻨﻌﻘﺪ ﺍﻟﻨﮑﺎﺡ ﻭ ﮐﻔﺮ ﻻﻋﺘﻘﺎﺩ ﺍﻧﮧﷺ ﯾﻌﻠﻢ ﺍﻟﻐﯿﺐ۔
( ﺑﺤﺮ ﺍﻟﺮﺍﺋﻖ : ۱/ ۶ )
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﻮ ﮔﻮﺍﮦ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﻧﮑﺎﺡ ﻣﻨﻌﻘﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ، ﺍﺱ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺍﻋﺘﻘﺎﺩ ﮐﻔﺮﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﷺ ﻏﯿﺐ ﺟﺎﻧﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺷﺮﺡ ﻋﻘﺎﺋﺪ ﻧﺴﻔﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ:
* ۳ ۔ ﻭﺑﺎﻟﺠﻤﻠۃ ﺍﻟﻌﻠﻢ ﺑﺎﻟﻐﯿﺐ ﮬﻮ ﺗﻔﺮِّﺩ ﺑﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻻ ﺳﺒﯿﻞ ﺍﻟﯿﮧ ﻟﻠﻌﺒﺎﺩ ﺍﻻ ﺑﺎﻋﻼﻡ ﻣﻨﮧ ﺍﻭ ﺍﻟﮭﺎﻡ۔
( ﺷﺮﺡ ﻋﻘﺎﺋﺪ ﻧﺴﻔﯽ : ۱۲۳ )
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﺧﻼﺻﮧ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻠﻢ ﻏﯿﺐ ﯾﮧ ﺍﯾﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺻﺮﻑ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮨﯽ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺑﻨﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﺭﺳﺎﺋﯽ ﻭﮨﺎﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ، ﺻﺮﻑ ﺍﺱ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻭﺣﯽ ﯾﺎ ﺍﻟﮩﺎﻡ ﺳﮯ ﺑﺘﺎﺩﯾﮟ۔
ﻓﺘﺎﻭﯼٰ ﻗﺎﺿﯽ ﺧﺎﻥ ( ﻣﺘﻮﻓﯽ۵۹۲ﮪ ) ﻣﯿﮟ ﮨﮯ :
* ۴ ۔ ﻭ ﺑﻌﻀﮭﻢ ﺟﻌﻠﻮﺍ ﺫﺍﻟﮏ ﮐﻔﺮﺍً ﻻﻧﮧ ﯾﻌﺘﻘﺪ ﺍﻥ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﷺﯾﻌﻠﻢ ﺍﻟﻐﯿﺐ ﻭﮬﻮ ﮐﻔﺮ۔
( ﻓﺘﺎﻭﯼٰ ﻗﺎﺿﯽ ﺧﺎﻥ، ﮐﺘﺎﺏ ﺍﻟﻨﮑﺎﺡ )
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺾ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﻔﺮ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ، ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﯾﮧ ﺍﻋﺘﻘﺎﺩ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﮐﮧ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﷺ ﻏﯿﺐ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﮐﻔﺮ ﮐﯽ ﮨﮯ۔
ﺍﻥ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﻣﺰﯾﺪ ﻣﺤﺪﺛﯿﻦ ﻓﻘﮩﺎﺀﮐﯽ ﻋﺒﺎﺭﺗﯿﮟ ﻃﻮﺍﻟﺖ ﮐﮯ ﺧﻮﻑ ﺳﮯ ﺣﺬﻑ ﮐﺮﺩﯼ ﮨﯿﮟ، ﺻﺮﻑ ﺣﻮﺍﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﺍﮐﺘﻔﺎﺀ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ :
ﻓﺘﺎﻭﯼٰ ﻋﺎﻟﻤﮕﯿﺮﯼ : ۲ / ۴۱۲
ﺧﻼﺻۃ ﺍﻟﻔﺘﺎﻭﯼٰ : ۴ / ۳۵۴۔
ﻓﺼﻮﻝ ﻋﻤﺎﺩﯾﮧ : ۶۴۔ ﻓﺘﺎﻭﯼٰ ﺑﺰﺍﺯﯾﮧ : ۳۲۵۔
ﻋﻤﺪۃ ﺍﻟﻘﺎﺭﯼ ﺷﺮﺡ ﺑﺨﺎﺭﯼ : ۱/ ۵۲۰ ۔ ﺍﯾﮯ ﺷﺎﻣﯽ : ۳۰۶۔ ﻣﺎﻻﺑﺪّ ﻣﻨﮧ : ۱۷۶۔ ﻭﻏﯿﺮﮦ
نصاریٰ اور روافض کا نظریہ :
انبیا کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ اسلاف امت میں کسی سے بھی ثابت نہیں ، بلکہ یہ نصاریٰ اور روافض سے ماخوذ ہے، جیسا کہ:
علامہ ، عبدالرحمن بن عبداللہ ، سہیلی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
فَلِذٰلكَ كَانَ الْمسِيحُ عندھم يعلم الغيب، ويخبر بما فى غد، فلما كان ھٰذَا منْ مذھب النصاري الكذبة على الله، المدعين المحال
”اسی لیے نصاریٰ کے ہاں سیدنا عیسیٰ علیہ السلام عالم الغیب تھے اور آئندہ کی باتوں کی خبر دیتے تھے۔ جب اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنے اور ناممکنات کا دعویٰ کرنے والے نصاریٰ کا یہ حال تھا، تو۔۔۔“
(الروض الأنف : 404/2، عمدة القاري للعيني الحنفي : 55/1)
سیدنا نوح علیہ السلام کا اپنی قوم سے خطاب اللہ تعالیٰ نے یوں نقل فرمایا ہے :
وَلَا أَقُولُ لَكُمْ عِندِي خَزَائِنُ اللَّـهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا أَقُولُ إِنِّي مَلَكٌ (11-هود : 31)
”میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں، نہ میں غیب جانتا ہوں، نہ ہی میں فرشتہ ہوں۔“
اس آیت کی تفسیر میں امام ابوجعفر نحاس (م : 338 ھ) لکھتے ہیں :
وَلَا أَقُولُ لَكُمْ عِندِي خَزَائِنُ اللَّـهِ، أَخْبَرَ بِتَوَاضُعِه وَتَذَلُّلِهٖ لله جلَّ وَ عَزَّ، وانه لا يدعي ما ليس له ؛ من خزائن الله جل و عز، وھي إنعامه عليٰ مَنْ يشاءُ من عباده، انه لا يعلم الغيب ؛ لان الغيب لا يعلمه إلا الله جل و عز
وَلَا أَقُولُ لَكُمْ عِندِي خَزَائِنُ اللَّـهِ ”میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں۔“ یہ فرما کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے دربار میں اپنی عاجزی اور بے بسی کا اظہار کیا ہے، نیز یہ کہ اللہ تعالیٰ کے خزانے آپ کے پاس نہیں ہیں، آپ ایسا کوئی دعویٰ بھی نہیں کرتے۔ یہ تو اللہ تعالیٰ کا انعام ہوتا ہے، جس بندے پر چاہے کرے۔ یہ بھی بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غیب نہیں جانتے، کیونکہ غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔“ (إعراب القرآن : 167/2)
علامہ ابواسحاق ابراہیم بن سری، زجاج رحمہ اللہ (241-311ھ) فرماتے ہیں :
فأعلمهم النبي – صلى الله عليه وسلم – أنه لا يملك خزائِنَ الله التِي بِهَا يَرزُق وُيعْطِي، وأنه لا يعلم الْغَيْبَ فيخبِرَهُمْ بِمَا غَابَ عَنْه مِمَّا مضَى، وما سَيَكُونُ إلا بِوَحْيٍ من اللَّهِ جلَّ وعزَّ.
”نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (مشرکین) کو بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رزق و بخشش والے خزانوں کے مالک نہیں۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم غیب نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ وحی کے بغیر انہیں ان واقعات کی خبر دیں، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی غیر موجودگی میں پیش آچکے تھے یا آئندہ رونما ہونے والے تھے۔“ (معاني القرآن و إعرابه : 250/2)
مشہور مفسر ، علامہ ، ابوعبداللہ ، محمد بن احمد ، قرطبی رحمہ فرماتے ہیں:
وَلا أَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزائِنُ اللَّهِ وَلا أَعْلَمُ الْغَيْبَ (أَخْبَرَ بِتَذَلُّلِهِ وَتَوَاضُعِهِ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَأَنَّهُ لَا يَدَّعِي مَا لَيْسَ لَهُ مِنْ خَزَائِنِ اللَّهِ، وهي إنعامه على من يشاء مِنْ عِبَادِهِ، وَأَنَّهُ لَا يَعْلَمُ الْغَيْبَ، لِأَنَّ الْغَيْبَ لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ) .
وَلا أَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزائِنُ اللَّهِ وَلا أَعْلَمُ الْغَيْبَ ”ميں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں، نہ ہی میں غیب جانتا ہوں۔“ یہ فرما کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنی عاجزی اور بے بسی کا تذکرہ کیا ہے، نیز یہ کہ اللہ تعالیٰ کے خزانے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا دعویٰ بھی نہیں کرتے۔ یہ تو اللہ تعالیٰ کا انعام ہوتا ہے، جس بندے پر چاہے کرے۔ یہ بھی بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غیب نہیں جانتے، کیونکہ غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔“ (الجامع لأحکام القرآن : 27، 26/9)
معلوم ہوا کہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ تبوک کے موقع پر جو یہ فرمایا تھا :
أَمَا إِنَّهَا سَتَهُبُّ اللَّيْلَةَ رِيحٌ شَدِيدَةٌ فَلَا يَقُومَنَّ أَحَدٌ وَمَنْ كَانَ مَعَهُ بَعِيرٌ فَلْيَعْقِلْهُ
”خبردار ! آج رات سخت آندھی چلے گی، لہٰذا کوئی بھی کھڑا نہ ہو اور جس کے پاس اونٹ ہو، اسے باندھ لے۔“ (صحيح البخاري : 1481، صحيح مسلم : 1392)
یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی وحی سے فرمایا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے ہی باخبر کر دیا تھا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو آندھی آنے سے قبل ہی اس کی خبر مل گئی تھی، لیکن کوئی بھی اس خبر ملنے کی بنا پر صحابہ کرام کو عالم الغیب ثابت نہیں کرتا، تو نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے خبر ملنے پر عالم الغیب ثابت کرنا کیسے درست ہے ؟ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم اور خود نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فرامین میں جابجا اس بات کی صراحت فرمادی ہے کہ علم غیب اللہ تعالیٰ ہی کا خاصہ ہے، اس کے سوا کوئی غیب نہیں جانتا
احاديثِ نبويه :
آئیے اس حوالے سے کچھ احادیث بھی ملاحظہ فرمالیں :
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
وَلَا يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ إِلَّا اللَّهُ
”کل کیا ہونے والا ہے ؟ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔“ ( صحيح البخاري : 7379)
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے :
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، نَا أَبِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِنِسَاءٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فِي عُرْسٍ لَهُنَّ يُغَنِّينَ : … وَيَعْلَمُ مَا فِي غَدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ إِلَّا اللَّهُ
”نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر انصار کی کچھ عورتوں کے پاس سے ہوا، جو اپنی ایک شادی میں یہ گنگنارہی تھیں۔۔۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کل کی بات کو جانتے ہیں۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”کل کی بات کو سواے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا۔“ (المعجم الأوسط للطبراني : 3401، المعجم الصغیر للطبرانی : 343، المستدرك على الصحيحين للحاكم : 185/2، السنن الكبريٰ للبيھقي : 289/7، و سندہٗ حسنٌ)
اس حدیث و امام حاکم رحمہ اللہ نے ”امام مسلم کی شرط پر صحیح“ قرار دیا ہے۔ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔
حافظ ہیثمی کہتے ہیں :
(وَرِجَالُهٗ رِجَالُ الصَّحِيحِ) ۔ ”اس حدیث کے راوی صحیح بخاری والے ہیں۔“ ( مجمع الزوائد : 290/4
” سبحان الله في خمس من الغيب لا يعلمهن إلا هو ﴿إِنَّ اللَّـهَ عِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّـهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ﴾ (31-لقمان : 34)
”سبحان اللہ ! قیامت کا علم تو ان پانچ چیزوں میں شامل ہے، جو غیب سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہیں سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا۔ ( پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ٱیت کریمہ تلاوت فرمائی : ) ﴿إِنَّ اللَّـهَ عِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّـهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ﴾ ( بلاشبہ اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے، وہی بارش نازل فرماتا ہے اور ارحام میں جو کچھ ہے، وہی اسے جانتا ہے۔ کوئی جان نہیں جانتی کہ وہ کل کو کیا کرے گی اور کسی کو معلوم نہیں کہ کسی زمین میں اسے موت آئے گی۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہی خوب علم والا، خبر رکھنے والا ہے ) “ (مسند الإمام أحمد : 318/1، وسندہٗ حسنٌ)۔
مؤمنوں کی ماں، ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :
وَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ فَقَدْ كَذَبَ
”جو آپ کو یہ بتائے کہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کل ہونے والے واقعات کو جانتے تھے، اس نے جھوٹ بولا: ہے۔“ (صحیح بخاری : 4855)۔
صحیح مسلم (177) کے یہ الفاظ ہیں :
وَمَنْ زَعَمَ أَنَّهُ يُخْبِرُ بِمَا يَكُونُ فِي غَدٍ، فَقَدْ أَعْظَمَ عَلَى اللهِ الْفِرْيَةَ، وَاللهُ يَقُولُ : قُلْ لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللهُ(النمل : 65)۔
”جس کا یہ دعویٰ ہو کہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آئندہ ہونے والی باتوں کی خبر دیتے تھے، اس نے اللہ تعالیٰ پر بہت بڑا جھوٹ باندھا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے قُلْ لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللهُ (النمل : 65) ( اے نبی ! آپ کہہ دیجئے کہ آسمانوں اور زمین میں کوئی ہستی، سوائے اللہ تعالیٰ کے، غیب نہیں جانتی)۔
- ام سلمہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا : ’’ انکم تختصمون الی ولعل بعضکم الحن بحجتہ من بعض فمن قضیت لہ بحق اخیہ شیئا بقولہ فانما اقطع لہ قطعۃ من النار فلا یاخذھا ‘‘ [صحیح البخاری :۲۴۸۲وصحیح مسلم:۳۲۳۱]
(ترجمہ :کہہ دے کہ آسمان والوں میں سے زمین والوں میں سے کوئی بھی سوائے اللہ کے غیب کو نہیں جانتا ،اور انہیں تو یہ بھی معلوم نہیں کہ کب اٹھا کھڑے کئے جائیں گے )
یہ آیت مشرکین کے بار ے میں نازل ہوئی جبکہ انہوں نے حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے وقت کے متعلق سوال کیا تھا۔(معالم التنزیل جلد 5 صفحہ 128)
اور یہی شان نزول تفسیر جلالین صفحہ 321،مدارک جلد2 صفحہ 167،اور جامع البیان صفحہ 321 وغیرہ میں مذکور ہے۔
اس آیت مبارکہ کی تفسیر میں ابن کثیر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو حکم دےتا ہے کہ وہ سارے جہاں کو معلوم کرا دیں کہ ساری مخلوق آسمان کی ہو یا زمین کی ،غیب کے علم سے خالی ہے بجز اللہ تعالیٰ وحدہ لاشریک لہ کے کوئی اور غیب کا جاننے والا نہیں ۔ مزید لکھتے ہیں کہ یہاں استثناءمنقطع ہے ،یعنی سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی انسان ،جن ،فرشتہ غیب داں نہیں۔(تفسیر ابن کثیر جلد 3 صفحہ 372)
قاضی ثنا ءاللہ الحنفی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں :
”اے محمد صلیٰ اللہ علیہ وسلم آپ فرمادیجیے کہ غیب بجز اللہ تعالیٰ کے نہیں جانتے وہ جو آسمانوں میں ہیں یعنی فرشتے ،اور جو زمین میں ہیں یعنی جن اور انسان اور انہی انسانوں میں حضرات انبیا ءکرام علیہم الصلوةوالسلام بھی ہیں“(تفسیر مظہری جلد 7 صفحہ 126)
چناچہ ملا علی قاری رحمتہ اللہ علیہ حضرات انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام کے لئے علم غیب پر بحث کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
”پھر تو جان لے کہ حضرات انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام غیب کی چیزوں کا علم نہیں رکھتے تھے مگر جتنا کہ بعض اوقات اللہ تعالیٰ ان کو علم دے دیتا ہے اور حنفیوں نے تصریح کی ہے کہ جو شخص یہ اعتقاد رکھے کہ آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم غیب جانتے ہیں تو وہ کافر ہے کیوں کہ اس شخص نے اللہ تعالیٰ کے اس حکم کا معارضہ کیا کہ تو کہدے کہ جو ہستیاں آسمانوں اور زمین میں ہیں وہ غیب نہیں جانتی بجز پروردگار کے ایسا ہی مسایرہ میں ہے“(مسائرہ مع المسامرہ ج 2 ص 88 طبع مصر)(شرح فقہ اکبر ص 185 طبع کانپور)
اب ملاحظہ فرمائیں کہ حضرات مفسرین کرام رحمھم اللہ نے ”تبیانا لکل شئی “ اور اسی مضمون کی دوسری آیات کا کیا مطلب بیان فرمایا ہے :
علامہ بغوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
’’تبیانا لکل شئی یحتاج الیہ من الامر و النھی والحلال و الحرام والحدود والاحکام‘‘الخ(معالم التنزیل ج 2 ص 212)
یعنی ہر وہ چیز جس کی امر و نہی اورحلال حرام اور حدود و احکام میں جس کی ضرورت پڑتی ہو
’’تبیانا لکل شئی من امور الدین “(تفسیر بیضاوی ج 1 ص 450)
یعنی امور دین کی واضح تشریح اس میں موجود ہے
علامہ جلال الدین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
تبیانا لکل شئی یحتاج الناس الیہ من امر الشریعة الخ (جلالین ص224)
یعنی ہر وہ چیز مراد ہے جس کی لوگوں کو امر شریعت میں حاجت ہوسکتی ہے
اور امام رازی رحمتہ اللہ علیہ نے اسی کے قریب (تفسیر کبیر ج 20 ص 99) لکھا ہے ۔
بلکہ امام رازی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ”اما العلوم التی لیست دینیة فلا تعلق لھا بھذہ الایة الخ (تفسیر کبیر ج 20 ص 99)
یعنی بہر حال وہ علوم جو دینی نہیں تو ان کا آیت سے کوئی تعلق نہیں
اور ابن کثیر رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ :
تبیانا لکل شئی قال ابن مسعود بین لنا فی ھذا القراٰن کل علم و کل شئی وقال مجاھد کل حرام و حرام و قول ابن مسعود اعم و اشمل فان القراٰن اشمل علیٰ کل علم نافع من خبر ماسبق وعلم ما سیاتی وکل حلال و حرام وما الناس الیہ محتاجون فی امر دنیا ھم و دینھم و معاشھم و معادھم الخ (تفسیر ابن کثیر ج 2 ص 582)
یعنی ”تبیانا لکل شئی “کا مطلب حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس قرآن کریم میں ہر علم اور ہر شئے بیان کی ہے ۔۔۔اور حضرت مجاہدرحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہر حلال اور حرام بیان کیا گیا ہے اور حضرت ابن مسعودرضی اللہ عنہ کا قول اعم اور اشمل ہے کیوں کہ قرآن کریم ہر نافع علم پر مشتمل ہے جس میں پہلے کے لوگوں کی خبریں ہیں ،اور آئیندہ آنے والے واقعات کا علم ہے اور ہر حلال حر ام کا ،اور اسی طرح لوگ اپنے دین و دنیا اور معاش معاد میں جس چیز کے محتاج ہیں اس میں یہ سب کچھ بیان کیا گیا ہے
حضرت شیخ عبد الحق رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
ای مما یتعلق بالدین ای کلیاتہ اوھومبالغة اقامة للاکثر مقام الکل الخ (لمعات ہامش مشکوٰة ج2 ص437 )
یعنی آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے اس خطبہ میں دین کی ہر ضروری بات کو بیان فرمایا یا مبالغہ کے طور پر اکثرچیزوں کو ”کل“ کہا گیا
نیز لکھتے ہیں :
فلم یدع شیئا پس نگذاشت چیز یرااز قواعد مہمات دین کہ واقع میشود تاقیامت مگر آنکہ ذکر کرد آنرایا ایں مبالغہ است بگر دانیدن اکثر درحکم کل الخ (اشعتہ اللمعات ج 4 ص181 )
سو آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے قیامت تک کے لئے قواعد اور مہمات دین میں سے کوئی چیز نہیں چھوڑی جو بیان نہ فرمادی اور یا یہ مبالغہ ہے جس میں” اکثر“کو” کل“ کے معنی میں کر دیا گیا ہے
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا (المتوفاة 59 ھ)سے روایت ہے:
وہ فرماتی ہیں کہ دو فریق اپنا ایک مقدمہ لے کر جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے ،آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فریقین کو مخاطب کرکے یوں ارشاد فرمایا
:
”انما انا بشر وانہ یاتینی الخصم فلعل بعضکم ان یکون ابلغ من بعض فا حسب انہ صادق فا قضی لہ بذالک فمن قضیت لہ بحق مسلم فانما ھی قطعة من النار فلیا ءخذ ھا او لیترک
یعنی سنو میں انسان ہوں جو سنتا ہوں اس کے مطابق فیصلہ کرتا ہوں،بہت ممکن ہے کہ ایک شخص زیادہ حجت بازاور چرب زبان ہواور میں اس کی باتوں کو صحیح جان کراس کے حق میں فیصلہ کردوں اور فی الواقع وہ حقدار نہ ہوتو وہ سمجھ لے کہ وہ اس کے لئے جہنم کا ٹکڑا ہے اب اسے اختیار ہے کہ اسے لے لے یا چھوڑ دے۔(بخاری ج 2 ص 1065 )(مسلم ج 2 ص 74 ) (موطا امام مالک ص 299 )(نسائی ج 2 ص 261 )(ابو داود ج 2 ص 148 )(ابن ماجہ ص 168 )(طحاوی ج 2 ص 284 )(سنن الکبریٰ ج 10 ص 143 )
یہ روایت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔(بخاری کتاب الاحکام:باب من قضی لہ بحق اخیہ فلا یا خذہ ۔۔۔۔ح :7181)(مسلم کتاب الاقضیة :باب بیان ان حکم الحاکم لا بغیر باطن،ح:1713 )(ابن ماجہ ص 168 )(مسند احمد ج 2 ص 332 )
ابو داؤد میں بھی یہ حدیث ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں کہ(میں تمہارے درمیان اپنی سمجھ سے ان امور میں فیصلہ کرتا ہوں جن میں کوئی وحی مجھ پر نازل شدہ نہیں ہوتی) ابو داؤدکتاب القضاہ:باب فی القضا ءالقاضی اذا خطاء۔ح:3585(صحیح)
یہ روایت حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔(کنز العمال ج 3 ص308 )
حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ(المتوفی 204ھ ) اس روایت کو نقل کر کے فرماتے ہیں:
فبھذا انقول وفی ھذا البیان الذی لاشکال معہ بحمداللہ تعالیٰ ونعمتہ علیٰ عالم فنقول ولی السرائر اللہ عزوجل فالحلال والحرام علیٰ مایعلمہ اللہ تبارک و تعالیٰ والحکم علیٰ ظاھر الامروافق ذٰلک السرائر وخالفھا الخ (کتاب الام ج 7 ص 37 )
”یعنی ہم اس کے قائل ہیں اور اس کے اندر ایسا واضح بیان ہے جو بحمد اللہ و احسانہ کسی عالم پر باعث اشکال نہیں ہوسکتا،سو ہم کہتے ہیں کہ رازوں اور بھیدوں کا جاننے والا تو صرف اللہ تعالیٰ ہے (حقیقتاً)مزید لکھتے ہیں کہ حاکم کا فیصلہ تو ظاہر پر محمول ہے یہ اندرونی بھیدوں اور رازوں کے موافق ہو یا مخالف“
دوسرے مقام پر لکھتے ہیں کہ :
وھو صواب علیٰ الظاھر ولایعلم الباطن الااللہ تعالیٰ (رسالہ فی اصول الفقہ للام الشافعی ص 69 )
یعنی مجتہد کا قیاس اور فیصلہ ظاہری امور پر مبنی ہے ،باطن کو اللہ تعالیٰ کے بغیر کوئی بھی نہیں جانتا
ابن حجر العسقلانی الشافعی رحمتہ اللہ علیہ(المتوفی 852 ھ) فرماتے ہیں:
قولہ انماانا بشر ،ای کواحد من البشر فی عدم علم الغیب الخ (فتح الباری ج3 ص 139 )
”میں بشر ہوں یعنی علم غیب نہ ہونے میں دوسرے انسانی افراد کی طرح ہوں“
اور دوسرے مقام پر اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں:
اتی بہ رداعلیٰ من زعم ان من کان رسولا فانہ یعلم کل غیب الخ (فتح الباری ج 13 ص151 )
”انما ان بشر“کا جملہ خاص طور پر ان لوگوں کے باطل خیال کی تردید کے لئے حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو یہ گمان کرتے ہیں کہ رسول کو کلی علم غیب ہوتا ہے
علامہ بدر الدین محمود بن احمد العینی الحنفی رحمتہ اللہ علیہ(المتوفی 855ھ )لکھتے ہیں:
”انما انا بشر ۔یعنی کواحد منکم ولا اعلم الغیب و بواطن الامور کما ھو مقتضی الحالة البشریة وانا حکم بالظاھر الخ (عمدة القاری ج 11 ص271 )
”میں تمہاری طرح ایک بشر ہی ہوں اور میں غیب کا علم نہیں رکھتا اور تمہارے معاملات کے اندرونی احوال کو میں نہیں جانتا جیسا کہ بشریت کا تقاضا ہوتا ہے اور میں تو صرف ظاہری حال پر ہی فیصلہ دیتا ہوں
اسی حدیث کی شرح کرتے ہوئے دوسرے مقام پر یوں رقمطراز ہیں :
انما انا بشر ۔ای من البشر ولا ادری باطن ماتتحا کمون فیہ عندی وتختصمون فیہ لدی وانما اقضی بینکم علیٰ ظاھر ماتقولون فاذا کان الانبیاءعلیھم الصلوة والسلام لایعلمون ذٰلک فغیرجائزان یصح دعویٰ غیرھم من کاھن او منجم العلم وانما یعلم الانبیاءمن الغیب ما اعلمو بہ بوجہ من الوحی الخ (عمدة القاری ج 11 ص 411)
یعنی میں انسانوں میں سے ایک بشر ہوں اور جو مقدمات تم میرے پاس لاتے ہو تو ان کے باطن کو میں نہیں جانتا اور میں تو تمہاری ظاہری باتوں کو سن کر ہی فیصلہ کرتا ہوں ۔(علامہ عینی فرماتے ہیں ) جب حضرات انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام غیب اور باطنی امور نہیں جانتے تو نجومی اور کاہن وغیرہ کا غیب اور باطنی امور کے علم کا دعوی کیسے جائز اور صحیح ہوسکتا ہے ؟اور حضرات انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام بھی غیب کی صرف وہی باتیں جانتے ہیں جن کا بذریعہ وحی ان کو علم عطاءکیا گیا ہو۔
امام قسطلانی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں :
”انما انا بشر ۔مشارک لکم فی البشریة بالنسبہ لعلم الغیب الذی لم یطلعنی اللہ علیہ وقال ذالک توطئة لقولہ وانہ یاتینی الخصم الخ فلا اعلم باطن امرہ الخ (ارشاد الساری ج 10ص 204 )
یعنی آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے ”انما انا بشر “ اُن لوگوں کی تردید کے لئے ارشاد فرمایا جو یہ گمان کرتے ہیں کہ رسول کو کل غیب کا علم ہوتا ہے حتی کہ اس پر مظلوم اور ظالم مخفی نہیں رہتے“
یہی علامہ قسطلانی رحمتہ اللہ علیہ دوسرے مقام پر لکھتے ہیں کہ:
’’اتی بہ علی الرد علیٰ من زعم ان من کان رسولا یعلم الغیب فیطلع علی البواطن ولا یخفی علیہ المظلوم و نحو ذٰلک فا شاران الوضع البشری یقتضی ان لاید رک من الامور الاظواھر ھا فانہ خلق خلقا لا یسلم من قضا یا تحجبہ عن حقائق الاشیاءفاذا ترک علیٰ ماجبل علیہ من القضایا البشریة ولم یوید بالوحی السماوی طراءعلیہ ماطراءعلی سائرالبشر الخ (ارشاد الساری ج ۴ ص ۲۱۴)
یعنی انماانا بشر ۔آپ نے ان لوگوں کی تردید کے لئے ارشاد فرمایا جو یہ خیال کرتے ہیں کہ رسول کو غیب کا علم ہوتا ہے اور وہ باطن پر مطلع ہوتا ہے اور اس پر مظلوم وغیرہ مخفی نہیں رہتا ،آپ نے اس ارشاد میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ وضع بشری اس کا مقتضی ہے کہ وہ صرف ظاہری امور کا ادارک کرے کیوں کہ بشر ایک ایسی مخلوق ہے کہ اس کے اور حقائق اشیاءکے ادارک کے درمیان پردے حائل ہوجاتے ہیں ۔جب اس کی جبلت بشری تقاضوں پر چھوڑ دیا جائے اور وحی سماوی سے تائید نہ ہو تو اس پر باوجود رسول ہونے کے وہی کچھ طاری ہوتا ہے جو تمام انسانوں پر طاری ہوتا ہے ۔
علامہ علی بن احمد العزیزی رحمتہ اللہ علیہ(المتوفی 1070 ھ) لکھتے ہیں:
انما انا بشر ۔ای من البشر والمراد انہ مشارک البشر فی اصل الخلفة وان زاد علیھم بالزایا التی اختص بھا فی ذاتہ قالہ ردا علی من زعم ان من کان رسولا فانہ یعلم کل غیب حتی لایخفی علیہ المظلوم الخ (السراج المنیر ج2 ص43 )
”میں انسانوں میں سے ایک انسان ہوں اور بشر ہوں مراد یہ ہے کہ آپ اصل خلقت میں انسانوں کے ساتھ شریک ہیں اگر چہ دیگر فضائل مختصہ میں وہ دوسرے انسانوں سے برتر ہیں ،اس ارشاد میں آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی تردید فرمائی جو یہ گمان کرتے ہیں کہ رسول کل غیب جانتے ہیں حتی کہ اُن پر مظلوم مخفی نہیں رہ سکتا
علامہ الحسین بن عبد اللہ بن محمد الطیبی الحنفی رحمتہ اللہ علیہ (المتوفی 743ھ ) لکھتے ہیں
انما انا بشر۔ان الوضع البشری یقتضی ان لایدرک من الامور الاظاہر ھا وعصمتہ انما ھو عن الذنوب فانہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم لم یکلف فیما لم ینزل فیہ الا ما کلف غیرہ وھو الاجتھاد الخ (بحوالہ انجاح الحاجہ ص 169 )
”میں تو بشر ہی ہوں اور وضع بشری اس کو نہیں چاہتی کہ وہ امور ظاہرہ کے علاوہ امور باطنہ کا بھی ادراک کرے ۔رہا آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا معصوم ہونا ،تو وہ گناہوں سے ہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو اُن احکام میں جن میں وحی نازل نہیں ہوئی تھی،اُسی چیز کا مکلف قرار دیا ہے جس کا دوسروں کو مکلف بنایا اور وہ اجتہاد ہے
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ اس حدیث کی شرح بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
”ثم لیعلم انہ یحب ان ینفی ٰعنھم صفات الواجب جل مجدہ من العلم بالغیب و القدرة علیٰ خلق العالم الیٰ غیر ذٰلک ولیس ذٰلک بنقص (الیٰ ان قال بعد عدة السطر)و ان استدل بقولہ علیہ الصلوة والسلام فتجلی لی کل شئی قلنا ھو بمنزلة قولہ تعالیٰ فی التوراة تفصیلا لکل شئی والا صل فی العمومات التخصیص بما یناسب المقام ولو سلم فھذا عند وضع اللہ یدہ بین کتفیہ ثم لما سری عنہ ذٰلک فلا بُعد من ان یکون تعلیم تلک المور ثانیا فی حالة اُخری الخ“(تفہیمات الٰہیہ جلد 1 صفحہ 24،25 )
”یعنی پھر جاننا چاہیے کہ واجب ہے کہ حضرات انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام سے باری تعالیٰ کی صفات کی نفی جائے مثلاً علم غیب اور جہان کے پیدا کرنے کی قدرت وغیرہ اور اس میں کوئی تنقیص نہیں ہے (پھر کئی سطور کے بعد فرمایاکہ)اور اگر کوئی شخص آپ کے علم غیب پر ”فتجلی کل شئی “(کی حدیث )سے استدلال کرے تو ہم اس کو یوں جواب دیں گے کہ یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ تورات کے بارے میں تفصیلا ً لکل شئی آیا ہے اور اصل عمومات میں مقام کے مناسب تخصیص کرنا ہے اور اگر یہ تجلی ہر ایک چیز لے لئے بھی تسلیم بھی کرلی جائے تو یہ صرف اس وقت کے لئے تھی جب کہ اللہ تعالیٰ نے دست قدرت آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی پشت پر رکھا تھا پھر جب اللہ تعالیٰ نے دست قدرت اٹھالیا تو یہ تجلی اور انکشاف بھی جاتا رہا سو اس میں کوئی بُعد نہیں کہ اس کے بعد دوسری حالت میں آپ کو دوبارہ ان امور کی تعلیم دی گئی ہو“
’ھذا الخمسۃ لایعلمھا ملک مقرب ولا نبی مصطفیٰ فمن ادعی انہ یعلم شیئا من ھذا فقد کفر بالقراٰن لانہ خالفہ الخ (تفسیر خازن ج 5ص183)
”یعنی یہ پانچ چیزیں وہ ہیں کہ ان کا علم نہ تو کسی مقرب فرشتہ کو ہے اور نہ جناب نبی کریم حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو ،تو جو کوئی ان میں سے کسی چیز کے علم کا دعوی کرے تو اس نے قرآن کریم کا انکار کیا ،کیوں کہ اس نے اس کی مخالفت کی ہے
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے :
’’لم یعلم علیٰ نبیکم صلیٰ اللہ علیہ وسلم الا الخمس من سرائر الغیب ھذہ الآیة فی اٰخر لقمان الیٰ اٰخر الاٰیة (درمنشور ج 5ص 170)
’’یعنی تمہارے نبی حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم پر اسرار غیب سے بس یہی پانچ چیزیں مخفی رکھیں گئیں ہیں جو سورہ لقمان کی آخری آیت میں مذکور ہیں
ابو امامہ رضی اللہ عنہ (المتوفی 86 ھ ) سے روایت ہے ، وہ فرماتے ہیں کہ :
’’ان اعرابیا وقف علیٰ النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم یوم بدر علیٰ ناقة لہ عشراءفقال یا محمد مافی بطن ناقتی ھذہ فقال لہ رجل من الانصار دع عنک رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم وھلم الی حتی اُخبرک وقعت انت علیھا وفی بطنھا ولد منک فاعرض عنہ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم ثم قال ان اللہ یحب کل حیی کریم متکرہ ویبغض کل لیئم متفحش ثم اقبل علیٰ الاعرابی فقال خمس لا یعلمھن الااللہ ان اللہ عندہ علم الساعة الآیة (درمنشور ج 5ص 170)
یعنی غزﺅہ بدر کے دن ایک اعرابی اپنے دن مہینے کی گابھن اوٹنی پر سوار ہوکر جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے محمدصلیٰ اللہ علیہ وسلم بتائیے میری اس اوٹنی کے پیٹ میں کیا ہے ؟ایک انصاری نے( طیش میں آکر)اُس سے کہا کہ آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے ہٹ کر میرے پاس آ تاکہ میں تجھے بتلاﺅں تونے اس اوٹنی سے مجامعت کی ہے اور اس کے پیٹ میں تیرا بچہ ہے ،آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر اس انصاری کی طرف سے منہ پھیر لیا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہر صاحب حیا اور صاحب وقار کوجو گندی باتوں سے کنارہ کشی کرتا ہو پسند کرتا ہے اور ہر کمینہ اور بدزبان کو مبعوض رکھتا ہے ،پھر حضور اقدس صلیٰ اللہ علیہ وسلم اُس اعرابی کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا پانچ چیزیں وہ ہیں جن کا علم بجز اللہ تعالیٰ کے اور کسی کو نہیں پھر آپ نے سورہ لقمان کی یہ آخری آیت پڑھی ”ان اللہ عندہ علم الساعة “الآیة
حضرت لقیط بن عامر رضی اللہ عنہ کی ایک طویل حدیث میں آتا ہے کہ :
’’قلت یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم عن حاجتی فلا تعجلن علی قال سل عما شئت قلت یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم ھل عندک من علم الغیب فضحک لعمراللہ وھزواءسہ وعلم انی ابتغی بسقطہ فقال ضن ربک بمفاتح خمس من الغیب لایعلمن الا اللہ و اشارہ بیدہ (الحدیث ) (مستدرک ج 4ص 561 قال الحاکم صحیح الاسناد والبدایہ والنہایہ ج5 ص80)
یعنی میں نے کہا یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم میں آپ سے اپنی ایک حاجت کے بارے میں سوال کرتا ہوں سو آپ مجھ پر جلدی نہ کریں ،آپ نے فرمایا جو چاہتا ہے پوچھ ؟میں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کیا آپ کے پاس علم غیب ہے ؟ بخدا آپ زور سے ہنسے اور سر مبارک کو حرکت دی اور آپ کو خیال گذرا کہ شاید میں نے آپ کی منزلت کو گرانے کے درپے ہوں تو آپ نے فرمایا کہ مفاتح الغیب کو بتانے میں اللہ تعالیٰ نے رازداری سے کام لیا ہے ان کو اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا ،پھر اپنے ہاتھ سے ان مفاتح الغیب کی طرف اشارہ فرمایا کہ وہ پانچ ہیں
حضرت مجاہد رحمہ اللہ(المتوفی 102 ھ) فرماتے ہیں :
’’وھی مفاتح الغیب التی قال اللہ تعالیٰ وعندہ مفاتح الغیب لایعلمھا الاھو الخ (ابن کثیر ج3 ص455)
”یہ پانچ چیزیں وہی مفاتح الغیب ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مفاتح الغیب کا علم صرف اللہ کو ہے اس کے سوا ان کو کوئی نہیں جانتا
No comments:
Post a Comment